زمین دار

زمین دار زمین دار سے متعلق ہر چیز، بکریاں گائے بھینس گھوڑے، فصلات

19/08/2026

اج ملک میں کہاں کہاں بارش ہوئی ہے

زراعت بھی کاروبار ہے
18/08/2026

زراعت بھی کاروبار ہے

17/08/2026

# سانس بند کرنے والے دیسی مہینے بھادوں کا آغاز 16 اگست سے ہو گا۔
حبس والی گرمی 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔۔

*بھادوں کی حیرت انگیز معلومات*
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
16 اگست سے شروع ہونے والا پنجابی مہینہ بھادوں اور اُسکی دلچسپ روایات
بھادوں پنجابی اور نانک شاہی کیلنڈر کا چھٹا مہینا ہے جو ساؤن کے بعد آتا ہے اور آٹھویں انگریزی مہینے اگست کی 16 تاریخ سے ستمبر کی 15 تاریخ تک رہتا ہے اور اس مہینے کے 31 دن شمار کیے جاتے ہیں۔
بھارتی اور پاکستانی پنجاب میں ساؤن اور بھادوں بارشوں کے مہینے ہیں جس میں مُون سُون کی بارشیں ہاڑ یعنی جون اور جولائی کی شدید گرمی کے بعد گرمی کا زور توڑ دیتی ہیں اسی لیے بھادوں کو پنجاب میں اچھے موسم والا مہینہ جسکی گرمی برداشت کے قابل ہوتی ہے تصور کیا جاتا ہے۔
"بھادوں بارش کا مہینہ انتہائی خوبصورت مہینہ ہے اور ساؤن اور بھادوں رحمت والے مہینے ہیں جس میں بادل نیچے اُترتا ہے اور تیز بارش برساتا ہے جس سے پانی اور زمین شہد سے بھر جاتے ہیں اورخالق زمین پر گھومتا ہے”۔
روایات میں ہے کہ پنجابی کے 12 مہینوں کے نام گیاراں بھائیوں (ویساکھ، جیٹھ، ہاڑ، ساون، اسو، کتک، مگھر، پوہ، ماگھ، پھگن، جیت اور 1 بہن (بھادوں) کے نام پر رکھے گئے یعنی سال کے سارے مہینوں میں بھادوں گیاراں بھائیوں کی اکلوتی اور انتہائی لاڈلی بہن ہے۔

مزید روایات میں ہے کہ بھادوں جہاں انتہائی لاڈی اور میٹھی ہے وہاں منہ زور، نکی چڑی، تیکھی اور چُبھنے والی بھی ہے اسی لیے اس مہینے کی گرمی اگر تیز ہوجائے تو انسان پسینے سے شرابور ہوجاتا ہے، اس مہینے میں ہوا اگر چلتی ہو تو انتہائی سہانہ موسم ہوتا ہے اور ہوا اگر بند ہو جائے تو سانس بھی بند ہو جاتی ہے۔
کہتے ہیں بھادوں اگر برسے تو زمین پر رہنے والی مخلوق چرند، برند، حشرات سبھی اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں اور اس دلفریب موسم کے مزے لُوٹتے ہیں اور بھادوں اگر خُشک ہو جائے تو یہ ہر چیز کو خشک کرکے رکھ دیتی ہے اس لیے اس موسم میں رب کائنات سے رحمت کی دُعائیں مانگنی چاہیے تاکہ اس موسم کی سختی سے بچا جا سکے۔
بھادوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ جیٹھ اور ہاڑ کی شدید گرمی کو ختم کرنے کے بعد جب خُود ختم ہوتی ہے تو اپنے وجود کو کھونے کے ساتھ یہ زمین پر بہار کو جنم دیتی ہے اور موسم کو زمین والوں کے لیے انتہائی خوشگوار بنا دیتی ہے۔

موسم کی صورتحال سولہ اگست
16/08/2026

موسم کی صورتحال سولہ اگست

گائے کا اپس میں لڑنا ایک عام مسئلہ ہے، جو نہ صرف جانوروں کو زخمی کر سکتا ہے بلکہ ان کے دودھ کی پیداوار پر بھی برے اثرات ...
15/08/2026

گائے کا اپس میں لڑنا ایک عام مسئلہ ہے، جو نہ صرف جانوروں کو زخمی کر سکتا ہے بلکہ ان کے دودھ کی پیداوار پر بھی برے اثرات ڈالتا ہے۔ باڑے میں گائے کے اپس میں لڑنے کی بڑی وجوہات تنگ جگہ، خوراک پر مقابلہ، اور سماجی ترتیب (Social Hierarchy) ہوتی ہیں۔
​ان کو لڑائی سے روکنے اور باڑے کو پرسکون بنانے کے لیے آپ درج ذیل اقدامات کر سکتے ہیں:
​1. خوراک اور پانی کی جگہ میں اضافہ کریں
​لڑائی کی سب سے بڑی وجہ کھلی اور پانی کی جگہ پر قبضہ کرنا ہوتا ہے۔
​کھلی (خلی): تمام گاوٴں کے لیے اتنی جگہ ہونی چاہیے کہ وہ ایک ساتھ بغیر دھکم پیل کے کھا سکیں۔ ہر گائے کے لیے کم از کم 2.5 سے 3 فٹ لمبی کھلی کی جگہ ہونی چاہیے۔
​پانی کے برتن: باڑے میں پانی کے لیے ایک سے زیادہ جگہیں بنائیں تاکہ طاقتور گائے کمزور کو پانی سے دور نہ رکھ سکے۔
​2. باڑے کا رقبا اور جگہ (Space Management)
​اگر باڑا تنگ ہو تو جانور تناؤ (Stress) کا شکار ہو جاتے ہیں اور ایک دوسرے پر حملہ کرتے ہیں۔
​کھلی جگہ: جانوروں کو گھومنے پھرنے اور آرام کے لیے کافی جگہ دیں۔ اگر ممکن ہو تو انہیں کچھ وقت کھلے پنو / صحن میں چھوڑیں۔
​فرار کی جگہ: کمزور گائے کے لیے اتنی جگہ ہونی چاہیے کہ وہ طاقتور گائے کے حملے سے پیچھے ہٹ سکے۔
​3. گروپ بندی (Grouping)
​تمام جانوروں کو ایک ساتھ رکھنے کے بجائے ان کا سائز اور مزاج دیکھ کر الگ کریں۔
​چھوٹے اور بڑے جانور: جسیلی یا بڑی گائے کو کمزور، چھوٹی یا نئی آنے والی گائے سے الگ رکھیں۔
​نئے جانور کی شمولیت: جب بھی باڑے میں کوئی نئی گائے لائیں، اسے دمادم پرانے گروہ میں نہ چھوڑیں۔ کچھ دن اسے الگ جالی یا جنگلے کے پار رکھیں تاکہ وہ ایک دوسرے کو دیکھ اور سونگھ سکیں، پھر آہستہ آہستہ اکٹھا کریں۔
​4. سیفٹی اور سینگوں کی چھٹائی (Dehorning)
​سینگ: اگر گائے کے سینگ نوکیلے یا لمبے ہیں تو وہ دوسری گائے کو شدید زخمی کر سکتی ہیں۔ ویٹرنری ڈاکٹر کی مشاورت سے سینگوں کی نوکیں ٹرم کروا لیں یا چھوٹی عمر میں ہی سینگ نکلوا دیں۔
​خطرناک گائے: اگر کوئی ایک گائے حد سے زیادہ جارحانہ ہے اور مسلسل باقی جانوروں کو مارتی ہے تو اسے کچھ عرصے کے لیے الگ باندھیں یا الگ باڑے میں رکھیں۔
​5. ماحول اور معمول (Daily Routine)
​وقت کی پابندی: چارے اور پانی کا وقت مقرر رکھیں۔ خوراک میں تاخیر سے جانور بے چین ہو کر لڑنا شروع کر دیتے ہیں۔
​گرمی سے بچاؤ: شدید گرمی میں جانوروں میں چڑچڑا پن بڑھ جاتا ہے۔ باڑے میں ہوا کی سجیلی آمدورفت، پنکھوں یا فواروں (Mist cooling) کا انتظام کریں۔
​تجویر: شروعات میں یہ دیکھیں کہ کیا لڑائی چارے کی جگہ پر ہوتی ہے یا سائے میں بیٹھنے پر؟ جس جگہ پر مسئلہ زیادہ نظر آئے، وہاں تھوڑی تبدیلی کر کے دیکھیں۔

15/08/2026

ایک خوبصورت منظر

11/08/2026

موسم🌧️
*مون سون اور مغربی ہواؤں کے زیر اثر بارشوں کا آٹھواں سلسلہ 11 اگست کی شام رات یا 12 اگست سے سرگودھا ڈویژن میں داخل ہو گا اس سپیل میں سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس سپیل میں سرگودھا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں ایک سے دو بارشوں کا امکان ہے*
*اس سپیل کے بعد کچھ دن وقفہ ہو گا پھر 20 اگست کے بعد نئے سلسلے کی آمد متوقع ہے*
*چانس ہیں کہ اب مغربی ہواؤں کی آمد زیادہ ہو سکتی ہے جس کے باعث بھکر میانوالی نورپورتھل کے علاقوں میں بھی بارشوں کا فوکس بڑھ جائے گا جن علاقوں اب تک کم بارشیں ہوئ ہیں وہ مون سون کے آخری فیز میں اچھی بارشیں دیکھ سکیں گے*
*یہ ایک لانگ رینج فورکاسٹ ہے اگر اس میں کوئ تبدیلی ہوئ تو آگاہ کر دیا جائے گا*
*`

11/08/2026

*کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ، 20 افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ، کئی عمارتیں منہدم*

خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا کے مغربی علاقے میں *7.4 شدت کے زلزلے* نے شدید تباہی مچا دی۔ زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک *ایکواڈور سمیت پیرو، پانامہ اور وینزویلا* تک محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

کولمبیا کے شہر *کیلی* کے میئر کے مطابق زلزلے کے باعث کم از کم *20 عمارتیں منہدم* ہوگئیں، جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز *چوکوا کے علاقے میں واقع میونسپلٹی سان خوسے ڈیل پالمر* کے قریب تھا، جو دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً *400 کلومیٹر مغرب* میں واقع ہے۔

10/08/2026
اٹھ اگست کے ریٹ اجناس
09/08/2026

اٹھ اگست کے ریٹ اجناس

Address

Harnoli

Telephone

+923419733901

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when زمین دار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to زمین دار:

Shortcuts

Share