24/07/2026
الحمدللہ! مستوج۔بروعل روڈ کے حوالے سے اہم پیش رفت
مستوج بروعل روڈ کے حوالے سے منعقدہ عوامی جلسے میں ڈپٹی اسپیکر خیبر پختنخواہ اسمبلی، ڈسٹرکٹ کابینہ پاکستان تحریک انصاف اپر چترال، صدر خواتین ونگ پی ٹی آئی اپر چترال، تحصیل کابینہ تحصیل مستوج، یوتھ ونگ، ڈپٹی کمشنر اپر چترال، ڈی پی او اپر چترال اور ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر خیبر پختنخواہ اسمبلی ثریا بی بی نے مظاہرین سے خطاب کیا۔ جبکہ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد مظاہرین نے مستوج میں جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں نسپاک کے تعاون سے 157 کلومیٹر مستوج بروعل روڈ کی فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لیے 12 کروڑ روپے مختص کیے تھےجس کے بعد منصوبہ بجٹ 2026-27 کے پی ایس ڈی پی میں ڈراپ کیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر خیبر پختنخواہ اسمبلی کی خصوصی کاوشوں سے مستوج بروعل روڈ کے ابتدائی 20 کلومیٹر حصے کی تعمیر کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ ان شاء اللہ ایڈمنسٹریٹو منظوری کے بعد ایک ماہ کے اندر سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے ٹینڈر جاری کیے جائیں گےجس کے بعد منصوبے کا باقاعدہ افتتاح اور تعمیراتی کام شروع کر دیا جائے گا۔
اس اہم پیش رفت پر یارخون کے عوام نے ڈپٹی اسپیکر خیبر پختنخواہ اسمبلی اور صوبائی حکومت پاکستان تحریک انصاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے احتجاجی تحریک ختم کرنے کا اعلان کیا۔
خواجہ خلیل انفارمیشن سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف اپر چترال
Suriya Bibi