Times of Gilgit Baltistan. TOGB"

Times of Gilgit Baltistan. TOGB" Follow us to get Latest breaking about GB & all over pakistan Events, fashion & culture of GB.💗
(1)

12/08/2026
2 دسمبر 2023 کو گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے قریب مسافروں سے بھری ایک بس پر مسلح حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کردی۔ بس می...
10/08/2026

2 دسمبر 2023 کو گلگت بلتستان کے علاقے چلاس کے قریب مسافروں سے بھری ایک بس پر مسلح حملہ آوروں نے اچانک فائرنگ کردی۔ بس میں تقریباً 45 افراد سوار تھے اور مسلسل فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ انہی مسافروں میں 28 سالہ بی بی روشن، ان کے شوہر بلبل شاہ اور ان کے دو بچے عمائمہ اور ارسلان بھی شامل تھے۔ یہ خاندان غذر سے کراچی جا رہا تھا جہاں وہ نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

فائرنگ شروع ہوئی تو بی بی روشن نے اپنی جان بچانے کے بجائے سب سے پہلے اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے سوئے ہوئے شوہر کو جھنجھوڑ کر اٹھایا، دونوں بچوں کو سیٹ کے نیچے محفوظ کیا اور گولیوں کے سامنے خود ان کے لیے ڈھال بن گئیں۔ اس دوران بی بی روشن کو 6 گولیاں لگیں، لیکن شدید زخمی ہونے کے باوجود ان کی توجہ اپنی حالت پر نہیں بلکہ بچوں کی سلامتی پر رہی۔

ان کے شوہر کے مطابق بی بی روشن گولیاں لگنے کے بعد بھی کہتی رہیں کہ انہیں کچھ نہیں ہوا، پہلے بچوں کو بچاؤ۔ وہ مسلسل یہی پکار رہی تھیں کہ انہیں چھوڑ دو اور بچوں کو محفوظ کرو۔ فائرنگ کے دوران بس کا ڈرائیور بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا اور بس بے قابو ہوکر پہاڑی ڈھلوان کی طرف اترنے لگی، تاہم آگے ایک ٹرک سے ٹکرا کر رک گئی۔

بس رکنے کے بعد بلبل شاہ کو اندازہ ہوا کہ ان کی اہلیہ کو متعدد گولیاں لگی ہیں اور وہ اپنے جسم کے نچلے حصے کو حرکت نہیں دے پا رہی تھیں۔ اس کے باوجود بی بی روشن ہوش میں رہیں اور ہسپتال لے جاتے ہوئے بھی بار بار بچوں کے بارے میں پوچھتی رہیں اور شوہر سے ان کا خیال رکھنے کو کہتی رہیں۔

زخمیوں کی مدد کے لیے چلاس کے مقامی لوگ بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچے، خون عطیہ کیا اور اپنی گاڑیوں میں زخمیوں کو طبی مراکز تک منتقل کیا۔ بعد میں بی بی روشن اور ان کے خاندان کو فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی اور پھر بلوچستان انتظامیہ کے انتظام کردہ طیارے سے کراچی منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری رہا۔

6 گولیاں کھانے کے باوجود اپنے دو بچوں کو گولیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والی بی بی روشن کی بہادری پر ان کے شوہر نے کہا کہ انہیں اپنی اہلیہ پر بے حد فخر ہے، کیونکہ اس انتہائی خوفناک لمحے میں بھی ان کی پہلی اور آخری فکر اپنے بچوں کی زندگی تھی۔



گلگت یونیورسٹی روڈ پہ خوفناک حادثہ دو بچے جان بحق ایک شدید زخمی حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش ایا.. اپنے عمر بچوں کو مو...
15/07/2026

گلگت یونیورسٹی روڈ پہ خوفناک حادثہ دو بچے جان بحق ایک شدید زخمی حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش ایا.. اپنے عمر بچوں کو موٹرسائیکل نہیں دیں..




عوام کے ساتھ کیا مزاق ہے ۔🤣بجلی نہ ہے بجلی  🤣
09/07/2026

عوام کے ساتھ کیا مزاق ہے ۔🤣
بجلی نہ ہے بجلی 🤣




ہنزہ میں مبینہ جعلی ٹرانزیکشن اسکرین شاٹ کے ذریعے آئی فون خریدنے کا الزام ، مقدمہ درجہنزہ میں واقع دبئی موبائل شاپ کے ما...
09/07/2026

ہنزہ میں مبینہ جعلی ٹرانزیکشن اسکرین شاٹ کے ذریعے آئی فون خریدنے کا الزام ، مقدمہ درج
ہنزہ میں واقع دبئی موبائل شاپ کے مالک معیز نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے محمد علی ولد محمد ایاز نے ان کی دکان سے آئی فون 14 پرو خریدا اور آن لائن ادائیگی کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ٹرانزیکشن کا اسکرین شاٹ دکھایا ، تاہم کافی انتظار کے باوجود رقم ان کے اکاؤنٹ میں موصول نہیں ہوئی ۔
معیز کے مطابق خریدار نے پہلے بتایا تھا کہ وہ سرینا ہوٹل ہنزہ میں مقیم ہے ۔ جب وہ ہوٹل پہنچے تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص وہاں سے جا چکا تھا۔ اور انہیں بھی سکرین شاٹ دکھا کر نکل گئے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اسی دوران ایک اور شخص بھی وہاں پہنچا جس نے دعویٰ کیا کہ اسی فرد نے اس کے ساتھ بھی 75 ہزار روپے کی مبینہ ادائیگی کا اسکرین شاٹ دکھا کر دھوکہ کیا۔
دکان کے مالک نے کہا کہ وہ محنت مزدوری کرکے روزگار کماتے ہیں اور اس واقعے سے انہیں مالی نقصان پہنچا ہے ۔ ان کے مطابق واقعے کے حوالے سے ہنزہ تھانے میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے ۔
انہوں نے آئی جی پولیس گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو گلگت بلتستان کے حدود سے باہر جانے نہ دیں تاکہ ہمارے نقصان کا ازالہ ممکن ہو گا ۔

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول گلگت کے طالبعلم سمیت یاسین سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کنوداس میں موٹر سائیکل حادثے میں جان ...
08/07/2026

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول گلگت کے طالبعلم سمیت یاسین سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کنوداس میں موٹر سائیکل حادثے میں جان بحق

گلگت :سی پی او، کنوداس کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں یاسین کے گاؤں تاؤس سے تعلق رکھنے والے ثقلین رحیم اور گوجالتی سے تعلق رکھنے والے ذہیب جاں بحق ہوگئے۔

ثقلین رحیم آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول گلگت کے طالب علم تھے۔ وہ حال ہی میں بارہویں جماعت (2nd Year) کے امتحانات مکمل کرکے فارغ ہوئے تھے۔ مرحوم گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے محمد ایوب شاہ کے بھتیجے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کے سڑک پر موجود بھاری مشینری سے ٹکرا جانے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو سکون عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

افسوسناک خبرگلگت.کل  ہینزل کے قریب ایک فائیو ڈور گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں گوپس سے تعلق رکھنے والے باپ ...
01/07/2026

افسوسناک خبر
گلگت.
کل ہینزل کے قریب ایک فائیو ڈور گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں گوپس سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و صبر عطا فرمائے۔ آمین۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا گو ہیں۔

گلگت کے علاقے حراموش میں  بیوی اور 9 ماہ کی بیٹی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار۔
15/06/2026

گلگت کے علاقے حراموش میں بیوی اور 9 ماہ کی بیٹی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times of Gilgit Baltistan. TOGB" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category