03/08/2025
آج محمد حسین صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہیں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ پاکستان اور وائس پریزیڈنٹ پی ٹی آئی راولپنڈی اسلام آباد جیسے اہم عہدوں پر فائز کیا گیا۔ ایک ہی دن میں دو اہم ذمہ داریاں سونپنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ گلگت بلتستان کے ایک دور افتادہ علاقہ نگر سے تعلق رکھنے والے اس قابل سپوت پر پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا بھرپور اعتماد ہے، جو نہ صرف پورے نگر بلکہ گلگت بلتستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
میری نگر کے باشعور عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس حقیقت کو تسلیم کریں کہ ہمارے درمیان کسی بھی بڑے عہدے یا مقام کے لیے اہل، ایماندار اور محب وطن قیادت کی کمی نہیں۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اجتماعی بہتری کے لیے متحد ہوں، اور ایسے افراد کا ساتھ دیں جو واقعی قوم کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہو۔