Tarar Agricutural Farms

Tarar Agricutural Farms Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tarar Agricutural Farms, Bahri Tarar, Hafizabad.

12/10/2025
08/09/2025

🌾🚜 محترم کسان بھائیو! خوشخبری 🚜🌾

جن بھائیوں کا نام اس بار گورنمنٹ سبسڈی سکیم برائے سپر سیڈر میں نکلا ہے، اُنہیں ہماری جانب سے دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد! 🎉

ہماری فرم “سلمان سرور زرعی آلات” حافظ آباد کی ایک معتبر اور پرانی صنعت ہے جو گزشتہ 25 سالوں سے کسان بھائیوں کے اعتماد اور کامیابی کی ضامن ہے۔
ہم جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایسے زرعی آلات تیار کرتے ہیں جو:
✔️ محنت کم کریں
✔️ ڈیزل بچائیں
✔️ پیداوار زیادہ کریں

✨ ہماری مشہور مشینری:
✅ سپر سیڈر (بیج اور کھاد ڈالنے کا بہترین حل)
✅ ڈسک ہیرو
✅ روٹاویٹر (ملٹی اسپیڈ گیئر باکس کے ساتھ)
✅ وِیٹ اسٹرا چوپر بلوئر
✅ ہائیڈرولک جیک ٹرالی
✅ سوپر / پاک سیڈر
✅ ٹوکّا
✅ کلٹیویٹر
اور دیگر جدید زرعی آلات جو ہر فصل کے لیے موزوں اور پائیدار ہیں۔

💡 سلمان سرور زرعی آلات کیوں؟
🔹 25 سالہ تجربہ اور کسانوں کا اعتماد
🔹 مضبوط، پائیدار اور اعلیٰ کوالٹی مشینری
🔹 بعد از فروخت سروس اور سپورٹ
🔹 جدید ڈیزائن جو وقت اور ڈیزل دونوں بچائیں

📍 پتہ: مدھریانوالا چوک بائی پاس، حافظ آباد
📞 رابطہ نمبر: 0300-6524478

👉 یاد رکھیں! کسان کی ترقی ہی ہمارا مشن ہے۔
🌟 سلمان سرور زرعی آلات — معیار، اعتماد اور خدمت کا دوسرا نام۔ 🌟

#سپرسیڈر #سبسڈی #کسان #حافظآباد #مدھریانوالا #زراعت #روٹاویٹر #چوپر #کاشتکاری #پاکستان

04/09/2025
20/07/2025

گنے کی فصل میں رتا روگ کی بیماری جسے انگلش میں ریڈ راٹ بھی کہا جاتا ہے۔ ایک بہت ہی خطرناک قسم کی بیماری ہے جو ہماری گنے کی پیداوارتقریباً اسی فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ چونکہ یہ بیماری ہر سال فصلوں میں حملہ آور ہوتی ہے اس لیےتمام کاشتکار اس بیماری سے واقف ہوتے ہیں۔ جو لوگ گنے کی فصل کاشت کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ رتا روگ کی ہی بیماری ہے۔
حملے کا وقت:
رتا روگ جو بیماری ہے اسکا عموماً حملہ بارشوں کے موسم جولائی سے ستمبر تک زیادہ ہوتا ہے اور فصل تیار ہوتے تک اسکو نقصان پہنچاتی ہے۔
اسکے کنٹرول میں آنے والی مشکلات:۔
رتا روگ کا حملہ اس وقت ہوتا ہے جب فصل کا قدذیادہ ہو جاتا ہے۔ اور سپرے کرنے میں بھی مشکل ہوتی ہے۔یہ بیماری ایک فنگس کے زریعے حملہ آوار ہوتی ہےاسکے جراثیم زمین کے اندر ہوتے ہیں، جو زمینی راستےسے دوسرے گنوں تک پھیلتی ہے۔ اور جب اس بیماری کا حملہ ہو جاتا ہے تو پھر آپ ڈرون کے ذریعے بھی اگر سپرے کر دیں تو اس بیماری کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جا سکتا ۔
احتیاتی تدابیر:۔
اس بیماری سے مکمل نجات پانے کے لیے سب سے پہلے کاشت کے وقت تندرست فصل سے بیج لیں ۔کیونکہ جیسے پہلے زکر ہوا کہ یہ ایک فنگس کے ذریعے پھیلتی ہے تو اگر آپ متاثرہ فصل یا مونڈھی کماد سے بیج لیں گے تو اس فصل پہ رتا روگ کا حملہ زیادہ ہوتا ہے جس پر سپرے بھی اثر نہیں کرتے۔کاشت کے وقت اگر آپ کو کوئی گنا اندر سے سرخ نظر آتا ہے تو اس کو علیحدہ کر دیں۔ لہذا اچھے بیج کا انتخاب ضروری ہے۔
رتا روگ کی علامات:۔
پتوں کا سوکھ جانا۔
گنوں کا سوکھ جانا۔
گنے میں چینی کی مقدار کا کم ہو جانا۔
گنے کا وزن کم ہو جانا۔
پتوں کی درمیانی مرکزی رگ پر سرخ نشان پڑ جانا۔
رتا روگ بیماری کا علاج:۔
بہت سے کاشتکار اس بیماری کے لیے کاپر سلفیٹ یعنی نیلا تھوتیا استعمال کرتے ہیں۔ 3 کلو گرام فی ایکڑ کے حساب سے دو یا تین دفعہ استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے بھی مکمل خاتمہ نہیں ہو پاتا بیماری فصل کو نقصان پہنچا رہی ہوتی ہے۔
اسکے علاوہ آپ فوسی تھائل ایلومینیم ایک کلوگرام فی ایکڑ کے حساب سے فلڈ کرتے ہیں تو کافی حد تک اس بیماری سے بچاؤ ممکن ہے لیکن فصل سے اس بیماری کا مکمل خاتمہ اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ تندرست اور قوتِ مدافعت والی فصل سے بیج کا انتخاب کریں گے ۔
ہمارے کین ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل زمینداروں کی گنے کی فصل کا معائنہ ہمارے زرعی ماہرین کرتے رہتے ہیں۔ آپ بھی ہمارے اس پروگرام میں دی جانے والی سہولیات سے مستفید ہوں تاکہ فصل پر حملہ آور کیڑوں اور بیماریوں کا بروقت تدارک کیا جا سکے۔ اور فصل کی اوسط پیداوار بڑھائی جا سکے۔

01/07/2025

03027818573

20/03/2025

Address

Bahri Tarar
Hafizabad

Opening Hours

Monday 06:00 - 17:00
Tuesday 06:00 - 17:00
Wednesday 06:00 - 17:00
Thursday 06:00 - 17:00
Saturday 06:00 - 17:00
Sunday 06:00 - 17:00

Telephone

03454251713

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tarar Agricutural Farms posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share