S Barkati Network

S Barkati Network اتحاد زندگی اور اختلاف موت ہے (حضورحافظ ملت)
امام احمد رضا لائیبریری
(1)

مفہوم فقاہت اور اعلی حضرت کی شان تفقہ_______________________________                   #احمدمختارکا
08/08/2026

مفہوم فقاہت اور اعلی حضرت کی شان تفقہ
_______________________________
#احمدمختارکا

ہے کلامِ الٰہی میں شمس الضحےٰ تِرے چہرۂ نور فِزا کی قسم​_______________________________ہے کلامِ الٰہی میں شمس الضحےٰ تِر...
08/08/2026

ہے کلامِ الٰہی میں شمس الضحےٰ تِرے چہرۂ نور فِزا کی قسم​
_______________________________
ہے کلامِ الٰہی میں شمس الضحےٰ تِرے چہرۂ نور فِزا کی قسم​
قسمِ شبِ تار میں راز یہ تھا کہ حبیب کی زلفِ دوتا کی قسم​

تِرے خُلق کو حق نے عظیم کہا تِری خلق کو حق نے جمیل کیا​
کوئی تجھ سا ہوا ہے نہ ہوگا شہا تِرے خالقِ حسن و ادا کی قسم​

وہ خدا نے ہے مرتبہ تجھ کو دیا نہ کسی کو ملے نہ کسی کو ملا​
کہ کلامِ مجید نے کھائی شہا تِرے شہر و کلام و بقا کی قسم​

تِرا مسندِ ناز ہے عرشِ بریں تِرا محرمِ راز ہے روحِ امیں​
تو ہی سرورِ ہر دوجہاں ہے شہا تِرا مثل نہیں ہے خدا کی قسم​

یہی عرض ہے خالقِ ارض و سما وہ رسول ہیں تیرے میں بندہ تِرا​
مجھے انکے جوار میں دے وہ جگہ کہ ہے خلد کو جس کی صفا کی قسم​

تو ہی بندوں پہ کرتا ہے لطف و عطا ہےتجھی پہ بھروسہ تجھی سے دعا​
مجھے جلوہء پاک رسول دکھا تجھے اپنے ہی عز و علا کی قسم​

مِرے گرچہ گناہ ہیں حد سے سِوا مگر ان سے امید ہے تجھ سے رجا​
تو رحیم ہے ان کا کرم ہے گواہ وہ کریم ہیں تیری عطا کی قسم ​

یہی کہتی ہے بلبلِ باغِ جناں کہ رضا کی طرح کوئی سحر بیاں ​
نہیں ہند میں واصفِ شاہِ ہدیٰ مجھے شوخئ طبعِ رضا کی قسم​

_______________________________

سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃاللہ علیہ

طالب دعا
ایس، اے، برکاتی

#احمدمختارکا

سونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے_______________________________سونا جنگل، رات اندھیری، چھائی بدلی کالی ہےسونے وا...
08/08/2026

سونا جنگل رات اندھیری چھائی بدلی کالی ہے
_______________________________
سونا جنگل، رات اندھیری، چھائی بدلی کالی ہے
سونے والو! جاگتے رہیو، چوروں کی رکھوالی ہے

آنکھ سے کاجل صاف چرالیں، یاں وہ چور بلا کے ہیں
تیری گٹھری تاکی ہے اور تُو نے نیند نکالی ہے

یہ جو تجھ کو بلاتا ہے یہ ٹھگ ہے مار ہی رکھے گا
ہائے مسافر دم میں نہ آنا مَت کیسی متوالی ہے

سونا پاس ہے، سُونا بن ہے، سونا زہر ہے اُٹھ پیارے
تُو کہتا ہے نیند ہے میٹھی، تیری مت ہی نرالی ہے

آنکھیں ملنا، جھنجھلا پڑنا، لاکھوں جمائی انگڑائی
نام پہ اٹھنے کے لڑتا ہے، اٹھنا بھی کچھ گالی ہے

جگنو چمکے، پتا کھڑکے، مجھ تنہا کا دل دھڑکے
ڈر سمجائے کوئی پون ہے یا اگیا بیتالی ہے

بادل گرجے بجلی تڑپے دھک سے کلیجا ہوجائے
بَن میں گھٹا کی بھیانک صورت، کیسی کالی کالی ہے

پاؤں اٹھا اور ٹھوکر کھائی، کچھ سنبھلا پھر اوندھے منہ
مینھ نے پھسلن کردی ہے اور دُھر تک کھائی نالی ہے

ساتھی ساتھی کہہ کے پکاروں، ساتھی ہو تو جواب آئے
پھر جھنجھلا کر سر دے پٹکوں، چل رے مولیٰ والی ہے

پھر پھر کر ہر جانب دیکھوں کوئی آس نہ پاس کہیں
ہاں اِک ٹوٹی آس نے ہارے جی سے رفاقت پالی ہے

تم تو چاند عرب کے ہو پیارے تم تو عجم کے سورج ہو
دیکھو مجھ بے کس پر شب نے کیسی آفت ڈالی ہے

دنیا کو تُو کیا جانے یہ بِس کی گانٹھ ہے حرّافہ
صورت دیکھو ظالم کی تو کیسی بھولی بھالی ہے

شہد دکھائے زہر پلائے، قاتل ڈائن شوہر کُش
اس مُردار پہ کیا للچایا دنیا دیکھی بھالی ہے

وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جنت کا
ہم مفلس کیا مول چکائیں اپنا ہاتھ ہی خالی ہے

مولیٰ تیرے عفو و کرم ہوں میرے گواہ صفائی کے
ورنہ رضا سے چور پہ تیری ڈگری تو اقبالی ہے​
_______________________________
سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃاللہ علیہ

طالب دعا
ایس، اے، برکاتی
#احمدمختارکا

کلام الامام _ مع _ تضمین _ ملاحظہ فرمائیں_______________________________بالیقیں وہ فضل کے موتی لٹاتے جائیں گےروز محشر مغ...
07/08/2026

کلام الامام _ مع _ تضمین _ ملاحظہ فرمائیں
_______________________________
بالیقیں وہ فضل کے موتی لٹاتے جائیں گے
روز محشر مغفرت کے گل کھلاتے جائیں گے
عاصیوں کو اپنے دامن میں چھپاتے جائیں گے
پیش حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے
آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے

برق عصیاں موڑتے ہیں کس طرح بولوںسے وہ
ربِّ اکبر کی جناب پاک میں آہوں سے وہ
ربِّ ہب لی امتی کی خوشنما کرنوں سے وہ
دل نکل جانے کہ جاہے آہ کن آنکھوں سے وہ
ہم سے پیاسوں کے لیے دریا بہاتے جائیں گے

خوف کیسا ہے بھلا اب بھی دل معتوب کو
خوب دلکش کردیا جب نعت کے اسلوب کو
ان کے صدقے ہی مٹادے گا ترے مکتوب کو
وسعتیںدی ہیںخدا نے دامن محبوب کو
جرم کھلتے جائیں گے اور وہ چھپاتے جائیں گے

کھَولتا ہوگا بروز حشر جب سب کا دماغ
روسیہ ہو جائیںگے دشمن نبی کے مثل زاغ
عرش حق کے زیر سایہ جب مٹے گا دل کا داغ
آفتاب ان ہی چمکے گا جب اوروں کے چراغ
صرصر جوش بلا سے جھلملاتے جائیں گے

نام آئے جب زباںپر انگلیاں لیتے ہیں چوم
عاشقان مصطفی رکھتے ہیں اسلامی رسوم
لاکھ چلاتے رہیں دشمن نبی کے مثل بوم
حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائش مولیٰ کی دھوم
مثل فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے

سرور کونین کی کرتے رہیں ہر دم ثنا
قلب کی تطہیر کا سامان ہے ذکر خدا
عزم اپنا ہے یہ احسنؔ پھر یہی ہے مدعا
خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضاؔ
دم میں جب تک دم ہے ذکر ان کا سناتے جائیں گے
_______________________________
کلام الامام مع تضمین ملاحظہ فرمائیں

طالب دعا
ایس، اے، برکاتی

#احمدمختارکا

عرش حق ہے مسند رفعت رسول اللہﷺ کی_______________________________عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسول اللہ کی​دیکھنی ہے حشر میں عزت...
07/08/2026

عرش حق ہے مسند رفعت رسول اللہﷺ کی
_______________________________
عرشِ حق ہے مسندِ رفعت رسول اللہ کی​
دیکھنی ہے حشر میں عزت رسول اللہ​

قبر میں لہرائیں گے تا حشر چشمے نور کے​
جلو فرما ہوگی جب طلعت رسول اللہ کے​

کافروں پر تیغ والا سے گری برقِ غضب​
ابر آسا چھاگئی ہیبت رسول اللہ کی​

لاَ وَ رَبِّ اَلعَرش جس کو جو ملا اُن سے ملا​
بٹتی ہے کونین میں نعمت رسول اللہ کی​

وہ جہنم میں گیا جو اُن سے مستغنی ہوا​
ہے خلیل اللہ کو حاجت رسول اللہ کی​

سورج الٹے پاؤں پلٹے چاند اشارے سے ہو چاک​
اندھے نجدی دیکھ لے قدرت رسول اللہ کی​

تجھ سے اور جنت سے کیا مطلب وہابی دور ہو​
ہم رسول اللہ کے جنت رسول اللہ کی​

نجدی اُس نے تجھ کو مہلت دی کہ اِس عالَم میں ہے​
کافر و مرتد پہ بھی رحمت رسول اللہ کی​

ہم بھکاری وہ کریم ، اُن کا خدا اُن سے فزوں​
اور نا کہنا نہیں عادت رسول اللہ کی​

اہلِ سنّت کا ہے بیڑا پار اصحابِ حضور​
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہ کی​

خاک ہو کر عشق میں آرام سے سونا ملا​
جان کی اکسیر ہے الفت رسول اللہ کی​

ٹوٹ جائیں گے گنہ گاروں کے فوراً قید و بند​
حشر کو کھل جائے گی طاقت رسول اللہ کی​

یارب اک ساعت میں دُھل جائیں سیہ کاروں کے جرم​
جوش میں آجائے اب رحمت رسول اللہ کی​

ہے گُلِ باغِ قدس رخسار زیبائے حضور​
سروِ گلزارِ قِدم قامت رسول اللہ کی​

اے رضا خود صاحبِ قرآں ہے مدّاحِ حضور​
تجھ سے کب ممکن ہے پھر مدحت رسول اللہ کی​
_______________________________

اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃ اللہ علیہ​

طالب دعا
ایس، اے، برکاتی

#احمدمختارکا

06/08/2026

________ حدیث مصطفیٰ ﷺ ________
حضرت عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب حضور نبی کریم ﷺ جنگ احد کے لیے نکلے تو جو لوگ آپ ﷺ کے ساتھ تھے ان میں سے کچھ لوگ واپس آ گئے ( یہ منافقین تھے ) پھر بعض نے تو یہ کہا کہ ہم چل کر انہیں قتل کر دیں گے ، اور ایک جماعت نے کہا کہ قتل نہ کرنا چاہیے اس پر یہ آیت نازل ہوئی " فما لكم في المنافقين فئتين‏ الخ " اور حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مدینہ ( برے ) لوگوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جس طرح آگ میل کچیل دور کر دیتی ہے ۔
( صحیح بخاری۔1884 )
#احمدمختارکا

_ منقبت سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ ________________________________عاشق مصطفی ﷺ ، پیارے احمد رضا ہیں بریلی کے شہ، پیا...
06/08/2026

_ منقبت سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ علیہ _
_______________________________
عاشق مصطفی ﷺ ، پیارے احمد رضا
ہیں بریلی کے شہ، پیارے احمد رضا

احمدِ مجتبیٰ کا وہ ہیں معجزہ
میرے رب کی عطا ، پیارے احمد رضا

اپنے در پر بُلا پیارے جلوہ دِکھا
ہے یہ سائل ترا ، پیارے احمد رضا

جن کی ہر ہر ادا سنتِ مصطفی ﷺ
صوفیِ با صفا، پیارے احمد رضا

جن کی ہر اِک صدا ہیں وہ حق کی ثناء
غوث کا لاڈلا ،پیارے احمد رضا

حامد و مصطفی ہیں یہ تیری عطا
علم کی ہیں ضیا، پیارے احمد رضا

یا الٰہی ملے عشق خیر الوریٰ ﷺ
آپ کر دو دعا پیارے احمد رضا

زور باطل کا نیست و نابود ہو
کر کرم کی عطا ، پیارے احمد رضا

خوف کیوں ہے تجھے اے غلامِ رضا
ہیں ترے مقتدا، پیارے احمد رضا

مجھ کو جو کچھ ملا وہ ہے تیری عطا
علم و حکمت شہا ، پیارے احمد رضا

باغ جنت ہمارا بریلی بنا
جب سے تم ہو وہاں ، پیارے احمد رضا

وارثِ مصطفیٰ , عاشقِ مرتضیٰ
ہو وہ تم ہی شہا پیارے احمد رضا

ہم کو عطّار بھی تیرے در سے ملے
واہ کیا ہے عطا ، پیارے احمد رضا

کہہ گئے ہیں یہ ایوب رضوی ہمیں
آپ لو گے بچا ، پیارے احمد رضا

تیرے درشن کو آنکھیں ترس ہیں گئیں
اب تو جلوہ دکھا پیارے احمد رضا

مجھ سے بدکار سے اس خطاکار سے
رہنا راضی سدا ، پیارے احمد رضا

میری ناقص سمجھ، اور تیری ثناء
مجھ سے کب ہے ہوا ، پیارے احمد رضا

رکھنا لطف و کرم نور پر تم شہا
ہے یہ تیرا گدا ، پیارے احمد رضا
_______________________________
نتیجۂ فکر ۔ جناب نور علی صاحب عطاری رضوی

طالب دعا
ایس، اے، برکاتی

#احمدمختارکا

پیش حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے_______________________________پیش حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گےآپ روتے جائیں گے ہم...
06/08/2026

پیش حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے
_______________________________
پیش حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائیں گے
آپ روتے جائیں گے ہم کو ہنساتے جائیں گے

دل نکل جانے کی جا ہے آہ کن آنکھوں سے وہ
ہم سے پیاسوں کے لئے دریا بہاتے جائیں گے

گل کھلے گا آج یہ ان کی نسیم فیض سے
خون روتے آئیں گے ہم مسکرا تے جائیں گے

ہاں چلو حسرت زدو سنتے ہیں وہ دن آج ہے
تھی خبر جس کی کہ وہ جلوہ دکھاتے جائیں گے

آج عید عاشقاں ہے گر خدا چاہے کہ وہ
ابروئے پیوستہ کا عالم دکھاتے جائیں گے

کچھ خبر بھی ہے فقیرو آج وہ دن ہے کہ وہ
نعمت خلد اپنے صدقے میں لٹاتے جائیں گے

خاک افتاد و بس ان کے آنے ہی کی دیر ہے
خود وہ گر کر سجدہ میں تم کو اٹھاتے جائیں گے

آفتاب ان کا ہی چمکے گا جب اوروں کے چراغ
صرصر جوش بلا سے جھلملاتے جائیں گے

پائے کو ہاں پل سے گزریں گے تری آواز پر
رب سلم کی صدا پر وجد لاتے جائیں گے

سرور دیں لیجے اپنے نا توانوں کی خبر
نفس و شیطاں سیدہ کب تک دباتے جائیں گے

حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائش مولیٰ کی دھوم
مثل فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے

خاک ہو جائیں عدو جل کر مگر ہم تو رضاؔ
دم میں جب تک دم ہے ذکر ان کا سناتے جائیں گے
_______________________________
کلام ۔ امام اہلسنت، اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان قادری برکاتی رحمۃاللہ علیہ

طالب دعا
ایس، اے، برکاتی
#احمدمختارکا

05/08/2026

________ حدیث مصطفیٰ ﷺ ________
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ، حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا، کوئی ایسا شہر نہیں ملے گا جسے دجال پامال نہ کرے گا ، سوائے مکہ اور مدینہ کے ، ان کے ہر راستے پر صف بستہ فرشتے کھڑے ہوں گے جو ان کی حفاظت کریں گے پھر مدینہ کی زمین تین مرتبہ کانپے گی جس سے ایک ایک کافر اور منافق کو اللہ تعالیٰ اس میں سے باہر کر دے گا ۔
( صحیح بخاری۔1881 )
#احمدمختارکا

__________ نعت نبی ﷺ __________منفرد شعرائے کرام کی رقم کردہ نعت پاک_______________________________               #احمدم...
05/08/2026

__________ نعت نبی ﷺ __________
منفرد شعرائے کرام کی رقم کردہ نعت پاک
_______________________________
#احمدمختارکا

Address

Mirganj Gopalganj
Mirganj
841438

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S Barkati Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category