06/09/2026
سابق قومی کرکٹر سعید اجمل نے اسپاٹ فکسنگ سکینڈل کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف پر پہلے ہی شک ہو گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہد آفریدی کو بھی بتایا تھا کہ معاملات درست نہیں لگ رہے کیونکہ وکٹ گرنے پر یہ تینوں کھلاڑی ٹیم سے الگ کھڑے ہوتے تھے، لیکن لالا نے اس وقت یقین نہیں کیا۔ سعید اجمل نے کہا کہ اگلی صبح جب انگلش میڈیا پر فکسنگ کی خبروں نے ہلچل مچا دی تو شاہد آفریدی ہاتھ میں بیلٹ لیے تیزی سے عامر کے کمرے میں داخل ہوئے اور سچ بتانے کا پوچھا۔ عامر کے لاعلمی ظاہر کرنے پر آفریدی نے اسے ایک زوردار تھپڑ رسید کیا، جس پر اس نے فوراً اعتراف کر لیا کہ یہ سب کچھ سلمان بٹ کے کہنے پر کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لالا غصے میں سلمان بٹ کے کمرے کی طرف جانے ہی والے تھے کہ اتنے میں پولیس پہنچ گئی اور ان تینوں کو ہتھکڑیاں لگا کر اپنے ساتھ لے گئی، یاد رہے کہ شاہد آفریدی اس ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں تھے لیکن ٹیم کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھے۔