Pindan Alay

Directions

Pindan Alay Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pindan Alay, Rochdale.

11/12/2023

آپ کس شہر یا گاوں سے ہیں اور وہاں کی کیا چیز مشہور ہے جیسا کہ وزیرآباد کی چھریاں چاقو اور مچھلی مشہور ہیں ۔ سب دوست کمنٹ کریں

08/12/2023

اللہ کا شُکرانہ
‏مجھے ڈرائیور کی اشد ضرورت تھی ، ابا جی سے ذکر کیا تو انہوں نے گاؤں سے مظہر احمد کو بجھوا دیا۔ ابا جی نے اس کی بہت تعریف کی۔ بہت نیک اور شریف لڑکا ہے ۔ دسویں پاس ہے اسے رکھ لو اس کی ماں تجھے دعائیں دے گی۔

‏میں نے مظہر کو فورآ بھیجنے کا کہہ دیا وہ گاڑی چلانا جانتا تھا۔
‏کچھ دن کی ٹریننگ کے بعد اس نے باقاعدہ چارج سنبھال لیا ۔ ابا جی مظہر کے بارے میں صحیح کہتے تھے اس کا اندازہ مجھے اس دن ہوا۔

‏صبح جاگنگ سے آتے ہوئے سرونٹ کوارٹر سے تلاوتِ قرآن مجید کی آواز نے میرے قدم روک دیئے۔ یہ مظہر احمد تھا۔ میرا سارا دن بہت اچھا گزرا ۔ میں اپنی خوشی کی وجہ نہیں جان پایا۔ میں خوش تھا ، بہت خوش اور پھر میں اکثر خوش رہنے لگا۔ روز مرہ کی مصروفیات ، بزنس کے معاملات سب کچھ ویسا ہی تھا ، فرق صرف یہ تھا کہ اب مجھے یہ چیزیں پریشان نہیں کرتی تھیں۔کسی نے دل کو اٹھا کر پرسکون جگہ رکھ دیا تھا۔ دل نے بے چین ہونا ، پریشان ہونا کیوں چھوڑ دیا تھا۔ شاید میں نہ جان پاتا اگر مظہر احمد کی اس کی والدہ سے ہوئی گفتگو نہ سنتا

‏بھیگی ہوئی آواز میں وہ والدہ کو اپنا حال احوال بتا رہا تھا۔ یہ تیری دعاؤں کا پھل ہے اماں۔ پورے 20 ہزار تنخواہ ہے جلد پیسے بجھوا دوں گا دو پہیوں سے چار کا یہ سفر بہت انوکھا ہے اماں۔ تیرے سائیکل چلانے والے کملے مظہر کو اللہ نے نواز دیا اماں۔ کیسے چلتی ہے یہ چار پہیوں والی گاڑی میں بہت سوچتا اماں۔ موٹر کیسے چلتی ہے ، پھر تیری بات یاد ائی۔ کہ میں کیا جانو پتر ، میں تو بس اتنا جانتی ہوں کہ یہ ٹرین ، کاریں اللہ کے حکم سے چلتیں ہیں ۔ محض اس کے فضل سے چلتی ہیں تو بسم اللہ پڑھ کر سوار ہوا کر پتر ۔ یہ منزلوں تک پہنچاتی ہیں۔

‏جب بھی گاڑی میں بیٹھتا ہوں ایک بار نہیں سو بار بسم اللہ پڑھتا ہوں۔ اماں تیرا مظہر بھٹے پہ شدید گرمی میں سڑا کرتا تھا۔ مالک اکثر مزدوری بھی پوری نہیں دیتا تھا ۔ مظہر احمد کی آواز میں لگی کن من موسلا دھار بارش میں تبدیل ہو گئی تھی۔ میں اس بارش میں بھیگ رہا تھا ، کچی مٹی کی طرح بہہ رہا تھا۔ اس کی سسکی میں چھپے شکر کی کیفیت میرے اندر بھی ڈیرہ ڈالنے لگی تھی۔ بیشک وہ بہت صابر اور شاکر تھا۔

‏وہ اپنی والدہ کو بتا رہا تھا کہ شدید گرمی میں ٹھنڈی گاڑی میں بیٹھتا ہوں تو اس مزدور کی خوشی کا خیال آتا ہے جسے اس کی مزدوری پسنہ خشک ہونے سے پہلے ادا کر دی گئی ہو۔ اور تیرے بیٹے کی ساری مزدوریاں میرے اللہ نے جمع کر رکھی تھیں۔ اماں اللہ نے ساری مزدوری یک مشت ادا کر دی۔ اس کی آواز بھاری ہوتی جا رہی تھی۔ ہاں اماں آیت الکرسی پڑھ کر بیٹھتا ہوں چاروں قل بھی پڑھتا ہوں۔ صاحب جی کے لئے دعا کرتا ہوں ، کیسے نہ کروں اماں اللہ ان کو اور خوشیاں عطا فرمائے ، ان کے کاروبار میں برکت دے۔ آمین

‏میں نے بھی زیر لب آمین کہا۔
‏اس کی والدہ نے بھی یقینا آمین کہا ہو گا۔ میری آنکھوں میں آنسو جاری تھے وہ ایک معمولی نوکری پر کتنا شاکر تھا جتنا میں ہزار نعمتوں پر بھی نہیں تھا۔ میری زندگی میں جیسے ابال آ گیا تھا۔ اس پر دودھ جیسی موٹی بالائی کی تہہ جمنے لگی تھی۔

‏میں مظہر احمد کا مشکور تھا اس نے مجھے شکر کرنا سکھا دیا

08/12/2023

‏قوم کے پاس کیا بچا ہے
حفیظ جالندھری سے روایت ھے کہ ایک انتخابی مہم کے دوران ایک روز کسی جلسے سے خطاب کے بعد علامہ اقبال ان کے ساتھ اندرون لاھور کی گلیوں سے ھوتے ھُوئے پیدل واپس آ رھے تھے۔ چونکہ امیدوار تھے، اس لیے راستے میں جو بھی ملتا اُسے سلام کرتے۔

‏ایک شخص کو علامہ نے سلام کیا۔ وہ شاید ان کے مخالف امیدوار ملک محمد دین کا حمایتی تھا، اس نے جواب میں دھوتی اُٹھا دی او ر ننگا ھو گیا۔

‏اقبال جب تھکے ھارے گھر جا رھے تھے تو نہایت بجھے ھوئے لہجے میں حفیظ جالندھری سے کہنے لگے: ’’اس قوم کے مصائب کے سبب میری راتوں کی نیند اچاٹ ھے لیکن اس کے افراد اخلاق اور مروت کی دولت سے کیوں محروم ھیں؟‘‘

‏حفیظ جالندھری نے اپنے مخصوص جالندھری انداز میں علامہ کو تسلی دیتے ھوئے جواب دیا , ’’ڈاکٹر صاحب! قوم کے پاس جو کچھ ھے وہ اس نے آپ کو دکھلا دیا۔ اس میں مغموم ھونے والی کیا بات ھے؟ ‘‘

‏ڈاکٹر جاوید اقبال نے لکھا ھے کہ حفیظ کی یہ بات سُن کر اقبال کھلکھلا دیے اور ان کی ساری کدورت دُور ھو گئی۔

‏

14/11/2023

یورپ نے ایک دوسرے کے ساتھ جنگ عظیم تک لڑ کر دیکھ لی، مگر ترقی امن میں ہی پائی آج انکی سرحدوں پر شاید ہی کوئی ایک فوجی ملے ۔ جنوبی ایشیا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اگر یہاں سرحدیں صرف لکریں بن جائیں اور باہمی احترام و یگانگت ہو تو علمی ، ثقافتی معاشی میدان میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے یہ خطہ۔۔۔
آپ صرف تصور کریں کہ جب دیگر براعظم کے لوگ دھڑا دھڑ یہاں آنا شروع ہوئے تو اس خطے کے حسن میں کتنا اضافہ ہو گا ۔
آپ جتنا مرضی نفرتیں کر لیں گلے کاٹ لیں ، سرحدوں پر سیسیہ پلائی دیواریں کھڑی کر لیں، لاکھوں فوجی ایک دوسرے پر بندوقیں تان لیں لیکن من جملہ انسانی ترقی آپکو امن میں ملے گی۔ جتنا جلدی آپ امن و محبت میں جینا سکھ لیں گے اتنا جلدی آپ اپنی تہزیب کو ترقی یافتہ کر سکیں گے۔۔۔۔

03/11/2023

اگر عورتیں تعویذ لینا چھوڑ دیں!! تو آدھے سے زیادہ پیر سردیوں میں انڈے بیچتے نظر آئیں

20/10/2023

بات کی تہہ تک پہنچنے کا طریقہ عورت کا بالکل اپنا ہوتا ہے۔
مرد کسی فیصلے تک پہنچنے کے لئے ذہنی سفر کرتا ہے،
عورت ایک حسیاتی سفر کرتی ہے۔
مرد کا فیصلہ خارجی اعتبار سے زیادہ صحیح ہوتا ہے، عورت کا نفسیاتی اعتبار سے۔

کرشن چندر

22/09/2023

سردی کی طرف بڑھتا ہر دن ہمیں ساگ کے قریب لا رہا ہے
ذرا سوچئے 🤔

01/08/2023

چاچے سعی محمد سے ملاقات کے دوران لوگوں کی امانتیں ان کے حوالے کیں ، آپ سب دوستوں کا شکریہ
آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق مدد کریں ۔ اگر آپ مدد کرنا چاہتے ہیں تو درخواست کروں گا کہ ان سے بالمشافہ ملیں ۔ اس سے ان کو حوصلہ بھی ملے گا اور آپ کو سکون بھی ملے گا ۔ کہ آپ کی کی جانے والی مدد حقدار کو مل رہی ہے ۔
گاوں دوگل
تحصیل پھالیہ
ضلع منڈی بہاوالدین
میرا وٹس ایپ نمبر
WhatsApp ‪009203137964066‬
IBAN: PK93 UNIL 0109 0002 5274 3382
Muhammad usman
Account number 252743382
UBL
EASY PAISA 03137964066

31/07/2023

آج میٹرک کا رزلٹ ہے، آج فیصلہ ہوگا کہ "منڈے" نوں آگے پڑھانا ہے یا ڈنکی لگوانی ہے۔ 😀

Address

Rochdale

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pindan Alay posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share