Viral Clips PK

Viral Clips PK Welcome to Viral Clips PK! 🇵🇰
Get your daily dose of trending videos, entertainment, funny clips, and amazing updates. Keep smiling and follow for more!

04/07/2026

*برآمدات|EXPORTS*

*برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ 21.57 فیصد بڑھ کر 39.471 ارب ڈالر ہو گیا*⚠️🚢🔻
پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 21.57 فیصد بڑھ کر 39.471 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال میں 32.467 ارب ڈالر تھا۔ تجارتی خسارے میں اضافے کی بنیادی وجہ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں نمایاں اضافہ رہی۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کی مجموعی برآمدات 30.126 ارب ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات 32.040 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح برآمدات میں 5.97 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی دوسری جانب، مالی سال 2025-26 کے دوران درآمدات بڑھ کر 69.597 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 64.507 ارب ڈالر تھیں۔ اس طرح درآمدات میں 7.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔صرف جون 2026 کے دوران بھی برآمدات میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ جون میں برآمدات 9.61 فیصد کم ہو کر 2.239 ارب ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ 2.477 ارب ڈالر تھیں۔اسی عرصے میں درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جون 2026 کے دوران درآمدات 26.27 فیصد بڑھ کر 6.767 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال جون میں یہ 5.359 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں

04/07/2026

*زرمبادلہ|FOREIGN EXCHANGE*

*زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر3.954ارب ڈالرکانمایاں اضافہ*🏦💵🆙
زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر3.954ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جون2025 کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 18.091ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.728ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.363ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جو2.54ماہ کی درآمدات کیلئے کافی تھا،24جون 2026کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 22.045ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.527ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.517ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،گزشتہ مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر3.799ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 154ملین ڈالرکااضافہ ہوا،زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر2.91ماہ کی درآمدات کیلئے موثرہے۔

04/07/2026

*ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات|TEXTILE MACHINERY IMPORTS*

*ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ*📊🆙
ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 476.075ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2025کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے،مالی سال 2025کے پہلے 10ماہ میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات پر428.88ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اپریل میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات کاحجم 41.093ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 60.97ملین ڈالراوراپریل 2025میں 46.74ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں ٹیکسٹائل مشینری کی مجموعی درآمدات پر541.030ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10ماہ میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات پر7.796ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواہے۔

04/07/2026

*ضروری اشیا|ESSENTIAL GOODS*

*ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیاد پرکمی ،سالانہ بنیاد پراضافہ ہوا،ادارہ شماریات*📊🆙
ملک میں ضروری اشیاکی قیمتوں میں ہفتہ واربنیاد پرکمی جبکہ سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق 2جولائی کوختم ہونے والے ہفتے میں صارفین کےلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 354.24پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.98فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے صارفین کےلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 357.76پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھاگزشتہ ہفتے کے دوران روزمرہ استعمال کی 11اشیاکی قیمتوں میں کمی اور17کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 23ضروری اشیاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے پٹرول کی قیمت میں 19.77فیصد،ڈیزل 17.73فیصد،ایل پی جی 12.60فیصد،چکن 1.97فیصد،کیلا1.44فیصد،دال مونگ 1.29فیصد،دال ماش 0.84فیصد،لہسن 0.63فیصد،دال چنا0.23فیصد، سرسوں کاتیل 0.21فیصد اورچینی کی قیمت میں بھی 0.21 فیصد کمی ہوئی، اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 125.40فیصد،پیاز10.72فیصد،آلو10.06فیصد،انڈے 8.32فیصد،آٹا5.08فیصد،ماچس 0.96فیصد،شرٹنگ 0.87فیصد،واشنگ سوپ 0.63فیصد،تازہ دودھ 0.49فیصد،روٹی 0.47فیصد،اری چاول 0.45فیصد اورسگریٹ کی قیمت میں 0.23فیصد اضافہ ہوا

04/07/2026

*ایف بی آر|FBR*

*ایف بی آر کی نئے مالی سال کے آغازپرتمام ٹیکس دہندگان کومبارکباد*⚠️📊
فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے آغازپرتمام ٹیکس دہندگان کومبارکباددی ہےجمعہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں ترجمان ایف بی آر نے کہاہے کہ ایف بی آرکا آئرس پورٹل نئے مالی سال کے لیے مکمل طور پر اپ ڈیٹ اور پوری طرح فعال ہے۔ترجمان نے بتایاکہ تمام زمروں میں نئے ٹیکس دہندگان کی رجسٹریشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ نئے ٹیکس دہندگان ایف بی آرکی ویب سائٹ پراپنی رجسٹریشن مکمل کریں اور پاکستان کی دستاویزی معیشت کا حصہ بنیں

04/07/2026

🏅*سونا چاندی|GOLD&SILVER*🥈

گولڈ انٹرنیشنل کلوزنگ مارکیٹ=4174.30

سلور انٹرنیشنل کلوزنگ مارکیٹ==62.36

04/07/2026

*خام تیل|CRUIDE OIL*

کروڈ آئل=68.76 ڈالر فی بیرل کلوز پوزیشن

برینٹ آئل=72.10 ڈالر فی بیرل کلوز پوزیشن

*دھان|PADDY*🔻غلہ منڈی عارف والا 1509 نیا 3800-4117 روپے بولی پر کام ہوئے ہیں-آرائیوال بہتر ھے مارکیٹ خاموش ہے-اس مال کا ...
04/07/2026

*دھان|PADDY*🔻

غلہ منڈی عارف والا 1509 نیا 3800-4117 روپے بولی پر کام ہوئے ہیں
-
آرائیوال بہتر ھے مارکیٹ خاموش ہے
-
اس مال کا ریٹ 4117 روپے لگا ہے بولی پر

04/07/2026

*گندم|WHEAT*📊

شکار پور کانٹا ریٹ گندم=4480-4550
-
مارکیٹ مستحکم ملا جحلا رجحان آرائیوال کم

04/07/2026

*مٹی کا تیل|KEROSENE*

*مٹی کا تیل مزید 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا*⛽🆙
اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے، اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی۔دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کر دی ہے، ڈیزل کی قیمت بھی ایک روپے 97 پیسے کم کی گئی ہے

Address

DERA Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Viral Clips PK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share