22/04/2026
💧 ڈیلی واٹر ڈرنکنگ چیلنج
ریمائنڈر | آج مطلوبہ مقدار میں پانی پئیں۔ پانی زندگی کی علامت اور ضرورت ہے اور پانی کا درست استعمال آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ بہت سے لوگ پانی نہ پینے، کم پینے یا درست انداز میں نہ پینے کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں۔ آپ روزانہ پانی پینے کے چیلنج کو اختیار کر کے اس حوالے سے بہتری لانے کی کوشش کریں۔ آپ عزم کریں کہ آپ نے روزانہ پینا ہے۔ آپ روزانہ اپنے وزن کےہر دس کلو پر ایک گلاس پانی پیا کریں۔ یعنی اگر وزن پچاس کلو ہے تو پانچ گلاس، اگر وزن ستر کلو ہے تو سات گلاس وغیرہ۔ آپ پیاس لگنے کا انتظار کیے بغیر پانی پیا کریں۔ پانی کو ایک دم پینے کی بجائے وقفوں میں سانس لے کر پیا کریں۔ نیم گرم پانی پی سکیں تو بہتر ہے۔ کھانا کھانے سے کچھ وقت پہلے بھی پانی پیا کریں۔ پانی چیلنج کا آغاز صبح ہی کر دیا کریں اور ایک دو گھنٹوں کے وقفے سے پانی پیتے رہیں۔ رات کو دیر سے پانی نہ پئیں تو بہتر ہے کیونکہ اس سے آپ کو جاگ کر واش روم جانے کی زحمت ہو سکتی ہے۔ شام تک پانی کا ہدف مکمل کر لیا کریں۔ پانی پینے کے بعد پیشاب آئے تو روکیں مت۔ پیشاب کی روانی اچھی صحت کی علامت ہوتی ہے۔ آپ ہر گلاس پیتے وقت گنتی کیا کریں۔ اس چیلنج میں اپنے تمام اہل خانہ کو شامل کریں اور پانی کے گلاس گنتی کرنے کو گھر کی ایک سرگرمی بھی بنا لیں۔ آپ مسلسل تیس دن یہ سرگرمی کریں اور پھر اپنی اور اپنے اہل خانہ کی صحت کا تجزیہ کریں۔ ان شاء اللہ آپ بہت بہتر محسوس کریں گے۔ مگر تیس دن بعد یہ سرگرمی ختم نہیں کرنی بلکہ اسے ساری عمر کی شدید عادت بنانا ہے۔ صرف پانی پینے کو درست اور منظم کر کے آپ اپنی صحت کو بہت بہتر کر سکتے ہیں، بہت سی بیماریوں سے دور رہ سکتے ہیں، ڈاکٹروں اور بیماریوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں، ان شاء اللہ۔ اس پیغام کو روزانہ بلند آواز سے پڑھیں۔ شیئر اور فارورڈ کے چکر میں پڑنے کی بجائے خود عمل کریں۔ جب آپ خود عمل کرنے لگ جائیں تو یہ میسج روزانہ صرف ایک فرد کو بھیج دیا کریں۔ چلیں شروع کر دیں۔