13/07/2026
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے گزارش
ہمارا علاقہ یوسی 139 شدید مسائل کا شکار ہے۔ معمولی بارش ہوتے ہی گلیاں اور سڑکیں پانی میں ڈوب جاتی ہیں۔ گندا پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے اور کئی کئی دن تک کھڑا رہتا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
قبرستان جانے کا راستہ بند ہو جاتا ہے، مسجدوں تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے، اور باہر سے آنے والے مہمان بھی ہمارے علاقے میں داخل نہیں ہو سکتے۔
ہم آپ سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ یوسی 139 میں فوری طور پر نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ عوام کو اس اذیت سے نجات مل سکے۔
برائے مہربانی ہماری آواز متعلقہ حکام تک پہنچائیں اور اس مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔