17/09/2026
ایک پرانی تصویر، ایک خوبصورت یاد ❤️
یہ اُس وقت کی تصویر ہے جب میں پہلی بار ہری ہرپور میں پڑھانے آیا تھا۔ وقت گزرتے دیر نہیں لگتی، اور دیکھتے ہی دیکھتے گزرے ہوئے برس صرف یادیں بن کر رہ جاتے ہیں۔
اس تصویر میں ماسٹر آفاق صاحب مرحوم بھی موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ 🤲
ان کے ساتھ بھی زندگی کے بہت سے خوبصورت لمحات اور یادیں وابستہ ہیں، جو آج بھی دل میں تازہ ہیں۔
واقعی گزرے ہوئے لمحات کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہوں، واپس نہیں آتے؛ بس ان کی یادیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان تمام خوبصورت یادوں کو ہمارے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور ماسٹر آفاق صاحب مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ 🤲