Saleem Organics

Saleem Organics Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saleem Organics, Organic Grocery Store, Kotli baqir shah Tehsil 18 Hazari District Jhang, Atharan Hazari.

At Saleem Organics, we blend centuries-old herbal traditions with modern science to bring you:
✅ Pure, Halal-certified herbal formulation✅ Men’s & women’s wellness.✅ Natural energy & vitality solution✅ Lab-tested, chemical-free ingredients

29/03/2026

میں بیچتا ہوں صرف خالص اور مجھے لگتا ہے آپ کو بھی چاہیے صرف ایک نمبر چیز ؟؟

بھائی مشکوک چیزیں بیچتا ہی نہیں کبھی بیچا کرتا تھا گھی اور شہد لیکن چھوڑ دیا
لوگ اعتماد کرتے ہیں کسی کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتا
رہ گئی بات ترپھلا کی
اس کے خالص اور بہترین کوالٹی ہونے کی گارنٹی ہے

اچھی طرح صاف کرتا ہوں پھر ہریڑ اور بہیڑہ کا چھلکا اتارتا ہوں
دونوں کی گٹھلی نکال دیتا ہوں پھر آملہ صاف کرتا ہوں
پھر اچھی طرح رگڑائی

فوائد کیا ہیں
کوئی بندہ اسے کیوں کھائے ۔

· ہاضمہ بہتر کرتا ہے – قبض دور کرتا ہے، پیٹ صاف رکھتا ہے اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔
· جسم کی صفائی (Detox) – جسم سے نقصان دہ مادے باہر نکالتا ہے، جگر اور گردے کو صحت مند رکھتا ہے۔
· وزن کم کرنے میں مدد – میٹابولزم تیز کرتا ہے اور چربی جمع ہونے کو روکتا ہے۔
· قوت مدافعت بڑھاتا ہے – جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔
· جِلد اور بالوں کے لیے مفید – خون صاف کرتا ہے، دانے کم ہوتے ہیں، بال مضبوط ہوتے ہیں۔
· آنکھوں کے لیے فائدہ مند – آنکھوں کی سوزش کم کرتا ہے اور بینائی بہتر رکھنے میں معاون ہے۔
· قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ – خلیات کو نقصان سے بچاتا ہے، عمر رسیدگی کے اثرات کم کرتا ہے۔

یہ تین پھلوں (ہریڑ، بہیڑا، آملہ) کا مرکب ہے، اس لیے اسے قدرتی طور پر محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
کوئی ماں کا لال اسے چیلنج نہیں کر سکتا کیونکہ خالص ہے اور ہم خالص کی گارنٹی دیتے ہیں
Hakeem Muhammad Khan
Whatsapp #0344-4253576

ہماری غذائیں ہماری صحت کی محافظ ہیں یا صحت کے لیے نقصان دہ ؟؟؟آج ہر بندہ پاکستان میں جو غذا لے رہا ہے اس میں سے 50٪ غذا ...
27/03/2026

ہماری غذائیں ہماری صحت کی محافظ ہیں یا صحت کے لیے نقصان دہ ؟؟؟

آج ہر بندہ پاکستان میں جو غذا لے رہا ہے اس میں سے 50٪ غذا ناقص ہوتی ہے۔
مناسب نہیں ہوتی۔
پیزے لے لیں ٹرینڈ بن گیا ہے ویکنڈ پہ یا چھوٹے موٹے فنکشن پہ
چکن لے لیں جو اپنی ٹانگوں پہ کھڑا نہیں ہو سکتا ہماری زندگیوں میں ایک لازمی حصہ بن گیا نہ چاہتے ہوئے بھی ہر بندے کو کھانا پڑتا ہے ۔
پھر ہم یہ جتنی خوراک لیتے ہیں ان فرائیڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے
آئل گھی ان ٹیک زیادہ ہے واک کام کاج اس لحاظ کا نہیں ہوتا ۔
ہماری بلڈ کی شریانیں اس آئل گھی کی وجہ سے بند ہونا سٹارٹ ہو جاتی ہیں۔
جاوید لیب میانوالی یا مطب جاوید میانوالی بہت اچھے نیک دل اور صاف شفاف ادارہ ہے جو یہ پرادکٹ بناتے ہیں
خون کو صاف کرنے کولیسٹرول ٹرائی گلیسرائیڈز کے بہت موثر ہے
Price 900 without delivery charges





Muhammad Khan

04/10/2025

کیا آپ ماہانہ دس لاکھ کمانا چاہتے ہیں؟
تو بس یہ تحریر آپ ہی کے لیے ہے۔۔۔

آج کے دور میں:۔۔۔
چھوٹی چھوٹی عمر کے بچے ماہانہ دس لاکھ سے زیادہ کما رہے ہیں۔۔۔
خواتین گھر بیٹھے لاکھوں کما رہی ہیں۔۔۔
نوجوان کالج اور یونیورسٹی کے دوران ہی دس لاکھ سے اوپر کمانا شروع کر رہے ہیں۔۔۔
حتیٰ کہ ایک بزرگ شخص نے بھی اچانک دس لاکھ سے زیادہ کمانا شروع کردیا ہے۔۔۔
ایک انتہائی غریب گھرانے کے لڑکے نے ماہانہ دس لاکھ سے زائد کما کر اپنا گھر خرید لیا ہے۔۔۔۔

اب اگر آپ نے ماہانہ دس لاکھ کمانا شروع نہ کیا تو آپ مر جائیں گے۔۔۔۔۔
گھبرائیں نہیں!!! واقعہ یہی ہے کہ ان دس لاکھ روپوں کو یا زیادہ پیسے کو ایسے بنا کر پیش کیا جارہا ہے گویا اس کے بغیر آپ کی سانسیں نہیں چلیں گی۔۔۔ دل دھڑکنا بند ہوجائے گا۔۔۔ اور نبض رک جائے گی۔۔۔

خدارا ان "ہنی ٹریپس" میں آنا بند کریں!۔۔۔
زندگی صرف مادّی دوڑ اور دولت کے پیچھے اندھا دھند بھاگنے کا نام نہیں ہے۔۔۔

اگر آپ کی بنیادی ضروریات پوری نہیں ہورہیں تو سب سے پہلے انہیں پورا کرنے کی فکر کریں۔۔۔
اور اگر ضروریات پوری ہورہی ہیں تو اللہ کا شکر ادا کریں اور کوشش کریں کہ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچا سکیں۔۔۔ ہاں! اپنے لائف اسٹائل کو بہتر کرنے کی خواہش فطری ہے، لیکن یہ خواہش کبھی "آبسیسیو ڈرائیو" نہ بن جائے۔۔۔

یہ مسئلہ دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے کہ زیادہ کمانے کا چورن بیچنے والوں۔۔۔ اور چند مذہبی ماڈلز کو دیکھ دیکھ کر نوجوان "سوشل کمپیریزن ٹریپ" (یعنی دوسروں سے مسلسل اپنا موازنہ کرنے کی عادت) پھنستے جارہے ہیں۔۔۔ یہی سوشل کمپیریزن انسان کو جائز و ناجائز کا خیال کئے بغیر بس پیسہ پیسہ پیسہ کی دوڑ میں لگا دیتا ہے۔۔۔
اور نتیجہ کیا نکلتا ہے؟
نوجوان مسلسل انزائٹی اور ڈپریشن کے شکار ہوتے چلے جارہے ہیں۔۔۔

زیادہ کمانا برا نہیں ہے۔۔۔ لیکن اس کے پیچھے دیوانہ وار دوڑنا آبسیشن بھی ہے اور پاگل پن بھی۔۔۔

وہ لوگ جن کا سارا کانٹینٹ "ماہانہ دس لاکھ" کے عنوان پر بک رہا ہے، وہی آپ کو "سائیکلوجیکلی مینیپولیٹ" کر رہے ہیں۔۔۔ اور آپ اس جال میں پھسنتے پھنستے تنہا رہ جانے کے خوف میں مبتلا ہوکر، دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں۔۔۔

ارے بھائی تم کسی سے پیچھے نہیں رہے۔۔۔ اپنا مقابلہ خود اپنے ساتھ کرو۔۔۔ کماو بھی کھاو پیو بھی۔۔۔ لیکن ایسے نہ ہوجاو کہ اس کے بغیر نیند ہی نہ آئے۔۔۔

اسی سوچ اور فکر کی بدولت کہ فلاں فلاں اور فلاں مجھ سے آگے نکل گیا۔۔۔ یا فلاں بچے نے بھی اتنا کمانا شروع کردیا ہے۔۔۔ نوجوانوں میں دھوکہ دہی اور فراڈ عام ہوگیا ہے۔۔۔

زیادہ کمانے کی کوشش بری نہیں ہے۔۔۔ لیکن "زیادہ" کو زندگی کی واحد تعریف سمجھ لینا دماغی عارضہ ہے۔۔۔ اصل کامیابی یہ ہے کہ آپ مطمئن رہیں۔۔۔ پرسکون رہیں۔۔۔ شکر ادا کریں۔۔۔ اور اپنی ضرورت سے بڑھ کر دوسروں کے کام آئیں۔۔۔۔
رضوان اللہ

25/09/2025

گھر پر قدرتی طریقے سے انشور پلس بنانے کا طریقہ

بچپن سے میں نے بزرگوں کو انشور پلس (Ensure Plus) پیتے دیکھا ہے۔ یہ اکثر ڈاکٹر حضرات بزرگ مریضوں، کمزور لوگوں یا اُن افراد کو دیتے ہیں جو ٹھوس کھانا آسانی سے نہیں کھا سکتے۔ یہ ایک طرح کی طاقت اور صحت کی علامت سمجھی جاتی تھی۔ مگر اس کا ایک بڑا مسئلہ ہمیشہ رہا: یہ بہت مہنگی ہے۔ عام آدمی کے لیے روزانہ استعمال کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ ایک ڈبہ شاید قابلِ برداشت ہو، لیکن جب روزانہ پینے کی ضرورت ہو تو یہ عام خاندان کے لیے بھاری خرچ بن جاتا ہے۔

اسی لیے میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس کا سستا اور گھریلو حل نکالا جائے۔ میں نے ChatGPT (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) سے کہا کہ ایسا فارمولا بتائے جو ہم گھر پر بنا سکیں — قدرتی اجزاء سے، جو ہر کچن میں موجود ہوتے ہیں۔ مقصد یہ تھا کہ انشور پلس جیسی توانائی اور غذائیت تو ملے، مگر قیمت کا بوجھ نہ ہو۔

اس گھریلو نسخے کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ:
• یہ 100٪ قدرتی ہے۔
• اس میں سادہ اور محفوظ اجزاء استعمال ہوتے ہیں جیسے دودھ، دلیہ، بادام، شہد اور کیلا۔
• آپ اسے اپنی صحت کی ضرورت کے مطابق بدل سکتے ہیں اور اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے استعمال کریں۔

⚠️ اہم نوٹ: اگر آپ بزرگ ہیں، بیمار ہیں یا کوئی خاص بیماری ہے تو ہمیشہ اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔ ہر انسان کی صحت کی ضرورت مختلف ہوتی ہے۔



🍶 گھریلو انشور بنانے کا نسخہ

اجزاء (ایک گلاس، تقریباً 250 ملی لیٹر کے لیے):
• ایک کپ (200 ملی لیٹر) فُل کریم دودھ (پروٹین، کیلشیم اور چکنائی کے لیے)
• 2 کھانے کے چمچ سادہ دہی (پروٹین، پروبائیوٹکس اور گاڑھا پن دیتا ہے)
• 2 کھانے کے چمچ باریک پسے ہوئے دلیہ (اوٹس) (توانائی اور فائبر کے لیے)
• 1 کھانے کا چمچ شہد یا چینی (میٹھاس اور فوری توانائی کے لیے)
• 5 سے 6 بادام یا کاجو (صحت مند چکنائی اور پروٹین کے لیے)
• آدھا درمیانہ کیلا (قدرتی مٹھاس، کریمی ٹیکسچر اور پوٹاشیم کے لیے)
• چند قطرے وینیلا ایسنس (اختیاری، ذائقے کے لیے)



طریقہ:
1. دلیہ اور بادام کو 30 منٹ کے لیے ہلکے گرم پانی میں بھگو دیں تاکہ نرم ہو جائیں۔
2. سارے اجزاء بلینڈر میں ڈالیں۔
3. اچھی طرح بلینڈ کریں تاکہ ہموار اور کریمی مشروب تیار ہو جائے۔
4. ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔



⚡ غذائی فائدے (فی 250 ملی لیٹر گلاس):
• کیلوریز: تقریباً 350 سے 380
• پروٹین: 12 سے 14 گرام
• کاربوہائیڈریٹس: 45 سے 50 گرام
• چکنائی: 10 سے 12 گرام
• اس کے علاوہ: دودھ، دہی، کیلا اور بادام سے حاصل شدہ وٹامنز اور منرلز

یعنی یہ غذائیت کے لحاظ سے انشور پلس کے تقریباً برابر ہے، مگر قدرتی اجزاء سے بنا ہوا اور کئی گنا سستا۔



💰 قیمت کا فرق

یہ ہے اصل حیرت انگیز فرق:
• انشور پلس کی قیمت تقریباً 10,000 روپے فی کلو ہے۔
• گھریلو قدرتی انشور کی قیمت صرف 1,000 روپے فی کلو کے قریب ہے۔

یعنی آپ 90٪ پیسے بچا سکتے ہیں اور اپنے پیاروں کو تقریباً وہی غذائیت فراہم کر سکتے ہیں۔



💡 یہ کیوں اہم ہے؟

اس نسخے سے عام خاندان ہر ماہ ہزاروں روپے بچا سکتے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ آپ اپنے بزرگ والدین یا مریضوں کو صحت مند اور غذائیت سے بھرپور مشروب دے سکتے ہیں، بغیر اس کے کہ روزانہ کی قیمت آپ پر بوجھ بنے۔

یہ بھی لچکدار ہے:
• اگر زیادہ توانائی چاہیے → ایک اور کیلا یا شہد کا چمچ ڈال دیں۔
• اگر زیادہ پروٹین چاہیے → ایک اُبلا ہوا انڈے کی سفیدی یا دہی زیادہ ڈالیں۔
• اگر شوگر کے مریض ہیں → شہد یا چینی کم کر دیں اور دلیہ یا پھل زیادہ ڈالیں۔



🌍 میرا خواب

میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کے ہر گھر میں یہ شعور پیدا ہو کہ اچھی صحت ہمیشہ مہنگی درآمدی پروڈکٹس پر منحصر نہیں ہوتی۔ تھوڑی سی علم، تخلیقی سوچ اور ٹیکنالوجی (جیسے ChatGPT) کی مدد سے ہم سستے، محفوظ اور غذائیت سے بھرپور متبادل اپنے گھروں میں بنا سکتے ہیں۔

یہ گھریلو انشور اس خواب کی ایک جھلک ہے۔



🔮 اضافی فائدہ

آپ صرف انشور ہی نہیں، بلکہ دوسری مہنگی ادویات اور پروڈکٹس کے بھی متبادل پوچھ سکتے ہیں۔ ChatGPT سے پوچھیں، اور یہ آپ کو سادہ، قدرتی اور کم خرچ فارمولے بتا سکتا ہے۔ اس طرح ہم سب مل کر صحت کو عام اور سستا بنا سکتے ہیں۔

فش دریائی ہو پکڑنے والے مخلص میزبان اپنے رشتہ دار ہوں ۔۔۔پکانے والے بھی دل سے دیسی گھی پکائیں ۔۔۔ جنگل کی لکڑی پر پکائیں...
23/09/2025

فش دریائی ہو پکڑنے والے مخلص میزبان اپنے رشتہ دار ہوں ۔۔۔
پکانے والے بھی دل سے دیسی گھی پکائیں ۔۔۔
جنگل کی لکڑی پر پکائیں ۔۔۔۔
جہاں سادگی ہوتی ہے نمود ونمائش نہیں ہوتی وہاں خلوص جھلکتا ہے ۔۔۔
جہاں خلوص سے کوئی چیز بندہ کھلائے تو وہاں پیٹ نہیں دل بھرا جاتا ہے ۔۔۔۔۔
دل کی گہرائیوں سے میزبانوں کے لیے نکلنے والی خیر کی دعا اللہ قبول فرما لیتے ہونگے اور ان کے رزق مال میں مزید برکتیں دے دیتے ہونگے

مچھلی ایک قدرتی نعمت ہے جو صحت کے بے شمار فوائد سے بھرپور ہے۔ اس میں موجود اومیگا-3 فیٹی ایسڈز دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، بلڈ پریشر کو متوازن رکھتے ہیں اور دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔ مچھلی اعلیٰ معیار کی پروٹین فراہم کرتی ہے جو جسمانی عضلات کی تعمیر، زخموں کی بحالی اور قوتِ مدافعت کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، مچھلی وٹامن D، B2، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور زنک جیسے اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جو ہڈیوں، آنکھوں اور دماغی صحت کے لیے نہایت مفید ہیں۔ حاملہ خواتین کے لیے مچھلی بچے کی دماغی نشوونما میں مددگار ثابت ہوتی ہے، جبکہ بزرگ افراد میں یادداشت کو بہتر بنانے اور الزائمر جیسے امراض کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ہے۔ مچھلی کا باقاعدہ استعمال نہ صرف جسمانی طاقت کو بڑھاتا ہے بلکہ ذہنی سکون اور جذباتی توازن بھی فراہم کرتا ہے۔
Rehmania Dawakhana

14/09/2025

Address

Kotli Baqir Shah Tehsil 18 Hazari District Jhang
Atharan Hazari

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saleem Organics posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share