07/04/2026
📢 بریکنگ نیوز | ہریپور سے اہم خبر
ہریپور کے علاقے بگڑہ نمبر 2 میں واقع ایک سرکاری اسکول میں صدف نامی ٹیچر کا طالب علم پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا۔
ذرائع کے مطابق گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بگڑہ نمبر 2 میں جماعت دوم کے طالب علم معاذ ولد عبد الستار کو مورخہ 6 اپریل 2026 کو ایک ٹیچر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو بلاوجہ مارا گیا جس کے باعث وہ جسمانی اور ذہنی طور پر متاثر ہوا ہے۔
اہل خانہ کے مطابق جس ٹیچر پر الزام عائد کیا گیا ہے وہ اس دن بچے کی کلاس ٹیچر بھی نہیں تھیں، کیونکہ اصل کلاس ٹیچر چھٹی پر تھیں۔ مزید یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ گرلز اسکول میں لڑکے کی موجودگی قواعد کے مطابق ہے یا نہیں۔
والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس واقعے کے ثبوت موجود ہیں اور انہوں نے متعلقہ حکام کو درخواست دے دی ہے۔
📌 مطالبات:
واقعے کی فوری اور شفاف انکوائری
ذمہ دار ٹیچر کے خلاف قانونی کارروائی
متعلقہ ٹیچر کا فوری تبادلہ
یہ معاملہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہریپور کے نوٹس میں لا دیا گیا ہے، اور عوام کی نظریں اب حکام کی کارروائی پر مرکوز ہیں۔
🟡 مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے چینل کو فالو کریں