G13/ Ghar ka khana

G13/ Ghar ka khana ghar ka khana

13/08/2023
اسلام علیکم عزیز دوستو عید قربان کی آمد آمد ہے ۔یہ عید خواتین کو بہت تھکا دینے والا موقع ھوتا ھے کیونکہ اس عید پہ ان کا ...
19/06/2023

اسلام علیکم
عزیز دوستو
عید قربان کی آمد آمد ہے ۔یہ عید خواتین کو بہت تھکا دینے والا موقع ھوتا ھے کیونکہ اس عید پہ ان کا سارا سارا دن گوشت سمیٹنے ،بانٹنے اور پکانے میں صرف ہو جاتا ھے۔انہیں کچن کو بھی دیکھنا پڑتا ھے اور دعوتوں کا اہتمام بھی کرنا ھوتا ھے دوسری طرف انہیں یہ بھی خوشی ھوتی ھے کہ گوشت مہنگا ھونے کی وجہ سے جو پکوان عام دنوں میں نہیں بنا سکیں وہ بنا لیں۔ عید سے پہلے خواتین کو کچن کی صفائی اور فریج اور فریزر کی صفائی بھی کر لینی چاہیئے تاکہ گوشت رکھنے میں آسانی ھو اور جگہ بن سکے۔
*عید سے پہلے ہی لفافے اور ڈسپوزایبل برتن خرید لیں۔
*بکرا لٹکانے کے لئے رسی ،گوشت کے لئے بڑے برتن،پلاسٹک شیٹ، فرش کی دھلائی کے لئے پائپ ،وائپر اور فینائل وغیرہ بھی لے لیں۔
*چھریاں تیز کروا لیں۔
*پریشر ککر کے ربڑ پرانے ہیں تو نئے لے لیں۔
*باربی کیو کے شوقین ہیں تو کوئلے اور سیخیں بھی پہلے سے لے کر رکھ لیں ۔
*پیاز،ادرک لہسن اور ٹماٹر کی پیسٹ تیار کر کے فریزر میں رکھ دیں۔دہی کو بھی پھینٹ کر برف کے سانچے میں ڈال کر فریز کر دیں۔لیمن جوس بھی جما لیں۔ ہری مرچوں کی پیسٹ بھی پہلے سے بنا رکھیں تو وقت بچ جاتا ھے۔ یہ سب کام آپ کو عین وقت پہ بہت سہولت دیں گے اور وقت کی بچت بھی ھو گی۔اور اتنی گرمی میں زیادہ وقت کچن میں گزارنا نہیں پڑے گا۔
*کس کس کو گوشت بھجوانا ھے،اس کی بھی لسٹ بنا لیں۔کیونکہ کبھی کبھار گوشت ختم ھو جاتا ھے اور حقدار بعد میں یاد آتا ھے۔🙂
* پیپر ٹیپ اور مارکر بھی پاس ھونا چاہیئے تاکہ گوشت کے پیکٹ پر بھجوانے والے کا نام لکھا جا سکے۔اور اپنے گھر کے لئے رکھنے والے گوشت کانام جیسےران ،دستی چانپ،گردن،وغیرہ لکھ دیا جائے۔دھلا ھوا گوشت ھو تو پیکٹ پہ ساتھ ہی دھلا ھوا یا بغیر دھلا بھی لکھ دیں۔میں پہلے گوشت کو صاف کر کے اور دھو کر فریزر میں رکھا کرتی تھی پھر پتہ چلا کہ گوشت کو دھوئے بغیر ذرا خشک ھونےپر فریز کرنا چاہیئے۔اور جب پکانا ھو تب دھونا چاہیئے۔
آپ لوگ کس طرح فریز کرتے ہیں؟

*دعوتوں کے لئے برتن، جو کافی دیر سے الماریوں میں رکھے ھوں،تو عین وقت پر دھونے کے بجائے پہلے سے دھو کر خشک کر کے رکھ لیں۔
*بہتر ھوتا ھے کہ ایک چکن کا سالن پہلے بنا کر رکھ لیا جائے کیونکہ کبھی کبھار قصائی دیر سے آتا ھے تو قربانی کا گوشت جلدی نہیں پک سکتا اور اگر گھر میں ہیلپرز موجود ھوں تو انہیں بھی کھانا دینا ھوتا ھے اور کبھی کبھار قصائی حضرات بھی کھانے کی فرمائش کر دیتے ہیں اس لئے کچھ نہ کچھ پہلے سے ضرور پکا ھونا چاہیئے۔اپنے پیاروں کی خاطر مدارت کرتے ھوئے ملازمین کو نہیں بھولنا چاہیئے ۔انہیں بھی تہوار منانے کے لئے تھوڑی فراغت ضرور دیں۔
کوشش کریں کہ اپنے فریج اور فریزر کو گوشت سے نہ بھریں۔گوشت کی منصفانہ تقسیم کریں اور آس پاس کے جن گھروں میں قربانی نہیں ھوئی انہیں سب سے پہلے گوشت بھجوائیں۔

***آپ کو صرف تجاویز دی گئی ہیں ۔عمل کریں نہ کریں آپ کی مرضی ھے۔🙂

شہریوں سے تعاون کی اپیل۔سدیس اللہ ولد سعد اللہ بعمر 4/5 سال سفید کپڑوں میں ملبوس مورخہ 30 مئی 2023 بروز منگل دوپہر 2 بجے...
03/06/2023

شہریوں سے تعاون کی اپیل۔

سدیس اللہ ولد سعد اللہ بعمر 4/5 سال سفید کپڑوں میں ملبوس مورخہ 30 مئی 2023 بروز منگل دوپہر 2 بجے سے سیکٹر G-13/2 اسلام آباد سے لاپتہ ہے۔جس کسی کو بھی سدیس اللہ کے متعلق معلومات ہوں دئیے گئے نمبر پر اطلاع کریں۔شکریہ
03327744620

05/05/2023

Asalam Alaikum
Jumma Mubarak
Good morning my dear foodies
Have a blessed day

04/05/2023

Singaporean rice

Address

Islamabad
44000

Telephone

+923461112010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when G13/ Ghar ka khana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share