18/11/2022
شیف آف دی ڈے
آج جس شخصیت کا تعارف کرنے جا رہے ہیں کسی تعارف کے محتاج نہیں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے والے شیف حسن کھانے ہیں۔۔
شیف حسن کا تعلق بلتستان کے ضلع گانگچھے ، تحصیل مشہ بروم ، گاوں کھانے سے ہیں۔ آپ اس وقت ایک بین الاقوامی ریسٹورنٹ پی ایف چینگ میں کوپریٹوں شیف کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔۔
آپ اس انڈسٹری میں اپنا اعلی مقام رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آپ کے بہت سے شاگرد بھی ہیں جہنوں نے آپ سے سیکھتے ہوئے اپنا بھی ایک مقام بنایا ہے ۔۔
آپ نے مختلف مشہور ومعرف ریسٹورنٹ اور نامی گرامی سخصیات کے ساتھ کام کیے۔۔
ان میں موجودہ پی ایف چینگ میں بطور کوپریٹوں شیف ، چائینہ ٹاون میں بحیثیت ایکزیکٹیو شیف ، پی سی ، میریٹ اور بہت سے مشہور ریسٹورنٹ میں بحیثیت سینیئر شیف کام کیا ہے ۔۔
بلتستان شیف ایسوسی ایشن آپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔۔ آپ اس انڈسٹری کا اثاثہ ہیں ۔۔