Punjab Dairy Farmers Association

Directions

Punjab Dairy Farmers Association ڈیری فارمرز کے مسائل کے حل اور ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے پیج بنایا گیا ہے

🐄 ڈیری فارمرز کے بڑھتے پیداواری اخراجات اور دودھ کی قیمت میں توازن — فوری توجہ کی ضرورتڈیری فارمرز کے Cost of Production...
27/09/2026

🐄 ڈیری فارمرز کے بڑھتے پیداواری اخراجات اور دودھ کی قیمت میں توازن — فوری توجہ کی ضرورت
ڈیری فارمرز کے Cost of Production میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ونڈے کے فی بیگ کی قیمت میں تقریباً 100 سے 150 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جبکہ چارہ، منرلز، ادویات، بجلی، مزدوری اور دیگر ضروری اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہونے سے ٹرانسپورٹ، چارے اور دیگر فارمنگ ان پٹس کی لاگت بھی متاثر ہوتی ہے، لیکن دودھ کی قیمت میں اس بڑھتی ہوئی لاگت کے مطابق مناسب ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو رہی۔
ڈیری فارمرز کی نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے پنجاب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ دودھ کی قیمت کے تعین میں حقیقی پیداواری لاگت (Cost of Production)، فارمر کے اخراجات اور مارکیٹ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھا جائے۔
فارمر کو پائیدار قیمت ملے گی تو ڈیری فارمنگ پائیدار رہے گی، اور ڈیری سیکٹر مضبوط ہوگا۔
Punjab Dairy Farmers Association (PDFA)
ہمارا عزم — ڈیری سیکٹر کی ترقی 🐄🥛🇵🇰
Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Livestock and Dairy Development Department Punjab (Official)
Government of Punjab
Rana Tanveer Hussain
Livestock and Dairy Development Department Punjab
Ministry of National Food Security & Research

24/09/2026

🐄 جانور کو خشک کرنے کے بعد تھن میں ٹیوب لگانے کا آسان طریقہ
ماسٹائٹس سے بچاؤ کے لیے فارمرز کے لیے اہم معلومات

22/09/2026

🔥 ڈیری صرف دودھ بیچنے کا نام نہیں!

مارکیٹ میں خشک پاؤڈر کی فروخت بڑھ جانے سے ڈیری فارمر کو دودھ کی مناسب قیمت دستیاب نہیں ہو رہی۔جب تک مارکیٹ میں خشک پاؤڈر...
21/09/2026

مارکیٹ میں خشک پاؤڈر کی فروخت بڑھ جانے سے ڈیری فارمر کو دودھ کی مناسب قیمت دستیاب نہیں ہو رہی۔
جب تک مارکیٹ میں خشک پاؤڈر سے تیار کردہ جعلی یا ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہوتا رہے گا، تب تک مقامی ڈیری فارمر کے قدرتی اور خالص دودھ کو اس کی اصل اور مناسب قیمت ملنا مشکل رہے گا۔
ہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے معیاری اور محفوظ دودھ کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور گزارش کرتے ہیں کہ جعلی، ملاوٹ شدہ اور پاؤڈر سے تیار کردہ دودھ کے خلاف مؤثر کارروائی کو مزید یقینی بنایا جائے، تاکہ صارف کو خالص دودھ اور فارمر کو اس کی محنت کا مناسب معاوضہ مل سکے۔
ہمارا عزم — ڈیری سیکٹر کی ترقی 🇵🇰
Punjab Food Authority
Govt of Punjab
The Veterinary News & Views

Dear Mr. Naushirwan Merchant,Wishing you a very Happy Birthday! 🎂🎉May Allah bless you with happiness, good health & cont...
18/09/2026

Dear Mr. Naushirwan Merchant,
Wishing you a very Happy Birthday! 🎂🎉
May Allah bless you with happiness, good health & continued success.

Best Wishes,
Punjab Dairy Farmers Association 🥛🐄

13/09/2026

پنجاب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن (PDFA) کے وفد کی چین کی معزز ڈیلیگیشن سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔🇵🇰🤝🇨🇳

ملاقات کے دوران ڈیری فارمنگ، جدید ٹیکنالوجی، فارمرز کی رہنمائی اور پاکستان کے ڈیری سیکٹر میں جدید طریقوں کے فروغ کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔

پاکستان کے ڈیری سیکٹر کی ترقی اور جدید فارمنگ کے فروغ کی جانب ایک مثبت رابطہ۔

🚨پنجاب میں لمپی سکن ڈیزیز کے بڑھتے ہوئے خدشات اور کیسزمویشیوں کے تحفظ، فارمرز کے معاشی مفادات، دودھ و گوشت کی پیداوار او...
08/09/2026

🚨
پنجاب میں لمپی سکن ڈیزیز کے بڑھتے ہوئے خدشات اور کیسز

مویشیوں کے تحفظ، فارمرز کے معاشی مفادات، دودھ و گوشت کی پیداوار اور غذائی تحفظ کے لیے فوری صوبائی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر

پنجاب کے مختلف علاقوں سے لمپی سکن ڈیزیز (Lumpy Skin Disease) کے کیسز اور مویشیوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آنے پر پنجاب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کو شدید تشویش ہے۔

یہ صورتحال صرف مویشیوں کی صحت کا معاملہ نہیں بلکہ ڈیری فارمرز کے معاشی تحفظ، دودھ و گوشت کی پیداوار، عوامی غذائیت اور ملک کے غذائی تحفظ سے بھی براہِ راست وابستہ ہے۔

اگر بیماری کے پھیلاؤ کو بروقت اور مؤثر انداز میں کنٹرول نہ کیا گیا تو مویشیوں کی صحت و پیداوار متاثر ہونے کے ساتھ دودھ اور گوشت کی دستیابی پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، جس کے وسیع تر معاشی اور غذائی اثرات سامنے آ سکتے ہیں۔

🔴 حکومتِ پنجاب سے فوری نوٹس اور صوبائی سطح پر عملی ایکشن کی پُرزور اپیل

محترمہ وزیرِاعلیٰ پنجاب، محترم سیکرٹری لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے پنجاب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی خصوصی گزارش ہے کہ لمپی سکن ڈیزیز کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر میں مؤثر سرویلنس اور بیماری کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

پنجاب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی اہم گزارشات

🔴 لمپی سکن ڈیزیز کے خلاف صوبہ بھر میں فوری اور مؤثر ویکسینیشن مہم شروع کی جائے، بالخصوص متاثرہ اور حساس علاقوں کو ترجیح دی جائے۔

🔴 صوبہ بھر میں بیماری کی سرویلنس، بروقت تشخیص، علاج اور رپورٹنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

🔴 متاثرہ علاقوں میں محکمہ لائیو اسٹاک کی خصوصی فیلڈ ٹیمیں فوری طور پر متحرک کی جائیں۔

🔴 مویشی منڈیوں میں مؤثر بائیوسکیورٹی پروٹوکولز نافذ کیے جائیں، جانوروں کی اسکریننگ، بیمار جانوروں کی فوری علیحدگی اور منڈیوں کی صفائی و جراثیم کشی یقینی بنائی جائے۔

🔴 فارمرز کو ویکسینیشن، بیماری کی بروقت شناخت، حفاظتی تدابیر اور علاج کے حوالے سے فیلڈ لیول پر عملی رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے۔

🔴 بیماری کے پھیلاؤ اور مویشیوں کی ہلاکتوں کی ضلعی و صوبائی سطح پر مؤثر مانیٹرنگ اور ڈیٹا رپورٹنگ یقینی بنائی جائے۔

🔴 بیماری سے متاثرہ فارمرز کے مویشیوں اور معاشی نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب حکومتی معاونت اور ریلیف اقدامات پر غور کیا جائے۔

⚠️ یہ وقت بروقت احتیاط اور مؤثر اقدام کا ہے

ہم حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صورتحال کو مزید سنگین ہونے سے قبل فوری طور پر متحرک اقدامات کیے جائیں، تاکہ کے قیمتی مویشی، ڈیری فارمرز اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو ممکنہ بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

"بروقت ایکشن — محفوظ مویشی، محفوظ فارمر، محفوظ غذائی مستقبل"

پنجاب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن
Punjab Dairy Farmers Association

-

Maryam Nawaz Sharif
Govt of Punjab
Livestock & Dairy Development Department Punjab
UVAS
Pakistan Veterinary Pharmaceuticals Association
Punjab Cattle Market Management & Development Company
The Veterinary News & Views


*D










🇵🇰 یومِ دفاعِ پاکستانیومِ دفاعِ پاکستان ہمیں اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور وط...
06/09/2026

🇵🇰 یومِ دفاعِ پاکستان

یومِ دفاعِ پاکستان ہمیں اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور سربلندی کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کرنے کا موقع دیتا ہے۔

پنجاب ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اپنے تمام شہداء، غازیوں اور افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد
پاک فوج پائندہ باد 🇵🇰

#6ستمبر

04/09/2026

🐄🇵🇰 کسان کی دہلیز تک جدید ویٹرنری سہولیات — حکومتِ پنجاب کا ایک قابلِ تحسین اقدام

Punjab Dairy Farmers Association حکومتِ پنجاب، محترمہ مریم نواز شریف اور محکمہ Livestock & Dairy Development Punjab کی جانب سے مویشی پال کسانوں کے لیے موبائل ویٹرنری ہسپتالوں، موبائل ویٹرنری ڈسپنسریوں اور جدید موبائل لیبارٹریوں کے آغاز کو ایک مثبت اور کسان دوست اقدام سمجھتی ہے۔

جانوروں کے علاج، بیماریوں کی بروقت تشخیص، الٹراساؤنڈ، ایکسرے اور جدید لیبارٹری سہولیات کو کسان کی دہلیز تک پہنچانا پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ان سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا اور پنجاب کے ہر مویشی پال کسان کو بروقت، معیاری اور مؤثر ویٹرنری خدمات میسر آئیں گی۔

جو بھی قدم کسان، جانور اور لائیوسٹاک سیکٹر کے مفاد میں ہوگا، Punjab Dairy Farmers Association اسے سراہتی رہے گی اور بہتری کے لیے اپنی مثبت تجاویز بھی پیش کرتی رہے گی۔

Maryam Nawaz Sharif
Livestock & Dairy Development Department Punjab
Govt of Punjab

Mohammad Khan Bhatti Adv Hamid Azeem Chaudhry Hamza Warraich

31/08/2026

🐄بچہ دینے کے بعد یہ 4 غلطیاں ہرگز نہ کریں!

بہت سے فارمرز روایتی طریقوں یا لاعلمی کی وجہ سے بچہ دینے کے بعد ایسی غلطیاں کر بیٹھتے ہیں جو جانور کی صحت، بچھڑے کی نشوونما اور دودھ کی پیداوار کو متاثر کر سکتی ہیں۔

Address

Gujrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Dairy Farmers Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category