27/09/2026
گلگت بلتستان پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے اہم اطلاع
گلگت بلتستان پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بھرتیوں کے شیڈول کے مطابق بھرتی کا عمل مقررہ شیڈول کے تحت جاری رہے گا۔
تاہم عدالتی احکامات اور ان کی تعمیل کے پیشِ نظر آسامیوں کی تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بھرتی کا باقی عمل جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی انجام دیا جائے گا۔
تمام امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ریجن میں مقررہ تاریخ اور وقت کے مطابق جسمانی ٹیسٹ میں شرکت کے لیے لازماً تشریف لائیں۔