26/08/2026
انصاف اور تحفظ کا قطعی مطالبہ
مخاطب:
تمام سیاسی و سماجی شخصیات، کاروباری برادری، آئی جی، ڈی آئی جی، ڈی پی او صاحبان، پاک فوج اور تمام معزز اداروں کے ذمہ داران!
بنیادی مطالبات:
ملزمان کی فوری گرفتاری: میرے بھائی پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث تمام درندوں اور ملزمان کو بلا تاخیر اور فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
شہری حقوق کا تحفظ: ایک معزز اور باوقار شہری کی حیثیت سے ہمیں مکمل تحفظ اور واقعی انصاف کی عملداری فراہم کی جائے۔
سخت سوالات اور انتباہ:
آخر یہ ظلم کب تک چلے گا؟ کبھی ہمارے کرنل، کبھی ہمارے معصوم بچے، کبھی ہمارے رینٹ اے کار کے کاربار سے وابستہ افراد اور کبھی ہماری معزز تاجر برادری کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ غنڈہ گردی اور بدامنی اب مزید ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی!
قانون کی بالادستی: ہم کوئی بھیک نہیں مانگ رہے، ہم صرف اور صرف انصاف، جان و مال کا تحفظ اور قانون کی سخت تر بالادستی چاہتے ہیں۔
(سوشل میڈیا، پرنٹ ٹانک سوشل میڈیا