07/07/2026
موبائل صارفین ایک عرصے سے بڑھتی ہوئی قیمتوں، ناقص سروسز اور غیر تسلی بخش کسٹمر سپورٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایک طرف موبائل نیٹ ورک کمپنیاں مسلسل پیکجز مہنگے کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب ریٹیلرز کے کمیشن میں بھی کمی کی جا رہی ہے۔
ریکارڈ منافع کمانے کے باوجود کئی علاقوں میں بجلی بند ہوتے ہی موبائل ٹاورز بھی بند ہو جاتے ہیں، جس سے صارفین گھنٹوں رابطے سے محروم رہتے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں تو کئی مقامات پر سگنل موجود ہونے کے باوجود کال تک نہیں ملتی، انٹرنیٹ کی رفتار بھی انتہائی غیر معیاری رہتی ہے۔
سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ جب صارفین شکایت درج کرواتے ہیں تو اکثر انہیں یہی جواب دیا جاتا ہے کہ "آپ کے علاقے میں سروس اور ٹاور فل کیپیسٹی پر کام کر رہے ہیں"، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہوتے ہیں۔ متعدد شکایات بغیر کسی عملی حل کے بند کر دی جاتی ہیں، جس سے صارفین کا اعتماد مسلسل مجروح ہو رہا ہے۔
موبائل نیٹ ورک کمپنیاں صرف قیمتیں بڑھانے کے بجائے سروس کے معیار، نیٹ ورک کوریج، بجلی کے دوران بیک اپ، صارفین کی شکایات کے مؤثر حل اور ریٹیلرز کے حقوق پر بھی سنجیدگی سے توجہ دیں۔
آپ کے علاقے میں بھی یہی مسائل ہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور بتائیں۔ اور اگر اپ کی بھی شکایت بغیر کسی حل کے بند کر دی گئی ہے تو سکرین شاٹ کمنٹ میں ضرور شیئر کریں