12/06/2026
انسان کتنا خود غرض ہے ۔
جب یہ جانور زندہ ہوتے ہیں تو ان کی خریدوفروخت لاکھوں میں ہوتی ہے ہمارے بچے ان کا دودھ پی کر جوان ہوتے ہیں اور ہم ان کو ذبح کر کے ان کا گوشت کھاتے ہیں
لیکن جب یہ کسی بیماری کی وجہ سے قدرتی موت مر جاتے ہیں تو ہم ان کو روڈ کنارے پھینک دیتے ہیں
کیا ہمارے پاس اتنا بھی وقت نہیں کہ جس جانور کا دودھ پی کر ہمارے بچے جوان ہوۓ ہیں ہم اس جانور کی لاش کو 7 فٹ کا کھڈا کھود کر دفن کر دیں تاکہ اس سے تعفن نہ پھیلے ۔ اگر جانور وائرل بیماری کی وجہ سے مرا ہے تو لازمی ہے کہ اسے دفن کر کے اوپر چونا چھڑک دیا جاۓ ۔
لیکن ہمارے پاس تو اتنا وقت ہی نہیں ۔
اللّٰہ پاک ہمارے حال پر رحم فرمائے آمین