Dadaji Livestock Farm

Dadaji Livestock Farm Livestock Farming and Trading
ہمارے ہاں گوشت والے اور برائے قربانی چھوٹے بڑے ہر نسل کے صحت مند جانور

داداجی لائیوسٹاک فارم بھکر پر قربانی کے لیے خوبصورت اور صحت مند بکرے مناسب قیمت پر دستیاب ہیں.  اپنی قربانی آسان اور خوب...
27/05/2024

داداجی لائیوسٹاک فارم بھکر پر قربانی کے لیے خوبصورت اور صحت مند بکرے مناسب قیمت پر دستیاب ہیں. اپنی قربانی آسان اور خوبصورت بنائیں. قربانی کا جانور خود پسند کریں کیونکہ قربانی سنّت ہے . ابھی اپنی قربانی ہم سےخریدیں اور عید تک ہم آپکے جانور کی دیکھ بھال جاری رکھیں گے ...
مزید معلومات کیلئے ابھی رابطہ کریں.... 0346 8524958

داداجی لائیوسٹاک فارم بھکر پر قربانی کے لیے خوبصورت اور صحت مند بکرے مناسب قیمت پر دستیاب ہیں.  اپنی قربانی آسان اور خوب...
27/05/2024

داداجی لائیوسٹاک فارم بھکر پر قربانی کے لیے خوبصورت اور صحت مند بکرے مناسب قیمت پر دستیاب ہیں. اپنی قربانی آسان اور خوبصورت بنائیں. قربانی کا جانور خود پسند کریں کیونکہ قربانی سنّت ہے . ابھی اپنی قربانی ہم سےخریدیں اور عید تک ہم آپکے جانور کی دیکھ بھال جاری رکھیں گے ...
مزید معلومات کیلئے ابھی رابطہ کریں.... 03468524958

24/05/2024

گرمی اور بڑھتا ہوا درجہ حرارت
"صرف انسانوں پر ہی اثر انداز نہیں ہوتا ہمارے جانور بھی اس کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں. گرمی کی وجہ سے ان کی ساری توانائی اپنے آپ کو اس کے اثرات سے بچانے میں صرف ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار کو شدید نقصان پہنچتا ہے. گرمی کی وجہ سے کھانا پینا بھی کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جانور اچانک کمزور ہو جاتا ہے اور مالک مجبوراً اپنے پلے سے خرچہ کرتا ہے یا پھر اسے اونے پونے بیچ کر جان چھڑانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے.
اپنے قیمتی جانوروں کو گرمی کے اثرات سے بچانے کے اصول بہت ہی سادہ ہیں. اگر ان پر عمل کریں تو انشاللہ یہی بے زبان آپ کے لئے باعث رحمت ہوں گے.
1.سایہ دار جگہ مہیا کریں جہاں جانوروں کا جب جی چاہے بیٹھ سکیں.
2. چارہ کھانے والی کھرلی سائے میں بنائیں. اگر کھرلی پر دھوپ پڑتی ہے تو چارہ گرم ہو جاۓ گا جو کہ جانور کھانا پسند نہیں کرتے. کم چارہ کھانا براہ راست دودھ اور گوشت کی پیداوار پر اثر ڈالتا ہے.
3. پانی تک 24 گھنٹے جانور کی رسائی ہونی چاہئے اور پانی تازہ ہونا چاہیے. گرم پانی جانور نہیں پیتے. پانی کم پینے کی وجہ سے ہاضمہ خراب ہو سکتا ہے اور بھی بہت سے مسائل جنم لے سکتے ہیں. اگر ہر وقت پانی کی فراہمی ممکن نا ہو تو کم از کم دن میں 4 مرتبہ پانی لازمی پلائیں.
4.کوشش کریں کہ چارے میں توڑی کی مقدار گرمیوں میں کم کر دیں کیوں کہ یہ معدے میں Fermentation کے عمل کو بڑھا دیتی ہے جس سے بہت زیادہ گرمی پیدا ہوتی ہے .
5. شدید گرمی کے اوقات میں چرائی کرنے یا چارہ ڈالنے سے گریز کریں کیوں کہ جو بھی جانور کو کھلاتے ہیں اس کے ہضم ہونے کے دوران گرمی پیدا ہوتی ہے.
6. چارہ ٹھنڈے وقت میں ڈالیں اس سے ایک تو جانور چارہ زیادہ کھائے گا جس سے اس کی صحت بہتر رہے گی
اگر ممکن ہو تو فوارے اور پنکھے لگوائیں لیکن خیال رہے کہ نمی کے موسم میں فواروں کے استعمال میں احتیاط برتیں کہ اس سے حبس مزید بڑھ سکتا ہے.
7. سب سے اہم بات یہ ہے کہ
خوراک میں نمکیات لازمی شامل کریں کیوں کہ گرمی میں پسینہ آنے سے جسم کے نمکیات ضائع ہوتے ہیں جس سے نمکیات کی کمی ہو سکتی ہے. اس کا سب سے آسان حل عام نمک کا جانور کے سامنے ہر وقت موجود ہونا ہے
اس کے علاوہ میں پانی کی کمی (Dehydration ) اور نمکیات (Electrolytes and minerals ) کے عدم توازن کی وجہ سے جانوروں کی عمومی صحت کے ساتھ ساتھ انکی پیداواری , تولیدی اور انہضامی صلاحیت بری طرح متاثر ہوتی ہیں اسکا فوری اور مؤثر حل تلاش کرنا ہوگا
اس کیلئے آپ اپنے قریبی مستند وٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کر سکتے ہیں"
*صحت مند لائیوسٹاک...صحت مند پاکستان*

Address

Bhakkar
33000

Telephone

+923323403039

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dadaji Livestock Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dadaji Livestock Farm:

Share

Category