chitral wathan

chitral wathan shujauddin from Chitral

18/02/2026
ماشاءاللہ 🌸عالیہ شاہ دختر پنن شاہ، مدشیل کریم آباد (لوئر چترال) نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو فخر محسوس کروایا ہے۔انہ...
28/10/2025

ماشاءاللہ 🌸

عالیہ شاہ دختر پنن شاہ، مدشیل کریم آباد (لوئر چترال) نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو فخر محسوس کروایا ہے۔

انہوں نے آغا خان ہائیر سیکنڈری اسکول، کوراغ سے ایف۔ایس۔سی مکمل کیا،
اور LUMS، UCA، IBA جیسے معتبر اداروں سے داخلے کی پیشکشیں حاصل کیں۔

ساتھ ہی MDCAT 2025 میں 162/180 نمبر حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی،
اور آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے MBBS کلاس آف 2030 میں بھی داخلے کی پیشکش حاصل کی ہے۔ 🎓👏

اللہ تعالیٰ عالیہ شاہ کے علم، محنت اور مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🌹
#کامیابی
#کامیابی

سوال  مبینہ طور پر شہلا کو قتل کرنے والے ایس ایچ او اور اس کے بھائی کا نام کیا ہے؟ منظر عام پر لایا جانا چاہیے۔
27/08/2025

سوال مبینہ طور پر شہلا کو قتل کرنے والے ایس ایچ او اور اس کے بھائی کا نام کیا ہے؟ منظر عام پر لایا جانا چاہیے۔

اس محرم الحرام افسوسناک واقعہ پیش آیا بدخشان میں فائرنگ سے اسماعیلی شیعہ کونسل کے مذہبی امور کے سربراہ شہیدمقامی ذرائع ک...
07/07/2025

اس محرم الحرام افسوسناک واقعہ پیش آیا
بدخشان میں فائرنگ سے اسماعیلی شیعہ کونسل کے مذہبی امور کے سربراہ شہید

مقامی ذرائع کے مطابق، افغانستان کے صوبہ بدخشان کے ضلع زیبک میں آغا خان فاؤنڈیشن کے مذہبی امور کے سربراہ فضل احمد پائیز کو مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، جمعہ 4 جولائی کی شام نامعلوم مسلح افراد نے پائیز کے گھر پر دھاوا بولا، انہیں زبردستی باہر نکالا اور گولی مار کر شہید کر دیا۔ افغانستان انٹرنیشنل کو موصول ہونے والی تصاویر میں پائیز کی خون آلود لاش دیکھی جا سکتی ہے۔

طالبان کے مقامی حکام نے تاحال اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ واقعہ حالیہ مہینوں میں اسماعیلی برادری سے وابستہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ ہے، جس سے اس شیعہ فرقے پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور ممکنہ مذہبی جبر پر تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Chitral A 🔥✌️
22/06/2025

Chitral A 🔥✌️

انتہائی افسوسناک سانحہہمیں یہ جان کر گہرا صدمہ پہنچا ہے کہ سابق صدر تحریک تحفظ حقوق چترال (اسلام آباد چیپٹر)، نہایت خدمت...
02/06/2025

انتہائی افسوسناک سانحہ

ہمیں یہ جان کر گہرا صدمہ پہنچا ہے کہ سابق صدر تحریک تحفظ حقوق چترال (اسلام آباد چیپٹر)، نہایت خدمت گزار اور درد مند شخصیت محترم یوسف حسن صاحب کی صاحبزادی کو چور کھر میں گھس کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
ہم اس دل سوز واقعے پر یوسف حسن صاحب اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ واقعہ نہ صرف چترال کے عوام بلکہ پوری قوم کے لیے ایک لمحۂ فکریہ ہے۔
اسلام آباد پولیس جرائم کی روک تھام میں مکمل ناکامی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

ثنأء یوسف کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے
یوسف حسن صاحب کو انصاف فراہم کیا جائے
ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں
تحریک تحفظ حقوق چترال

لاسپور میں سیکیورٹی آپریشن، ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک، دوسرے کی تلاش جاریلاسپور (بالائی چترال)  وادی لاسپور کے علاقے بشقار...
20/05/2025

لاسپور میں سیکیورٹی آپریشن، ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک، دوسرے کی تلاش جاری

لاسپور (بالائی چترال) وادی لاسپور کے علاقے بشقار گول میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقامی افراد نے دو مسلح اور مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع لاسپور لیویز پوسٹ کو دی۔ اطلاع ملتے ہی چترال لیویز نے فوراًے علاقے کا رخ کیا۔

لیویز اہلکاروں کے پہنچنے پر مشتبہ افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ دہشتگرد مارا گیا۔

چترال لیویز، پولیس اور چترال سکاؤٹس مشترکہ طور پر لاپتہ شخص کوڈھونڈ رہے ہیں۔ اس سرچ کے دوران بعض اطالاعات کے مطابق ڈرون کیمروں کی مدد بھی لی جارہی ہے۔


پرسان، کریم آباد (تحصیل لوٹکوہ) میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے جاری برف باری کے باع...
27/03/2025

پرسان، کریم آباد (تحصیل لوٹکوہ) میں شدید برف باری نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں سے جاری برف باری کے باعث علاقے میں چھ فٹ برف جمع ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں اور آمد و رفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ مقامی آبادی گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ اشیائے خورونوش اور طبی سہولیات تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے۔
علاقے کے مکین امداد کے منتظر ہیں اور حکام سے اپیل کر رہے ہیں کہ جلد از جلد سڑکوں کی بحالی پر. کام شروع کریں تاکہ ضروری سامان کی فراہمی میں تعطل نہ ہو اور روزمرہ کی مشکلات کم ہو سکیں۔

کُشم اپر چترال میں موجود یہ کرسی 17ویں صدی میں کٹور خاندان کے اولین حکمران سنگین علی اول سے منسوب ہے۔سینگوں کے ساتھ بنی ...
21/02/2025

کُشم اپر چترال میں موجود یہ کرسی 17ویں صدی میں کٹور خاندان کے اولین حکمران سنگین علی اول سے منسوب ہے۔

سینگوں کے ساتھ بنی اس طرح کی کرسیاں سابقہ کافرستان میں مقامی سرداروں کے زیر استعمال ہوتی تھیں اور ان کے عہدے اور اختیار کی نشاندہی کرتی تھیں۔

اطالوی محقق البرٹو کاکوپارڈو کے مطابق کُشم میں موجود یہ قدیم کرسی بالائی چترال میں قبل از اسلام کی روایات کی عکاسی کرتی ہے مگر اس طرح کی سینگوں والی کرسیاں کافرستان سے باہر اب تک کہیں اور نہیں ملی ہیں۔

یہ کرسی کُشم میں موجود ایک قدیم مکان میں موجود ہے جو سنگین علی اول کی رہائش گاہ بتائی جاتی ہے۔ اس گھر کی فن تعمیر میں کالاش ڈیزائن کے نمونے جابجا ملتے ہیں۔

تصویر بشکریہ Abdullah Shahab

کاکوپارڈو کا مقالہ نیچے کمنٹ میں

Address

Chitral
Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when chitral wathan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category