Darwesh News

Darwesh News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Darwesh News, Grocers, haripur, Haripur.

بلال بھائی ایڈمن ہری پور ٹی وی ون عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر بہت بہت مبارک ہو  News Haripur Pakistan
31/08/2026

بلال بھائی ایڈمن ہری پور ٹی وی ون عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر بہت بہت مبارک ہو News Haripur Pakistan

رائزنگ سن اکیڈمی درویش کا 14 اگست کے حوالے سے شاندار پروگرام درویش: رائزنگ سن اکیڈمی درویش کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع...
31/08/2026

رائزنگ سن اکیڈمی درویش کا 14 اگست کے حوالے سے شاندار پروگرام درویش: رائزنگ سن اکیڈمی درویش کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کے حوالے سے ایک خوبصورت اور پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اکیڈمی نے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ قومی دنوں، محافلِ میلاد اور بچوں کی سیر و تفریح سمیت مختلف مثبت سرگرمیوں میں اپنی ایک منفرد پہچان بنائی ہے۔
پرنسپل اعجاز خان کی خصوصی توجہ، بہترین سٹاف اور بچوں کی خود نگرانی نے رائزنگ سن اکیڈمی کو درویش میں ایک معتبر نام بنا دیا ہے۔ بچوں کی ضروریات اور سہولیات کا خیال رکھنا ادارے کی نمایاں خصوصیت ہے۔
14 اگست کی تقریب میں درویش نیوز کی اونر ابیہ فاطمہ حیدر کو خصوصی دعوت دینے اور عزت افزائی پر درویش میڈیا گروپ اور درویش نیوز کی پوری ٹیم کی جانب سے پرنسپل اعجاز خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
ایسے ادارے ہی تعلیم کے ساتھ بچوں میں وطن سے محبت، اعتماد اور مثبت سوچ بھی پروان چڑھاتے ہیں۔

کوٹ نجیب اللہ میں پانی کا بحران، عوام کی ارشد ایوب خان سے فوری نوٹس کی اپیلکوٹ نجیب اللہ: علاقے کے عوام نے پانی کی مسلسل...
31/08/2026

کوٹ نجیب اللہ میں پانی کا بحران، عوام کی ارشد ایوب خان سے فوری نوٹس کی اپیل
کوٹ نجیب اللہ: علاقے کے عوام نے پانی کی مسلسل قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ارشد ایوب خان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ سابق ٹو ویل آپریٹر کے دور میں پانی باقاعدگی سے گھروں تک پہنچتا تھا، تاہم نئے آپریٹر کی تعیناتی کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹو ویل آپریٹر کو اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی جائے، بصورتِ دیگر سابق آپریٹر کو دوبارہ تعینات کیا جائے، جو علاقے کے مسائل سنتا اور بروقت پانی کی فراہمی یقینی بناتا تھا۔

پرویز میڈیا گروپ اور درویش نیوز ہری
31/08/2026

پرویز میڈیا گروپ اور درویش نیوز ہری

ہری پور: معصوم بچوں کے تحفظ کے لیے حکومتِ خیبر پختونخوا وزیراعلی سہیل  افریدی  انتظامیہ سے فوری سخت اقدامات کا مطالبہ​ہر...
29/08/2026

ہری پور: معصوم بچوں کے تحفظ کے لیے حکومتِ خیبر پختونخوا وزیراعلی سہیل افریدی انتظامیہ سے فوری سخت اقدامات کا مطالبہ
​ہری پور (خاص رپورٹ) — ملک بھر میں بچوں کی حفاظت اور ان کے خلاف ہونے والے سنگین جرائم پر فوری انصاف فراہم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی یا تشدد کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، اور انہیں ایسی سخت اور عبرتناک سزائیں دی جانی چاہئیں جو آئندہ کے لیے ایک مثال بن سکیں۔
​اہالیانِ ہری پور اور تمام انصاف پسند شہریوں نے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہل افریدی صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں بچوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ایک انتہائی سخت، مربوط اور تیز ترین نظام وضع کیا جائے۔ عوامی حلقوں کے مطابق جب تک مجرموں کو سرِ عام اور عبرتناک انجام تک نہیں پہنچایا جائے گا، تب تک معاشرے سے اس درندگی کا خاتمہ ممکن نہیں۔
​ہری پور کی عوام نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ معصوم بچوں کا تحفظ ہر شہری کی ترجیح ہے، اور انتظامیہ سے توقع رکھی جاتی ہے کہ وہ فوری، شفاف اور مثالی انصاف فراہم کر کے عوام کے اعتماد کو بحال کرے گی۔ News Haripur Pakistan

حقیقت سامنے، تنقید نہیںتحریکِ انصاف سے وابستہ صحافیوں اور نوجوانوں کی حمایت اپنی جگہ، کسی سے ذاتی زیادتی یا بلاجواز تنقی...
29/08/2026

حقیقت سامنے، تنقید نہیں
تحریکِ انصاف سے وابستہ صحافیوں اور نوجوانوں کی حمایت اپنی جگہ، کسی سے ذاتی زیادتی یا بلاجواز تنقید مقصود نہیں۔ تاہم حقیقت کو حقیقت کے طور پر بیان کرنا ضروری ہے۔ آج سامنے آنے والی یہ تصویر خود بہت کچھ واضح کر رہی ہے، جس کے بعد صورتحال پر مزید تبصرے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ News Haripur Pakistan

ایت نور کیس: متاثرہ خاندان کی ہری پور پولیس کے نواجوان واصف خان  کو شاندار خراجِ تحسین ہری پور: ایت نور کیس میں اہم کردا...
29/08/2026

ایت نور کیس: متاثرہ خاندان کی ہری پور پولیس کے نواجوان واصف خان کو شاندار خراجِ تحسین ہری پور: ایت نور کیس میں اہم کردار ادا کرنے والے ہری پور پولیس کے نوجوان واصف خان کو متاثرہ خاندان اور لواحقین کی جانب سے انسانیت، فرض شناسی اور غیر معمولی محنت پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ایت نور کے والد شفیق کے کزن نے اپنے آنکھوں دیکھے حالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پولیس کے نواجوان واصف خان نے جس انداز میں کیس میں پیشہ ورانہ ذمہ داری نبھائی اور اہلِ خانہ کے ساتھ تعاون کیا، وہ قابلِ تعریف ہے۔ ان کے بقول، ملزمان کو قابو کرنے اور معاملے کو سنبھالنے میں اس اہلکار نے شاہین کی طرح مضبوط گرفت کا مظاہرہ کیا۔ ایت نور کےخاندان کا کہنا ہے کہ اس نواجوان۔ واصف خان نے کیس میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ مشکل وقت میں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، ڈی آئی جی ہزارہ، اور ڈی پی او ہری پور سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فرض شناس نواجوان واصف خان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے تعریفی اعزاز، انعام اور ترقی دی جائے۔
نور ایت کے خاندان نے امید ظاہر کی کہ محنت، انسانیت اور فرض شناسی کی ایسی مثالوں کی حوصلہ افزائی سے پولیس فورس میں عوامی خدمت کا جذبہ مزید مضبوط ہوگا۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مبینہ واقعے پر سوالات، وزیراعلیٰ سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ ہری پور کی عوام  معذرت کے ساتھ کہنا ...
29/08/2026

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مبینہ واقعے پر سوالات، وزیراعلیٰ سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ ہری پور کی عوام معذرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ حقیقت تلخ ضرور ہے، مگر عوامی معاملات میں حقیقت اور شفافیت ہی اعتماد کی بنیاد بنتی ہے۔ تحریکِ انصاف ماضی میں بند کمروں میں فیصلوں کی مخالفت اور اہم معاملات کو عوام کے سامنے لانے کی بات کرتی رہی ہے، تاہم آج خود اس جماعت کی حکومت کو بھی بعض معاملات پر سوالات اور تنقید کا سامنا ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیے جانے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ اپنے آئینی و قانونی اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے مبینہ واقعے کی غیر جانب دارانہ، شفاف اور مکمل تحقیقات کرائیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر آج ایک طالبہ یا بچی کے ساتھ کوئی مبینہ زیادتی ہوتی ہے اور معاملہ واضح طور پر قانون کے مطابق حل نہ کیا جائے تو مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام مشکل ہو سکتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کسی بھی متاثرہ فرد کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ذمہ دار ثابت ہونے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے۔
یہ بھی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین اور بچیوں کے تحفظ، جنسی جرائم کی روک تھام اور متاثرین کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے، تاکہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی ہو اور صوبے میں قانون کی بالادستی مزید مضبوط ہو۔
عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کو سیاسی یا ذاتی نوعیت کے بجائے قانون، انصاف اور شفاف تحقیقات کی بنیاد پر دیکھا جائے تاکہ حقائق بھی سامنے آئیں اور عوام کا اعتماد بھی بحال ہو۔
آ@Darwesh News Haripur Pakistan

ہری پور میں وزیراعلیٰ کا پروگرام، میڈیا کو اعتماد میں نہ لینے پر سوالات اٹھنے لگےہری پور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہری...
29/08/2026

ہری پور میں وزیراعلیٰ کا پروگرام، میڈیا کو اعتماد میں نہ لینے پر سوالات اٹھنے لگے
ہری پور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہری پور دورے اور صدیق اکبر چوک میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے مقامی میڈیا کو بروقت آگاہ نہ کیے جانے اور دعوت نہ ملنے پر صحافتی حلقوں کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی عوامی پروگرام کا مقصد عوام سے براہِ راست رابطہ اور انہیں حکومتی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے تو میڈیا کو اس عمل کا حصہ بنانا بھی ضروری ہے۔ آخر ہری پور کی مقامی میڈیا کو پروگرام سے دور رکھنے کی وجہ کیا ہے؟ یہ سوال تاحال جواب طلب ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے سوال ہے کہ اگر وہ جلسوں اور عوامی اجتماعات میں کھڑے ہو کر عوام کو اپنے مؤقف سے آگاہ اور مطمئن کر سکتے ہیں تو صدیق اکبر چوک میں بھی براہِ راست عوام اور میڈیا کے سوالات کا سامنا کیوں نہیں کیا جا سکتا؟
شعر:
جو بات عوام کے بیچ کہنے سے ڈر لگے،
سمجھو کہیں نہ کہیں جواب باقی ہے۔
صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے ذریعے اہم معاملات پر مؤقف عوام تک پہنچایا جاتا رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آج کے اہم اور حساس معاملات، بالخصوص ’’آیت نور کیس‘‘ کے حوالے سے بھی میڈیا کو اعتماد میں لیا جائے اور عوام کے سوالات کا براہِ راست جواب دیا جائے۔
عوام اور صحافتی برادری کی جانب سے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ہری پور کے پروگرام سے متعلق صورتحال واضح کی جائے اور مقامی میڈیا کو اعتماد میں لے کر تمام حقائق سامنے رکھے جائیں، تاکہ قیاس آرائیوں کے بجائے حقائق عوام تک پہنچ سکیں۔
سوال صرف اتنا ہے:
اگر حکومت عوام کے سامنے جواب دینے کے لیے تیار ہے تو پھر میڈیا سے براہِ راست مکالمے میں رکاوٹ آخر کیا ہے؟
News Haripur Pakistan

درویش میڈیا گروپ اور درویش نیوز ہری پور
29/08/2026

درویش میڈیا گروپ اور درویش نیوز ہری پور

Address

Haripur
Haripur
22800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darwesh News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category