Murtaza Bismil ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤ

Murtaza Bismil ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Murtaza Bismil ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤ, Grocers, Ahmed Pur East, Ahmadpur East.

*​ظلم*: *ایک خاموش وبا*!!!!!!!​جب انسان کا دل دکھ سے بھر جائے اور اس کی زبان پر قفل لگ جائے تو اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہ...
25/09/2025

*​ظلم*: *ایک خاموش وبا*!!!!!!!
​جب انسان کا دل دکھ سے بھر جائے اور اس کی زبان پر قفل لگ جائے تو اس سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہو سکتا اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ خاموش رہنے سے ظلم رک جائے گا تو یہ ہماری سب سے بڑی بھول ہے ظلم کی فطرت ہے کہ وہ خاموشی اور بے حسی کو اپنی خوراک بناتا ہے۔ جب تک اس کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھتی وہ اپنا قد بڑھاتا رہتا ہے
​ہماری تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی معاشرے میں ظلم اپنی جڑیں مضبوط کرتا ہے اس کی ایک بڑی وجہ عوام کی خاموشی ہوتی ہے۔ ظالم کو اسی خاموشی سے حوصلہ ملتا ہے اسے یقین ہو جاتا ہے کہ وہ جو کچھ بھی کر رہا ہے اس پر کوئی بازپرس نہیں ہو گی یہ خاموشی نہ صرف ظالم کو مزید ظلم پر اکساتی ہے بلکہ مظلوم کے اندر کی امید کو بھی ختم کر دیتی ہے​آواز اٹھانا صرف ایک عمل نہیں بلکہ ایک انقلاب ہے یہ جبر کی دیواروں کو ہلانے ناانصافی کو بے نقاب کرنے اور مظلوم کی ڈھارس باندھنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، "ظالم کے سامنے کلمہ حق کہنا افضل ترین جہاد ہے یہ حدیث ہمیں سکھاتی ہے کہ ظلم کے سامنے خاموشی اختیار کرنا ایک گناہ ہے اور اس کے خلاف بولنا ایک عبادت ​اس لیے ہمیں اپنی زبانوں کو کھلنے دینا چاہیے ہمیں اپنے خوف کو ایک طرف رکھ کر سچائی کی مشعل روشن کرنی چاہیے ہر ایک لفظ جو ظلم کے خلاف بولا جائے گا، وہ ایک ایک اینٹ کر کے جبر کے محل کو گرائے گا یاد رہے، ظلم بولنے سے ہی رکتا ہےخاموشی اسے صرف پھیلنے کا موقع دیتی ہے

*تحریر*/*سید مرتضیٰ بسمل*
*ٹیٹل*/*ظلم روکے گا بولنے سے*

*احمد پور شرقیہ: دن دہاڑے مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری*احمد پور شرقیہ  شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند، دن دہ...
25/05/2025

*احمد پور شرقیہ: دن دہاڑے مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل چوری*

احمد پور شرقیہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند، دن دہاڑے مین روڈ پر واقع بلدیہ والی مسجد کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی شہری شبیر احمد معمول کے مطابق نماز ظہر ادا کرنے بلدیہ والی مسجد گیا۔ شبیر احمد نے اپنی سی ڈی 70 موٹر سائیکل مسجد کے باہر کھڑی کی، تاہم نماز کے بعد جب وہ واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔ چوری کی اطلاع فوری طور پر مقامی تھانے کو دی گئی، پولیس نے ا کر جائے وقوعہ پر کاروائی کا اغاز کر دیا

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کی مرکزی شاہراہ پر اس نوعیت کی واردات پولیس کی گشت اور نگرانی کے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کر سکیں۔

23/05/2025

آپسی دشمنی میں کھلے عام عدالت احمد پور شرقیہ کے سامنے فائرنگ

26/09/2022

Address

Ahmed Pur East
Ahmadpur East
12345

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Murtaza Bismil ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category