23/07/2026
ضلع چمن: وطنی و قبائلی جرگے کی کامیاب مصالحت، مقتول کے ورثاء نے قاتل اور اس کے خاندان کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا مشر حاجی مسعود خان ،اصغر خان اچکزئی، حاجی نصیر احمد باچا خان، حاجی محمد اعظم، مفتی محمد اخلاص، حافظ محمد یوسف، شیخ مولانا محمد لاجور، حاجی امین اللہ خان نورزئی، ، ملک عبدالخالق غبیزئی، ملک عمر غوث، سعید احمد، بشیر احمد، مولانا عبدالصادق، حافظ عبدالرازق، حاجی محمد علی پہلوان،حاجی محمد سرور،حاجی زکریا،محمدقسیم،گل جانو،عصمت اللہ وارخطا سمیت دیگر قبائلی معتبرین، علمائے کرام اور ساداتِ کرام پر مشتمل وطنی و قبائلی جرگے نے مرحوم حاجی دلبر خان اور عصمت اللہ باچا عشیزئی (بلال زئی) کے خاندان کی جانب سے آدہ کہول، کلی حاجی دوست محمد/خیر محمد میں مقتول دلاور خان ولد ندا محمد، حاجی دوست محمد اور حاجی خیر محمد کے خاندان، نیز ملیزئی قبیلے کے قبائلی عمائدین حاجی عبدالحمید، حاجی محمد اسلم خان، حاجی دوست محمد، ڈاکٹر عبدالعزیز، مولانا شراف الدین اور دیگرعلماء کرام، معززین کے پاس ننواتی، میڑھ اور مرکہ کیا۔
مقتول کے خاندان، ملیزئی قوم کے معتبرین اور علمائے کرام نے جرگے کی ننواتی، میڑھ، مرکہ کو عزت و احترام کے ساتھ قبول کرتے ہوئے قاتل اور اس کے خاندان کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے معاف کرنے کا اعلان کیا۔
جرگے کے شرکاء نے اس فیصلے کو علاقے میں امن، قبائلی بھائی چارے، اتحاد و اتفاق، باہمی احترام اور روایتی ہم آہنگی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ قبائلی عمائدین، علمائے کرام اور سادات مستقبل میں بھی پائیدار امن اور معاشرتی ہم آہنگی کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔