BISP All information page

BISP All information page تمام دوستو سے درحواست ہے کہ میرا فیس بوک پیج ضرور فولو کرے

https://www.facebook.com/profile.php?id=61564648224309&mibextid=ZbWKwL

یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو. Bakhtiar Bakhtiar Muhammad Khan Muhammad Zeb BISP All information pag...
13/06/2026

یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو. Bakhtiar Bakhtiar Muhammad Khan Muhammad Zeb BISP All information page BISP Pakistan کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی
ویب ڈیسک :بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے سہ ماہی وظیفہ بڑھا کر 18,000 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جولائی سے تمام ادائیگیاں ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو دی جانے والی سہ ماہی امدادی رقم بڑھا کر 18,000 روپے کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر کم آمدنی والے غریب خاندانوں کو اضافی مالی ریلیف فراہم کرنا ہے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے اس تاریخی اضافے کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی ملک کے غریب اور پسماندہ طبقات کے لیے معاشی سہارے اور خواتین کی مالی خودمختاری کا سب سے بڑا اور کلیدی ذریعہ ہے۔

انہوں نے پروگرام کے خلاف کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت مستحقین کے حقوق کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وظیفے میں کیا جانے والا یہ اضافہ سماجی تحفظ کے اقدامات کو مضبوط بنانے کی حکومتی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا باقاعدہ اطلاق آئندہ مالی سال سے ہوگا۔

چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے پروگرام میں شفافیت لانے کے لیے ایک اور بڑے انقلابی اقدام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یکم جولائی سے تمام مستحقین کو رقم کی منتقلی روایتی طریقوں کے بجائے ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جا رہا ہے جس کے تحت اب 35 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کو بھی اس سماجی بہبود کے پروگرام میں شامل کر کے مالی امداد دی جائے گی۔

11/06/2026
11/06/2026

Bisp June ka qist 22date ko any ka imkan hai

📢 اہم آگاہی برائے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتینبے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جن خواتین کو والٹ سم موصول ہو ...
09/06/2026

📢 اہم آگاہی برائے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خواتین
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت جن خواتین کو والٹ سم موصول ہو چکی ہے، وہ سم کو اپنے موبائل فون میں لگا کر فعال رکھیں۔

⚠️ اہم ہدایت: خود سے جاز کیش یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانے کی کوشش نہ کریں۔ مستحقین کے والٹ اکاؤنٹس پروگرام کی مقررہ پالیسی کے مطابق متعلقہ ادارے کی جانب سے بنائے جائیں گے۔

📱 جب آپ کا والٹ اکاؤنٹ تیار ہو جائے گا تو اس کی اطلاع آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے دی جائے گی۔

✅ کسی بھی افواہ یا غیر مصدقہ خبر پر یقین نہ کریں۔ ✅ صرف سرکاری اعلانات اور مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر اعتماد کریں۔

📣 یہ اہم معلومات زیادہ سے زیادہ مستحق خواتین تک پہنچانے کے لیے پوسٹ کو ضرور شیئر کریں تاکہ کسی کو غلط معلومات کی وجہ سے پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

09/06/2026

Bisp ke har kesam malomat kayliye Page follow Kary comment may apna masla bayan Kary @

02/06/2026

اہم اطلاع برائے ریگولر بینیفیشریز
وہ تمام مستحق خواتین جن کی گزشتہ سال PMT اسکور زیادہ ہونے کی وجہ سے ادائیگی بلاک ہو گئی تھی اور جنہوں نے حال ہی میں نیا ڈائنامک سروے کروایا ہے، جس کے بعد ان کا PMT اسکور 32 سے کم ہو گیا ہے، ان کے لیے خوشخبری!
8171 ویب پورٹل پر Wallet SIM کا آپشن ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔
جن خواتین کے پورٹل پر SIM/Wallet کا آپشن آ چکا ہے، وہ کل اپنے قریبی BISP دفتر جا کر والٹ سم وصول کر لیں تاکہ آئندہ قسط براہِ راست ان کے والٹ اکاؤنٹ میں منتقل ہو سکے۔
وقت پر سم حاصل کریں۔ والٹ اکاؤنٹ فعال کروائیں۔
آئندہ ادائیگی آسانی سے وصول کریں۔

30/05/2026

Kis kis ka bisp card bulak hai pechly 2salau say
Comment may bata ye
Mobile number Kay sat

30/05/2026

خوشخبری
1. بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی اپریل تا جون سہ ماہی قسط 14500 روپے Wellet Account میں ٹرانسفر کی جائے گی
2. پاکستان حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تاریکی اضافہ کر دیا اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ریگولر خواتین کو جنوری 2027 سے 20000 روپے دی جائے گی
3. اپریل تا جون سہ ماہی قسط 22 جون سے پہلے خواتین کے وائلٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی
4. بچوں کی Verification تقریباً 70% مکمل ہو گئی ہے، جن بچوں کی Verification مکمل ہو گی ہے ایسے تمام بچوں کے وظائف اپریل تا جون والی ٹرانچ میں خواتین کے وائلٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دئیے جائیں گے
5. سکول یا کالج میں چھیٹوں کی وجہ سے جن بچوں کی Verification کا عمل مکمل نہیں ہو سکا، ایسے تمام بچوں کے وظائف اپریل تا جون والی ٹرانچ میں جاری نہیں کیے جائیں گے*
6. بچوں کے تعلیمی وظائف میں 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے
7. بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ریگولر 1 کڑور خواتین میں سے 25 مئی تک 85 لاکھ خواتین Wellet Account Link کروا چکی ہیں
8. جون 25 سے سروے دوبارہ شروع ہو جائیں گے، وائلٹ اکاؤنٹ کی وجہ سے سروے عارضی طور پر بند ہیں

26/05/2026

🚨 بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی نئی قسط اور سم کے متعلق اہم ترین معلومات! 🚨
​السلام علیکم خواتین و حضرات!
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے چند اہم ترین سوالات اور ان کے درست جوابات ایک ہی پوسٹ میں آپ کے ساتھ شیئر کیے جا رہے ہیں تاکہ آپ کسی بھی قسم کی افواہ یا پریشانی سے بچ سکیں۔
​❓ اہم سوالات اور ان کے جوابات:
​1️⃣ اگلی قسط کب آئے گی اور لیٹ کیوں ہو رہی ہے؟
​جواب: اگلی قسط جون کے آخر میں آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔ قسط میں تاخیر کی بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ تمام مستحق خواتین وقت پر اپنی اپنی بینظیر سمیں حاصل کر لیں تاکہ ادائیگی کا عمل آسان ہو سکے۔
​2️⃣ کیا آنے والی قسط والٹ اکاؤنٹ (سم) میں آئے گی؟
​جواب: جی ہاں! اب قسط آپ کے موبائل سم (والٹ اکاؤنٹ) کے ذریعے ہی ملے گی۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ اپنے ضلع کے علاوہ پاکستان کے کسی بھی ضلع سے اپنی رقم باآسانی حاصل کر سکیں گی۔
​3️⃣ بینظیر سم لینے کی آخری تاریخ کیا ہے؟
​جواب: بینظیر سم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15 جون 2026 ہے۔
​4️⃣ کیا 15 جون کے بعد سم نہیں ملے گی؟
​جواب: سم تو بعد میں بھی مل جائے گی، لیکن اگر آپ نے وقت پر سم نہ لی تو آپ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اور یہاں تک کہ آپ کی قسط بند بھی ہو سکتی ہے۔ اس لیے سستی نہ کریں اور فوراً اپنی سم حاصل کریں۔
​5️⃣ کیا نئے سروے ہو رہے ہیں؟
​جواب: جی نہیں! 15 جون 2026 تک تمام سروے مکمل طور پر بند ہیں۔ اس دوران کسی بھی جعلی ایجنٹ یا سروے کے جھانسے میں نہ آئیں۔
​📌 اگلی اہم پوسٹ (والٹ سم سٹیٹس کے بارے میں):
​ہماری اگلی پوسٹ میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ اپنی والٹ سم کا سٹیٹس (Status) کیسے چیک کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اس بارے میں سوال و جواب کی پوسٹ چاہتے ہیں، تو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ لائک اور شیئر کریں!
​✍️ آپ کا ایک شیئر کسی غریب کا فائدہ کر سکتا ہے!
اگر آپ اس طرح کی مزید تصدیق شدہ اور سچی اپڈیٹس حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو ابھی اس پوسٹ کو لائک (Like) کریں، اپنی پروفائل اور مختلف فیس بک گروپس میں شیئر (Share) کریں۔
​🌐 مزید معلومات اور لائیو اپڈیٹس کے لیے ہمیں فالو کے بٹن پر کلک کر کے ہم سے جڑیں!

Address

Haripur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISP All information page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category