اسلام آباد: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مینگل ہاوس آمد،
وزیر اعلی بلوچستان نے میر شفیق الرحمن مینگل سے ملاقات کی،
ملاقات میں گزشتہ دنوں خضدار میں میر شفیق الرحمن مینگل کی رہائش گاہ پر فتنہ ہندوستان کے دہشتگردانہ خودکش حملے اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
وزیر اعلی بلوچستان نے حملے میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ میں زخمی ہونے والے پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور جھالاوان عوامی پینل وڈھ کے صدر میر یاسر مینگل کی صحت دریافت کی انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،
اس موقع پر صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، موجودہ حالات اور عوام کو درپیش مسائل پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی، میر آفتاب بگٹی، میر عطا اللہ کلپر بگٹی سردار مراد خان شیخ، میر فرید رئیسانی، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان غوریزئی، میر شہباز خان قلندرانی، داود جان محمدزئی، حاجی منصور ساسولی، میر منصور گرگناڑی، میر عتیق الرحمن ساجدی، اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
17/08/2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی وڈیرہ بارانی موندرانی کی عیادت کر رہے ہیں۔
Be the first to know and let us send you an email when Sarfaraz Bugti Media cell posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.