Awami Commission Shop

Awami Commission Shop Fresh fruits and Vegetables wholesellers and Commission Agents

12/11/2025

جب میں مر جاؤں گا تو مجھے کوئی فکر نہیں ہوگی… اور نہ ہی اپنے بے جان جسم کی کوئی پرواہ ہوگی… کیونکہ میرے مسلمان بھائی وہ سب کچھ کریں گے جو ضروری ہے، یعنی:
• وہ میرے کپڑے اتار دیں گے…
• مجھے غسل دیں گے…
• مجھے کفن میں لپیٹیں گے…
• مجھے میرے گھر سے نکالیں گے…
• اور مجھے میرے نئے مسکن (قبر) تک لے جائیں گے…
• بہت سے لوگ میری نمازِ جنازہ میں شریک ہوں گے…
• بلکہ کئی لوگ اپنی مصروفیات اور ملاقاتیں منسوخ کر دیں گے، صرف میری تدفین کے لیے…
یہ وہ لوگ ہوں گے جن میں سے شاید بہت کم نے کبھی میری نصیحتوں پر دھیان دیا ہو۔
پھر میری چیزیں ختم کر دی جائیں گی…
• میری چابیاں…
• میری کتابیں…
• میرا بیگ…
• میرے جوتے…
• میرے کپڑے…
اور اگر میرے اہلِ خانہ نیک ہوں گے، تو وہ ان چیزوں کو صدقہ کر دیں گے تاکہ وہ مجھے فائدہ دے سکیں۔
یقین رکھیں کہ دنیا مجھ پر نہیں روئے گی…
• دنیا کا نظام نہیں رکے گا…
• معیشت چلتی رہے گی…
• اور میری جگہ کسی اور کو نوکری مل جائے گی…
• میرا مال ورثاء کو منتقل ہو جائے گا…
جبکہ ان سب چیزوں کا حساب مجھ سے لیا جائے گا!
• تھوڑے کا بھی…
• زیادہ کا بھی…
• ذرہ ذرہ کا بھی…
اور موت کے وقت سب سے پہلے جو چیز مجھ سے چھین لی جائے گی، وہ میرا نام ہوگا!
جب میں مر جاؤں گا تو لوگ کہیں گے: “جنازہ کہاں ہے؟”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ میری نمازِ جنازہ پڑھیں گے تو کہیں گے: “جنازہ لاؤ!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
جب وہ مجھے دفن کریں گے تو کہیں گے: “میت کو قریب کرو!”
اور میرا نام نہیں پکاریں گے!
لہذا مجھے میرے نسب، میری قومیت، میرے عہدے اور میری شہرت پر کوئی غرور نہیں ہونا چاہیے!
یہ دنیا کتنی حقیر ہے…
اور وہ حقیقت کتنی عظیم ہے جس کی طرف ہم بڑھ رہے ہیں!
لہذا اے زندہ انسان! جان لو کہ تم پر تین طرح کا غم کیا جائے گا:
1. وہ لوگ جو تمہیں سرسری جانتے ہیں، کہیں گے: “بیچارہ!”
2. تمہارے دوست کچھ گھنٹوں یا دنوں تک غم کریں گے، پھر اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے۔
3. گہرا غم تمہارے گھر والوں کو ہوگا، جو ایک ہفتہ، دو ہفتے، ایک ماہ، دو ماہ یا ایک سال تک رہے گا…
پھر وہ تمہیں یادوں کے گوشے میں ڈال دیں گے!
تمہاری کہانی دنیا والوں کے لیے ختم ہو جائے گی…
اور تمہاری اصل کہانی شروع ہو جائے گی…
تم سے چھن جائے گا:
• حسن…
• دولت…
• صحت…
• اولاد…
تم گھر، محلات، اور بیوی کو چھوڑ دو گے…
اور تمہارے ساتھ صرف تمہارے اعمال رہ جائیں گے!
اور یہی حقیقی زندگی کی شروعات ہوگی!
سوال یہ ہے:
آج سے اپنی قبر اور آخرت کے لیے کیا تیار کیا؟
یہ حقیقت سوچنے کی متقاضی ہے…
لہذا…
• فرض نمازوں کا خیال رکھو…
• نفل عبادات کرو…
• خفیہ صدقہ کرو…
• اچھے اعمال کرو…
• رات کی نماز ادا کرو…
تاکہ تم بچ سکو۔
اگر تم نے لوگوں کو اس تحریر کے ذریعے نصیحت کی جب تم زندہ ہو، تو قیامت کے دن تمہیں اس کا اجر ملے گا، ان شاء اللہ!
“اور نصیحت کرتے رہو،

04/11/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *12 جمادی الاول 1447ھ* 💎
🔖 *04 نومبر 2025💎*

*💎 18 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز منگل* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹‏رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا میں تین باتوں پر قسم کھاتا ہوں اور میں تم لوگوں سے ایک بات بیان کر رہا ہوں جسے یاد رکھو“، ”کسی بندے کے مال میں صدقہ دینے سے کوئی کمی نہیں آتی ، اور کسی بندے پر کسی قسم کا ظلم ہو اور اس پر وہ صبر کرے تو اللہ اس کی عزت کو بڑھا دیتا ہے ، اور اگر کوئی شخص اپنے لیے سوال کا دروازہ کھولتا ہے تو اللہ اس کے لیے فقر و محتاجی کا دروازہ کھول دیتا ہے“۔*

*جامع ترمذی ۲۳۲۵-

03/11/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *11 جمادی الاول 1447ھ* 💎
🔖 *03 نومبر 2025💎*

*💎 17 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز پیر* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:*

*جب اللہ کسی بندہ سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل علیہ السلام کو آواز دیتا ہے کہ اللہ فلاں بندہ سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو ۔ جبرائیل علیہ السلام بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں ، پھر وہ تمام آسمان والوں میں آواز دیتے ہیں کہ اللہ فلاں بندہ سے محبت کرتا ہے ۔ تم بھی اس سے محبت کرو ۔ پھر تمام آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں ۔ اس کے بعد وہ زمین میں بھی ( بندگان خدا کا ) مقبول اورمحبوب بن جاتا ہے ۔*
(صحیح البخاری: 6040)

02/11/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *10جمادی الاول 1447ھ* 💎
🔖 *02 نومبر 2025💎*

*💎 16 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز اتوار* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏رسول الله ﷺ نے فرمایا:*
تم میں سے جس نے بھی صبح کی اس حال میں کہ

1) *وہ اپنے گھر یا قوم میں امن سے ہو*
2) *اور جسمانی لحاظ سے بالکل تندرست ہو*
3) *اور دن بھر کی روزی اس کے پاس موجود ہو*
*تو گویا اس کے لیے پوری دنیا سمیٹ دی گئی۔*
(ترمذی 2346)

02/11/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *089جمادی الاول 1447ھ* 💎
🔖 *یکم نومبر 2025💎*

*💎 16 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز ہفتہ* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے فرمایا:*

*لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں اور اللہ کی یاد نہ کریں اور نہ اپنے نبی اکرمﷺ پر ( درود ) بھیجیں تو یہ چیز ان کے لیے حسرت وندامت کا باعث بن سکتی ہے، اللہ چاہے تو انہیں عذاب دے اور چاہے تو انہیں بخش دے۔*

{جامع ترمذی ۔ ۳۳۸۰}

31/10/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *08 جمادی الاول 1447ھ* 💎
🔖 *31 اکتوبر 2025💎*

*💎 15 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز جمعةالمبارک* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنی زبان کو ایسی نیکی کے لیے استعمال کرتا ہے کہ جس پر اس کے بعد بھی عمل کیا جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن تک ثواب سے نوازتا رہتا ہے اور قیامت کے روز اسے پورا پورا ثواب عطا کرے گا۔*

مسند احمد-3638-صحیح

30/10/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *07 جمادی الاول 1447ھ* 💎
🔖 *30 اکتوبر 2025💎*

*💎 14 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز جمعرات* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏نبی کریم ﷺبیمار ہوئے اور جب بیماری شدت اختیار کر گئی تو آپ ﷺنےفرمایا کہ ابوبکرؓسے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ اس پر عائشہؓ بولیں کہ وہ نرم دل ہیں جب آپﷺکی جگہ کھڑے ہوں گے تو ان کےلیے نماز پڑھانا مشکل ہو گا۔آپﷺ نےپھر فرمایا کہ ابوبکر سےکہو کہ وہ نماز پڑھائیں۔*

(بخاری،۶۷۸)

29/10/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *06 جمادی الاول 1447ھ* 💎
🔖 *29 اکتوبر 2025💎*

*💎 13 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز بدھ* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏حضرت عمرؓ کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ گیا، تو اُنہوں نے فرمایا:*

*"إنا لله وإنا إليه راجعون"*

*لوگوں نے کہا: اے امیرالمؤمنین! کیا آپ نے یہ کلمہ اپنے جوتے کے تسمہ ٹوٹنے پر کہا؟ اُنہوں نے فرمایا: ہاں، مؤمن کو جو بھی چیز پہنچے جسے وہ ناپسند کرے برا سمجھے، وہ مصیبت ہے.*

مصنف ابن ابی شیبہ 27185

27/10/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *04 جمادی الاول 1447ھ* 💎
🔖 *27 اکتوبر 2025💎*

*💎 11 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز پیر* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا دو چیزوں كو ابن آدم نا پسند كرتا ہے:*
١ - *موت كو حالانكہ موت مومن كے لئے فتنے سے بہتر ہے*
٢- *اور مال كی كمی كو نا پسند كرتا ہے حالانكہ مال كی كمی حساب میں كمی كا باعث ہے*
السلسلہ صحیحہ - 1192

26/10/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *03 جمادی الاول 1447ھ* 💎
🔖 *26 اکتوبر 2025💎*

*💎 10 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز اتوار* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏ابو بکر صدیق‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ
*رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا 😗
*مجھ پر کثرت سے درود پڑھو کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے میری قبر کے پاس ایک فرشتہ کھڑا کر دیا ہے، جب میری امت کا کوئی شخص مجھ پر درود پڑھتا ہے تو وہ فرشتہ مجھ سے کہتا ہے 😗
*‏اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! فلاں بن فلاں نے اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم پردرود پڑھا ہے۔*
السلسلۃ الصحیحہ، 2778

24/10/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *یکم جمادی الاول 1447ھ* 💎
🔖 *24 اکتوبر 2025💎*

*💎 08 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز جمعةالمبارک* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*

*تین شخص ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن انکی طرف نہیں دیکھے گا: والدین کا نافرمان، مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورت اور دیوث یعنی بےغیرت خاوند ( اور وہ سب مرد جو اپنے گھر کی خواتین کی بے راہروی اور بےحیائی پر خاموش رہتے ہیں)۔*

{سنن نسائی۔۲۵۶۳}

23/10/2025

🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦🇸🇦
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ*

🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤

🔖 *29 ربیع الثانی 1447ھ* 💎
🔖 *23 اکتوبر 2025💎*

*💎 07 کاتک 2082 ب* 💎
🔹 *بروز جمعرات* 🔹

*🌷مفہوم حدیث مبارکہ 🌷*
*🌹‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏‏رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:*
”جو شخص کسی مجلس میں بیٹھے اور اس نے بہت سی بیہودہ باتیں کی اور پھر اٹھنے سے پہلے یہ دعا پڑھ لی تو اس سے جو خطائیں ہوئی وہ معاف کر دی جاتی ہے
*سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ وَبِحَمْدِكَ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَسْتَغْفِرُكَ وَأَتُوبُ إِلَيْكَ*
‏اے الله تیری ذات پاک ہے اور تمام تعریفیں تیرے ہی لئے ہے میں گواہی دیتا ہوں کی تیرے سوا کوئی معبود نہیں اور تجھ سے مغفرت مانگتا ہوں اور تیرے سامنے توبہ کرتا ہوں

جامع ترمذی جلد ۲ ۱۳۵۷ صحیح

Address

Shop No 1 & 16 & 21 New Sabzi Mandi Gulyana Moor
Gujar Khan
47850

Telephone

+923060500227

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Commission Shop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share