BISP All information page

BISP All information page تمام دوستو سے درحواست ہے کہ میرا فیس بوک پیج ضرور فولو کرے

https://www.facebook.com/profile.php?id=61564648224309&mibextid=ZbWKwL

🎉 Facebook recognized me as a consistent post creator this week!
03/08/2026

🎉 Facebook recognized me as a consistent post creator this week!

25/07/2026

ملک بھر کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید خواتین کے لیئے پیغام عام!!!

سم کے حصول کیلئے پریشان نہ ہوں اور نہ ہی یہ سمجھیں کہ آپ کے پیسے کہیں اور چلے جانے یا بند ہو جانے ہیں یا سمز اسٹاک ہمیشہ کے لیئے ختم ہو جانا ہے bisp والی سم کا نکلنا ایک لمبا چلنے والا پراسس ہے۔

نہ ہی 30 جولائ اس کی لاسٹ دیٹ ہے کیونکہ ابھی تو 50% خواتین نے بھی سم حاصل نہیں کی ہاں کیمپ شاید بند ہو جائیں لیکن بی ائ ایس پی کے دفاتر 30 اگست تک سم تقسیم کا بلا تعطل عمل جاری رہے گا۔ابھی تک ملک کے بیشتر علاقوں میں نئی سم کا اسٹاک یکم اگست کو جاری ہونا باقی ہے۔

جیسے حکومت متعدد مرتبہ ایک دو اقساط لیٹ کرکے چلا چکی آپ صرف اپنے ذہن کو اطمینان دیں کہ ابھی اپ کی قسط نہیں آئ بس پھر سم نکلوانے کے خیال کو رش کی وجہ سے ذرا لیٹ رکھیں تاکہ رش کا خاتمہ ہوسکے۔

صبر اور حوصلہ سے کام لیں اپ کے پیسے اپ ہی کو ملنے رش کرکے خود کو پریشان کن صورتحال میں مت ڈالیں لہذا کسی بھی چٹی دلال یا ایجنٹ ریٹیلرز کو ہر گز معاوضہ رشوت ادا نہ کریں۔ سم بالکل فری ہے اور bisp کی بھی تمام تر سروسسز و سہولیات فری ہیں۔ لمبی لائنوں سے خوفزدہ نہ ہوں بصورت دیگرے اپ کا کام صحیح طرح سے نہ ہو پائے گا

23/07/2026

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کا نیا سروے ان شاء اللہ یکم اگست سے شروع ہو جائے گا۔

تمام مستحق خاندانوں سے گزارش ہے کہ اپنے ضروری دستاویزات تیار رکھیں اور مقررہ وقت پر سروے میں ضرور شرکت کریں۔

مزید معلومات اور سرکاری ہدایات کے لیے اپنے قریبی BISP دفتر سے رابطہ کریں۔

اللہ تعالیٰ سب کے لیے آسانیاں فرمائے۔ آمین

21/07/2026

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، سینیٹر روبینہ خالد نے مستحق خواتین کو ہدایت کی ہے کہ جن خواتین نے ابھی تک بی آئی ایس پی دفتر سے اپنی مفت بینظیر سم حاصل نہیں کی، یا کسی اور ذریعے سے سم لی ہے، وہ لازماً اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے جاری کردہ بینظیر سم حاصل کریں، کیونکہ بینظیر کفالت پروگرام کی ادائیگیاں صرف اسی سم سے منسلک ڈیجیٹل والٹ میں منتقل کی جائیں گی۔
انہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ سم حاصل کرتے وقت اپنا اصل قومی شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون ساتھ لائیں، عملے سے درخواست کریں کہ سم ان کے موبائل فون میں خود نصب کرے، اور اپنا موبائل نمبر محفوظ رکھیں تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چیئرپرسن نے مزید زور دیا کہ رقم وصول کرتے وقت اپنا موبائل فون کسی بھی صورت ریٹیلر یا کسی دوسرے شخص کے حوالے نہ کریں، کیونکہ ادائیگی کے لیے صرف اصل شناختی کارڈ اور بائیومیٹرک تصدیق درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے خواتین کو تلقین کی کہ اپنا موبائل فون ہر وقت اپنے پاس رکھیں تاکہ ان کے پیغامات، اکاؤنٹ سے متعلق معلومات یا شکایات کا ریکارڈ محفوظ رہے اور کوئی غیر مجاز شخص ان تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔

📢 اہم اطلاع برائے تمام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) مستحق خواتین! آج بروز ہفتہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام س...
18/07/2026

📢 اہم اطلاع برائے تمام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) مستحق خواتین

! آج بروز ہفتہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

جن خواتین کی قسط جاری ہو چکی ہے، وہ اپنی رقم قریبی مجاز BISP ریٹیلر یا شاپ سے بائیومیٹرک تصدیق کے بعد وصول کر سکتی ہیں۔

✅ اصل شناختی کارڈ ساتھ ضرور لے کر جائیں۔
✅ بائیومیٹرک تصدیق کے بعد پوری رقم وصول کریں۔
✅ رقم گن کر وصول کریں اور رسید ضرور حاصل کریں۔

یہ اطلاع زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین تک پہنچائیں تاکہ وہ بروقت اپنی قسط وصول کر سکیں۔

شکریہ

18/07/2026

I got over 6,000 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

اب خواتین کے لیے قسط حاصل کرنا پہلے سے بہت آسان بنایا جا رہا ہے۔ حکومت اور بینک الفلاح مل کر اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ...
17/07/2026

اب خواتین کے لیے قسط حاصل کرنا پہلے سے بہت آسان بنایا جا رہا ہے۔ حکومت اور بینک الفلاح مل کر اس بات پر کام کر رہے ہیں کہ بی آئی ایس پی (BISP) کی ادائیگیاں براہِ راست اے ٹی ایم (ATM) کے ذریعے جلد شروع کی جا سکیں، تاکہ مستحقین کو لمبی لائنوں اور ایجنٹوں کی کٹوتیوں سے بچایا جا سکے گا

16/07/2026

*آج BISP کا اجلاس ہے*
*حتمی فیصلہ روبینہ خالد کریں گیں*
*امید ہے کہ انلائن جنہوں نے سمز لنک کروائی انکو پیمنٹ جاری کر دی جائے گی*
*ایک دو بینیفشریز نہیں 80 لاکھ 37 ہزار بینیفشریز ریڈار پہ ہیں۔*
*ذرائع کے مطابق دو خبریں مل رہی ہیں ایک خبر کے والٹ سم کو ختم کر رہے ہیں دوسری خبر کہ والٹ سم کافی عورتیں ان لائن کروا چکی ہیں انہیں پیمنٹ بحال کر دی جائے تاکہ وہ انے والے قسط تک مکمل سمیں لے سکے اب دیکھتے ہیں حکمتی فیصلہ کتنی دیر بعد روبینہ خالد صاحبہ کرتی ہیں*یہ ایک دو بنفیشری نہیں 80 لاکھ بینفشری کا مسئلہ ہے*

15/07/2026

*بینیفشری خواتین کے لیے اہم پیغام*

بی آئی ایس پی بینیفشری خواتین کی سہ ماہی امدادی رقم جب ان کے ڈیجیٹل والٹ میں منتقل ہوگی تو انہیں متعلقہ بینک کی جانب سے ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں اطلاع دی جائے گی کہ ان کی رقم انکے ڈیجیٹل والٹ میں منتقل کر دی گئی ہے۔
رقم وصول کرنے کے بعد بینیفشریز کو ایک اور ایس ایم ایس موصول ہوگا، جس میں نکلوائی گئی رقم کی مکمل تفصیلات درج ہوں گی۔
اس طرح بینیفشریز آسانی سے جان سکیں گی کہ انکے اکاؤنٹ میں کتنی رقم آئی تھی اور انہوں نے کتنی رقم اکاونٹ سے نکلوائی ہے۔
اگر کوئی ریٹیلر بینفشریز کو مکمل رقم ادا نہ کرے یا کسی قسم کی کٹوتی کرے، تو وہ ایس ایم ایس کی بنیاد پر اپنی مکمل رقم کا مطالبہ کرسکتی ہیں۔

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISP All information page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share