Syed Dairies

Syed Dairies Listen up...!!! Real Milk comes from cows and healthy cows comes from excellent breed

26/09/2023

ڈیری فارموں کے مسلسل بڑھتے ہوئے خرچوں کے بدلے، مِلک کولیکشن کمپنیاں، فارمر کے دودھ کی قیمتیں کم کرنے پر خراجِ تحسین کے لائق ہیں۔

یعنی جس وقت فارمرز کو بیساکھیوں کی ضرورت ہے آپ ان کے نیچے سے زمین ہی کھینچ دیں۔ آپ کے اڑھائی سو سے مہنگے ڈبوں کی سیل کچھ کم کیا ہوئی آپ نے شائد سوچا کہ اپنا منافع کم کرنے کی بجائے جو پہلے ہی نقصان میں ہے اس کے نقصان میں اضافہ کر دیا جائے۔

فی الحال پاکستان کی کمرشل ڈیری فارمنگ کا مستقبل ایسے جنومک جانوروں کے تھنوں میں ہے جو خوراک صرف سونگھ کر دودھ کی ندیاں بہا دیں۔

22/09/2023

دودھ کی صنعت خطرے میں

پاکستان میں دودھ کبھی بھی ضرورت کے مطابق پورا نہیں ہوا ، ہمیشہ طلب کے مقابلے میں تین چار فیصد کمی کا شکار رہتا ہے ، روایتی جانور پال کسانوں کے علاوہ پچھلے دس سال میں بہت زیادہ نئے کمرشل اور کارپوریٹ ڈیری فارمز بنائے گئے ۔ جس سے دودھ کی طلب اور رسد میں ایک توازن کی سی صورت حال بنی ۔ اگرچہ کہ پورا اب بھی نہیں ہوا ، جس کا فائدہ ان لوگوں نے اٹھایا جو کیمیکل وغیرہ یا پاؤڈر ( خشک دودھ ) سے دودھ بنا کر بیچتے ہیں

پچھلے چھ سات ماہ میں دودھ کا ریٹ اگرچہ اخراجات کے مقابلے میں کم تھا ، تاہم ڈیری انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن تھی ۔ پاکستان میں دودھ کی دو بڑی پروسیسنگ کمپنیاں نیسلے اور اینگرو ہیں ، تھوڑا بہت حصہ فوجی فوڈرز اور ایڈم والوں کا ہے ، جو کسان سے دودھ تسلسل کے ساتھ خرید رہی تھیں

پھر اچانک ایران بارڈر کھل گیا اور خشک دودھ کی ڈھڑا دھڑ سمگلنگ ہوئی اور ہو رہی ہے ۔

یاد رہے کہ ایران خود زیادہ دودھ پیدا کرنے والا ملک نہیں ہے ، وہ تو اپنی ضرورت کے لئے گوشت والے جانور بھی پاکستان سے خریدتا ہے ، دراصل ایران پر اقتصادی پابندیاں ہیں تو وہ بارٹر ٹریڈ ( مال کے بدلے مال ) کرتا ہے ، وہ تیل ، خشک میوہ جات ، کھانے کا تیل دوسرے ملکوں کو دے کر بدلے میں گندم ، چینی ، یوریا کھاد وغیرہ وغیرہ خریدتا ہے ، کچھ ملکوں سے خشک دودھ آتا ہوگا جو اسکی ضرورت زائد ہوتا ہے یا صرف سمگلنگ کے مقصد کے لئے خرید لیا جاتا ہوگا تاکہ آگے بیچ سکیں۔

مارکیٹ میں تازہ دودھ کی جگہ پاؤڈر سے بنا ہوا دودھ آنا شروع ہو گیا ۔ جو کہ انتہائی سستا ہونے کے ساتھ ساتھ یقینا مضر صحت بھی ہوگا ، کیونکہ یہ کسی کو نہیں پتہ وہ کس ملک میں بنا ، کب ایران پہنچا اور کس تاریخ کو اس دودھ کی ایکسپائری ہے سمیت ڈھیروں خدشات ہیں ۔

اس خشک دودھ سے بنے ہوئے دودھ کی بہتات نے مارکیٹ میں دودھ کی رسد کے توازن کو خراب کیا ، تازہ کھلے دودھ کی مارکیٹ کو خشک دودھ سے بنے ہوئے دودھ نے گھیر لیا ، ٹیٹرا پیک دودھ ( ڈبے والا ) کی سیل بھی کم ہوئی ۔

نتیجتا دودھ پراسیسنگ کمپنیوں نے دودھ کی خریداری ابتدا میں کم کردی اور موجودہ صورت حال یہ ہے کہ وہ مختلف حیلے بہانے کر کے دودھ اٹھانے سے انکاری ہیں ، کسی فارم کا اگر ہزار لٹر دودھ ہے تو وہ بمشکل پانچ سو لٹر اٹھانے پہ راضی ہیں ، کمپنیوں نے اپنے کئی دودھ خریداری مرکز جو مختلف دیہاتوں میں تھے بند کر دیئے ہیں اور مزید بند کر رہے ہیں ۔ ظاہر ہے کوئی بھی سرمایہ دار اپنا سرمایہ کبھی بھی نہیں ڈبوتا ۔

لیکن اس ساری صورت حال میں اگر کوئی ڈوب رہا ہے تو وہ صرف اور صرف ڈیری فارمر ہے ۔ پہلے اس سے سرمایہ کاری کرائی گئی کہ دودھ کی بہت ضرورت ہے اب دودھ خریدنے کو تیار نہیں ۔

اس سارے قضیئے میں جس چیز نے پاکستان کی ڈیری انڈسٹری کو خراب کر دیا ہے اور برباد ہونے والی ہے وہ “ خشک دودھ “ کی سمگلنگ / امپورٹ ہے ۔

سو جانوروں کا ایک کمرشل ڈیری فارم تقریبا آٹھ سے دس کروڑ مالیت کا ہوتا ہے ، اگر یہ فارم بند ہو گئے تو انفرادی طور پہ تو جو نقصان ہوگا سو ہوگا ، ملک کا نقصان یہ ہے کہ دوبارہ اس پروڈکشن اور اس حالت تک پہنچنے کے لئے دوبارہ دس سال کا عرصہ درکار ہوگا ۔ جانور کوئی کیمیکل یا اینٹوں سے بنی ہوئی شے نہیں کہ اگلے دن پھر تیار ہوگی ۔ ایک بچھڑی کو پیدا ہونے سے لے کے دودھ دینے تک ڈھائی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے ۔ بچھڑی تب پیدا ہوگی جب ماں موجود ہو گی ۔ اس صورت حال میں کون جانور رکھے گا ۔
آج کے سروے کے مطابق اسوقت پاکستان میں دودھ کی ٹوٹل کھپت
پچپن لاکھ لٹر روزانہ کی ہے جبکہ پروڈکشن بائیس لاکھ لٹر ہے باقی کا تینتیس لاکھ پہلے بھی کیمیکل ملا دودھ استعمال ہورہا ہے اور اب تو مافیاز کی طرف سے مکمل اجازت مل چکی ہے کہ ڈیری کے ساتھ ساتھ لوگوں کی صحت بھی برباد کردو فارمر پہلے ہی بڑی مشکل سے سروائیو کررہا تھا اب ڈیری اپنی آخری سانسوں میں ہے
مغربی ممالک خاص کر نیوزی لینڈ لائیوسٹاک سے کتنی ترقی کرگیا ہے اور ہمارے ملک میں لائیوسٹاک کو مکمل تباہ کردیاگیا خدا اجاڑنے والوں کی نسلیں برباد کرے لاکھوں لوگوں کا مستقبل تباہ کر دیاگیا ۔
ویسے اسمیں گھر کے بڑوں کا بڑا ہاتھ ہے ۔
حکمرانوں ! اور اس ملک کے کرتا دھرتا لوگوں سے التماس ہے کہ خدارا اس انڈسٹری کو تباہی سے بچائیں ، شارٹ ٹرم پالیسیوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ، خشک دودھ کا داخلہ ملک میں بند کریں ۔

31/07/2023

Some more clicks of silage making at Syed Dairies in such a humid n hot weather....

31/07/2023

Silage making at Syed Dairies

16/03/2023
08/09/2022

Cow for sale:

3rd lectation
Peak milk 20 litter plus
Excellent crossbreed
Fully vaccinated against Lumpyskin n all other diseases

Location : Bahawalpur

For contact plz call:

Sajjad = 03078840592
Asad shah = 03076662500

08/09/2022

Cow for sale:

3rd lectation
Peak milk 25 litter plus
Excellent crossbreed
Fully vaccinated against Lumpyskin n all other diseases

Location : Bahawalpur

For contact plz call:

Sajjad = 03078840592
Asad shah = 03076662500

08/09/2022

Cow for sale:

3rd lectation
Peak milk 32 litter plus
Excellent crossbreed
Fully vaccinated against Lumpyskin n all other diseases

Location : Bahawalpur

For contact plz call:

Sajjad = 03078840592
Asad shah = 03076662500

08/09/2022

Cow for sale:

3rd lectation
Peak milk 30 litter plus
Excellent crossbreed
Fully vaccinated against Lumpyskin n all other diseases

Location : Bahawalpur

For contact plz call:

Sajjad = 03078840592
Asad shah = 03076662500

30/07/2022

Some Animals are for sale at Syed Dairies.

Outclass cross breed with excellent milk record.
Fully vaccinated against lumpyskin and all other diseases.
Plz contact Manager Sajjad
03078840592

07/06/2022

Beauty of Syed Dairies is ready to calve in this hot summer with full pride

Address

Bahawalpur
63100

Telephone

+923076662500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Dairies posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Syed Dairies:

Share

Category