12/09/2026
مہران واک ایک فیملی فوڈ اسٹریٹ ہے جہاں خاندانوں، خواتین اور بچوں کے لیے محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
گزشتہ دنوں چند ٹک ٹاکرز کی جانب سے ایسی ویڈیوز اور سرگرمیاں کی گئیں جن میں غیر مناسب، ولگر اور ڈبل میننگ مواد شامل تھا، جس کے باعث آنے والی فیملیز اور دیگر مہمانوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد انتظامیہ نے قواعد و ضوابط کے مطابق متعلقہ افراد کو فوڈ اسٹریٹ سے باہر جانے کی ہدایت کی۔
بدقسمتی سے انتظامیہ کے فیصلے کے بعد بعض افراد نے نامناسب رویہ اختیار کیا اور اشتعال انگیز بیانات دیے۔ مہران واک انتظامیہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ ہمارا مقصد کسی فرد یا گروہ کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ فیملی ماحول، اخلاقی اقدار اور عوامی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا ہے۔
تمام مہمانوں سے گزارش ہے کہ مہران واک کے قوانین کا احترام کریں تاکہ ہر آنے والا شخص ایک خوشگوار، محفوظ اور باوقار ماحول سے لطف اندوز ہو سکے۔