07/06/2026
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر جناب امتیاز اسلم صاحب کا اہم اور واضح پیغام
ریاست بھر میں عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہے، مگر افسوس کہ اس آواز کا جواب تشدد، طاقت اور جبر سے دیا جا رہا ہے۔ راولاکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے اور عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔
جناب امتیاز اسلم صاحب نے ریاست کے تمام شہریوں اور بالخصوص اوورسیز کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں عوام کی آواز بنیں اور دنیا تک یہ پیغام پہنچائیں کہ یہاں کے لوگ کسی غیر قانونی مطالبے کے لیے نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق، بہتر ہسپتالوں، معیاری تعلیم، اچھی یونیورسٹیوں اور باعزت زندگی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے اوورسیز کشمیریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مختلف ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور متعلقہ اداروں کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں اور عالمی برادری کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں۔
تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ 9 جون کے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے جمہوری و آئینی حقوق کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کا حصہ بنیں۔
> * Voice of Kashmir🍁🕊️