14/09/2026
*فاتحینِ تحصیل مارتونگ کے نام*
آج تحصیل مارتونگ کی فضائیں نعروں سے گونج رہی ہیں۔
آج مارتونگ کے لڑکوں نے نہ صرف ایک میچ جیتا ہے، بلکہ پورے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
پورن والوں کے خلاف فائنل کا وہ میدان، وہ جوش، وہ جنون...
ہر گیند پر دعائیں، ہر شاٹ پر تالیاں، اور آخر میں فتح کا وہ لمحہ جب تحصیل مارتونگ کا نام چیمپئنز کی فہرست میں لکھا گیا۔
یہ جیت صرف ٹرافی نہیں ہے۔
یہ محنت کی جیت ہے، اتحاد کی جیت ہے، اس مٹی کی جیت ہے جس نے ایسے بہادر بیٹے پیدا کیے۔
تحصیل مارتونگ کے شیروں! تم نے ثابت کر دیا کہ حوصلے بلند ہوں تو منزل خود چل کر آتی ہے۔
پورے تحصیل مارتونگ کو تم پر ناز ہے۔
*_مبارک ہو چیمپئنز! 🏆
تحصیل
مارتونگ زندہ باد!_*