Business Group

Call Directions Contact the business

Business Group Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Business Group, Gujranwala.

Official Page of Business Group – GCCI
Representing Gujranwala’s Business Community
Unity • Progress • Strong Representation
Gujranwala Chamber of Commerce & Industry

🎉 مبارکباد | گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 🎉بزنس گروپ کی جانب سے رانا فرحان اصغر کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس ک...
27/09/2026

🎉 مبارکباد | گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 🎉بزنس گروپ کی جانب سے رانا فرحان اصغر کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا نائب صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کی جاتی ہیں۔ رانا صدیق خاں (قائد بزنس گروپ) اور بزنس گروپ کے تمام اراکین ان کی اس کامیابی پر بے حد مسرور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ تاجر برادری کی فلاح و بہبود اور گوجرانوالہ کی صنعت و تجارت کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

بزنس گروپ کی شاندار کامیابی کی خوشی میں عشائیہعاطف مسعود بٹ کی جانب سے سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا محمد صدیق خان اور ...
27/09/2026

بزنس گروپ کی شاندار کامیابی کی خوشی میں عشائیہ

عاطف مسعود بٹ کی جانب سے سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر رانا محمد صدیق خان اور بزنس گروپ کے دیگر قائدین و عہدیداران کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

24/09/2026

الحمدللہ!

گوجرانوالہ کی عظیم تاجر برادری کی جانب سے بزنس گروپ کو مبارکباد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
یہ صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ تاجر برادری کی محبت، اعتماد، خلوص اور بے مثال جذبے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔

شہر کے مختلف شعبوں، مارکیٹوں اور کاروباری مراکز سے آنے والے دوستوں اور ساتھیوں کی جانب سے مبارکباد، نیک تمناؤں اور محبت کا اظہار اس بات کا عکاس ہے کہ بزنس گروپ نے تاجر برادری کے دلوں میں ایک مضبوط مقام بنایا ہے۔

یہ محبت کسی ایک فرد یا ایک دن کی نہیں، بلکہ برسوں سے قائم تعلق، اعتماد اور خدمت کے جذبے کا ثمر ہے۔
گوجرانوالہ کی تاجر برادری نے جس جوش و جذبے کے ساتھ بزنس گروپ کا ساتھ دیا، وہ واقعی اپنی مثال آپ ہے۔

بزنس گروپ اپنے تمام معزز تاجروں، صنعتکاروں، دوستوں اور ساتھیوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہے۔

یہ محبت ہمارا سرمایہ ہے،
یہ اعتماد ہماری ذمہ داری ہے،
اور ان شاء اللہ گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کی خدمت کا یہ سفر اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

تاجر برادری زندہ باد — بزنس گروپ پائندہ باد! 🤝❤️

الحمدللہ!بزنس گروپ کی جانب سے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر غلام حسین جج صاحب کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ب...
24/09/2026

الحمدللہ!

بزنس گروپ کی جانب سے نومنتخب ایگزیکٹو ممبر غلام حسین جج صاحب کو گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر بلامقابلہ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، بزنس کمیونٹی کے اعتماد اور تمام دوستوں، ساتھیوں اور احباب کی محبت و حمایت کا ثمر ہے۔ ہم ان تمام معزز ممبران اور ساتھیوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس سفر میں بزنس گروپ کا ساتھ دیا اور اس کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔

ہمیں امید ہے کہ غلام حسین جج صاحب گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے چیمبر کی ترقی، تاجر برادری کی خدمت اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے لیے یہ منصب گوجرانوالہ کی تاجر و صنعتکار برادری کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔
آمین ثم آمین۔ 🤲

بزنس گروپ

24/09/2026

کاغذاتِ نامزدگی جمع، خدمت کے نئے سفر کا عزم

الحمدللہ! گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آئندہ دور کے لیے صدر، سینئر وائس پریزیڈنٹ، وائس پریزیڈنٹ اور دیگر عہدیداران سمیت مکمل کابینہ کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ چیمبر کے انتخابات 2026–2028 کا باضابطہ انتخابی عمل جاری ہے۔

اس موقع پر سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و رہنما بزنس گروپ رانا محمد صدیق خان صاحب نے گوجرانوالہ کی معزز تاجر برادری اور تمام اہلِ گوجرانوالہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

رانا محمد صدیق خان صاحب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملنے والے اعتماد اور ذمہ داری کو پوری دیانت، خلوص اور بھرپور محنت کے ساتھ نبھایا جائے گا۔ تاجر برادری کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور گوجرانوالہ کی بہتری کے لیے تاجر برادری کو ساتھ لے کر، قدم بہ قدم اور شانہ بشانہ آگے بڑھا جائے گا۔

آپ کا اعتماد ہماری طاقت ہے،
اور تاجر برادری کی خدمت ہمارا عزم ہے۔

23/09/2026

الحمدللہ ❤️

یہ صرف ایک کامیابی نہیں، بلکہ گوجرانوالہ کی تاجر برادری کے اعتماد، محبت اور اتحاد کا خوبصورت اظہار ہے۔

بزنس گروپ کی جانب سے گوجرانوالہ کے ہر اس تاجر، ہر اس ساتھی اور ہر اس فرد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے اپنے قیمتی ووٹ اور اعتماد سے ہمارا ساتھ دیا۔

صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس وقاص افضل مغل صاحب، رانا محمد صدیق خان صاحب اور بزنس گروپ کے ساتھیوں کے ساتھ یہ لمحات اسی محبت اور اعتماد کی عکاسی ہیں۔

گوجرانوالہ! یہ کامیابی آپ کی ہے، یہ اعتماد آپ کا ہے، اور یہ سفر بھی آپ کے ساتھ ہے۔

بزنس گروپ — تاجر برادری کے شانہ بشانہ 🤝

️الحمدللہ! گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں بزنس گروپ پر اعتماد کا اظہار کرنے پر ہم گوجرانوالہ کی پوری تاجر برا...
23/09/2026

️

الحمدللہ! گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں بزنس گروپ پر اعتماد کا اظہار کرنے پر ہم گوجرانوالہ کی پوری تاجر برادری اور معزز شہریوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

آپ کا قیمتی ووٹ، اعتماد اور محبت ہمارے لیے صرف کامیابی نہیں بلکہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ ان شاء اللہ بزنس گروپ گوجرانوالہ کی کاروباری برادری کی آواز بن کر شہر کی ترقی، صنعت و تجارت کے فروغ اور کاروباری مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔

گوجرانوالہ کی ترقی، ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
آپ کا اعتماد، ہماری طاقت ہے۔
الحمدللہ — بزنس گروپ کامیاب، گوجرانوالہ سرخرو!

عمیر جاوید خان
Member Core Committee — Ehsas Group

22/09/2026

الحمدللہ! ❤️

گوجرانوالہ کی عوام کا گروپ،
گوجرانوالہ کی تاجر برادری کا گروپ،
آپ کا اپنا گروپ — بزنس گروپ!

یہ کامیابی گوجرانوالہ کی عوام کے اعتماد، تاجر برادری کے اتحاد اور آپ سب کی محبت کا ثبوت ہے۔
گوجرانوالہ کی آواز، گوجرانوالہ کا انتخاب — بزنس گروپ!

الحمدللہ، یہ سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ 🤲❤️

C-Class کا نتیجہ — عوام کے فیصلے کی گونج! 🏆آپ تھے تو 35، آپ گئے تو 57!الحمدللہ! بزنس گروپ نے پہلے سے بھی بھاری اکثریت کے...
22/09/2026

C-Class کا نتیجہ — عوام کے فیصلے کی گونج! 🏆

آپ تھے تو 35، آپ گئے تو 57!

الحمدللہ! بزنس گروپ نے پہلے سے بھی بھاری اکثریت کے ساتھ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا الیکشن جیت لیا۔

یہ کامیابی گوجرانوالہ کی تاجر برادری کے اعتماد، محبت اور بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے۔
ہر ووٹ نے اپنا فیصلہ سنایا اور آج فتح کے مناظر پورے گوجرانوالہ میں نظر آ رہے ہیں۔

الحمدللہ، بزنس گروپ — کل بھی مضبوط، آج پہلے سے زیادہ مضبوط! ❤️🏆

Address

Gujranwala

Opening Hours

Monday 09:00 - 02:00
Tuesday 09:00 - 02:00
Wednesday 09:00 - 02:00
Thursday 09:00 - 02:00
Friday 09:00 - 02:00
Saturday 09:00 - 02:00
Sunday 09:00 - 02:00

Telephone

+92554283147

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Business Group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Business Group:

Shortcuts

Share