06/01/2025
وہ تیرے واسطے ہر شخص سے لڑا ہو گا
پھر اُس کے دل میں ترا تیر آ گڑا ہوگا
مجھے نہیں تو مرا سر ہی بھیج دے واپس
مرا قبیلہ مرا منتظر کھڑا ہوگا
وہ جس نے توڑا ہے مجھ کو، اُسے خبر ہوگی
کہ میرا کون سا ٹکڑا کہاں پڑا ہوگا
جو لوگ اپنی جبیں پر شکن نہ لاتے تھے
وہ رو رہے ہیں تو پھر سانحہ بڑا ہوگا
نظر جھکاتے نہیں یونہی تجھ سے مل کر لوگ
مرا کلیجہ ترے تخت پر جڑا ہوگا
کوئی بھی رنج ہو ،میں رکھ کے بھول جاتا ہوں
تمہارا غم بھی کسی کونے میں پڑا ہوگا
ابھی سے اپنی تو ہمت جواب دے گئی ہے
اور اگلا مرحلہ اِس سے بھی کچھ کڑا ہوگا