Ahbaab Foods.

Directions

Ahbaab Foods. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ahbaab Foods., Islamabad.

دل " سے" نہیں۔۔۔۔ دل " میں" اتریئے۔۔
احباب فوڈ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے زریعے۔۔
اسلام علیکم۔۔
ہم آپ کو مہیا کرتے ہیں گھر کے بنے ہوئے صاف ستھرے، حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق۔۔۔ "احباب" کے کھانے۔
ہوم ڈلپوری کی سہولت مجود ھے۔

چکن چسٹ پیس ایک کلو، (موٹے موٹے پیس کر لیں)چنے کی دال آدھا کلو،(بھگو لیں گھنٹہ بھر)ثابت لال مرچیں 30 گرام تھوڑا سپائسی ک...
15/08/2026

چکن چسٹ پیس ایک کلو، (موٹے موٹے پیس کر لیں)
چنے کی دال آدھا کلو،(بھگو لیں گھنٹہ بھر)
ثابت لال مرچیں 30 گرام تھوڑا سپائسی کھاتے ہیں تو 35 گرام،
نمک اپنے حساب سے خشک کرنے سے پہلے بندہ نمک چک کر اور ڈالنا ہو تو ڈال لیتا ہے۔
ایک مٹھی پودینہ اور ایک مٹھی دھنیا کاٹ کر دھو کر رکھ لیں،
سبز مرچیں اپنی مرضی کی کاٹ کر ڈال لیں یا پانچ چھ لے لیں،
15 گرام سفید زیرہ اور 15 گرام ثابت دھنیا ہلکا سا ڈرائی روسٹ کر کے موٹا موٹا کوٹ لیں،
چار پانچ پیاز درمیانے چاپ کر کے ان کا پانی نچوڑ کے رکھ لیں۔
کچھ ثابت گرم مصالحہ تھوڑے تھوڑے جیسے پڑی الائچی لونگ کالی مرچ دارچینی کا چھوٹا سا ٹکڑا۔
لہسن کے سات اٹھ جوے اور ادرک ڈیڑھ دو انچ کا ٹکڑا اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں یہ پھر پیس لیں۔
انڈے چار عدد۔
ترکیب:-
چکن دھونے کے بعد پتیلی میں ڈال لیں اور ساتھ ہی چنے کی دال ڈال لیں اور اتنا پانی ڈال دیں کہ دونوں چیزیں ارام سے گل جائیں اور ابال آتے وقت جو اوپر سفید سا جھاگ آئے گا وہ آپ نے چمچ سے اتارتے رہنا ہے جب جھاگ اتر جائے تو پھر اس میں نمک حسب ضرورت،ثابت لال مرچیں اور لہسن ادرک ڈال کر گلنے رکھ دینا ہے۔
بس اس میں یہ دھیان رکھنا ہوتا ہے کہ دال گل کر حلوہ نہ بنے اور انگلی سے انگوٹھے سے جب اس کو دباتے ہیں دال کو تو اس کے اندر دانہ سا بھی محسوس نہ ہو سخت بس دال نارمل جو گل جاتی ہے وہ دیکھنے میں ثابت دکھتی ہے لیکن صحیح گلی ہوئی ہوتی ہے جب لگے کہ گلنے لگی ہے تو ذرا چولہا تیز کر کے بندہ پانی اچھے سے خشک کر لیتا ہے پانی صحیح سےخشک ہونا چاہیے۔
یہ جو دال گوشت کا آمیزہ ہے اس کو نیم گرم کو ہی چوپر میں پیس لیں تو اچھا پیس جاتا ہے ۔
اس کی ایک ٹپ یہ ہے کہ پیستے وقت پانچ چھ بوٹیاں (میں بڑا سائز رکھتی ہوں نا) تو پانچ چھ بوٹیاں نکال کر الگ کر لیں دال میں سے اور باقی سارا مصالحہ چوپر میں پیس لیں پھر یہ جو بوٹیاں الگ کی تھی ان کو تھوڑا سا موٹا موٹا یا تو چاپ کریں یا پھر کونڈی میں کوٹ کے مصالحے میں مکس کر دیں تو اس طرح گوشت تھوڑا دیکھنے میں بھی محسوس ہوتا ہے اور منہ میں بھی آتا ہے اگر پسند ہے ورنہ تو سارا ایسے ہی پیس لیں۔
اب یہ آمیزہ ٹھنڈا کر کے اس میں جو زیرہ دھنیا کوٹا تھا وہ اور ہرا مصالحہ اور پیاز ، پیاز صحیح نچڑے ہوئے ہوں ان میں پانی نہ ہو اور چار انڈے پھینٹ کر یہ سب مکس کر کے اچھی طرح مکسنگ کریں اور پھر وہ جو سانچہ ملتا ہے بازار میں ریڈ کلر کا گول سا کبابوں کا اس کے اندر کباب بنا بنا کر ٹرے میں رکھتے جائیں ٹرے میں آئل لگا لیں اور اس کو فریز کر لیں اور جب فریز ہو جائیں تو نکال کر کسی شاپر میں ڈال لیں لیکن ٹرے میں بھی رکھتے وقت ایک تہ لگانے کے بعد اوپر شاپر لگانا ہے پھر اس کے اوپر کباب رکھنے پھر ایک تہہ لگانے کے بعد اوپر شاپر لگانا ہے پھر اس کے اوپر کباب رکھنے ہیں ۔
اور ماشاءاللہ یہ کباب ایسے ہیں کہ ان کو تلتے وقت انڈے میں ڈپ نہیں کرنا پڑتا توے پر تلیں آئل ڈالیں ہلکے آئل میں اور آئل میں دو تین دفعہ الٹ پلٹ کر کے توے کی سائیڈ پہ کرتے جائیں وہ ہلکے ہلکے سیک پہ سکتے جائیں گے تو ماشاءاللہ یہ ٹوٹتے نہیں ہیں اگر کوانٹٹی آپ نے یہی رکھی تو۔

14/08/2026
05/07/2026

شدید گرمی میں جسم بھی ہلکی غذا مانگتا ہے۔ ☀️🥗

گرمی کے موسم میں ایسی غذاؤں کا انتخاب کریں جو جسم کو بوجھل نہ کریں اور توانائی بھی دیں۔

🍉 موسمی پھل
🥒 کھیرا اور سلاد
🥣 دہی اور لسی
🍲 ہلکی دالیں
🍚 کم مصالحے والا کھانا
🥗 سبزیاں

یہ غذائیں جسم کو تازگی دینے کے ساتھ پانی اور غذائیت کی کمی پوری کرنے میں بھی مددگار ہو سکتی ہیں۔

گرمی میں بہت زیادہ تلی ہوئی اور چکنائی والی غذائیں کھانے کے بجائے ہلکی اور متوازن خوراک کو ترجیح دیں، تاکہ طبیعت بھی خوش رہے اور صحت بھی۔

صحت مند جسم کی بنیاد صرف اچھے کھانے میں نہیں، بلکہ صحیح مقدار اور صحیح انتخاب میں بھی ہے۔

✍️ صبا ملک

❤️ احباب فوڈ

سبز پتی کا قہوہ — صحت کا ایک خوشبودار تحفہ 🍃☕سبز پتی کا قہوہ تازگی اور سکون کا احساس دیتا ہے۔ مناسب مقدار میں استعمال کی...
02/07/2026

سبز پتی کا قہوہ — صحت کا ایک خوشبودار تحفہ 🍃☕

سبز پتی کا قہوہ تازگی اور سکون کا احساس دیتا ہے۔ مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے تو یہ جسم کو ہلکا محسوس کروانے، ہاضمے کو بہتر بنانے اور تھکن کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

بعض لوگوں کے لیے یہ ذہنی چستی اور دن بھر کی تازگی کا بھی ذریعہ بنتا ہے۔ تاہم ہر چیز کی طرح اس کا استعمال بھی اعتدال میں ہونا چاہیے، کیونکہ ضرورت سے زیادہ قہوہ پینا ہر شخص کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔

صحت مند عادات کا آغاز چھوٹے چھوٹے اچھے انتخاب سے ہوتا ہے، اور ایک متوازن طرزِ زندگی ہی اصل دولت ہے۔

✍️ صبا ملک

❤️ احباب فوڈ

24/06/2026

کچھ لوگ جینے کے لیے کھاتے ہیں،
اور کچھ لوگ کھانے کے لیے جیتے ہیں۔ 😄

پہلے والے لوگ کہتے ہیں:
"بس دو نوالے کافی ہیں۔"

اور دوسرے والے پوچھتے ہیں:
"دو نوالے کس چیز کے ساتھ؟ بریانی، کباب یا میٹھا؟" 😂

کچھ لوگ کیلوریز گنتے ہیں،
اور کچھ لوگ پلیٹ میں پڑے سموسے گنتے ہیں کہ کہیں کوئی زیادہ نہ کھا جائے! 😆

زندگی کا مزہ بھی عجیب ہے،
کسی کی خوشی واک میں ہے،
اور کسی کی خوشی گرم چائے کے ساتھ پکوڑوں میں۔ ☕😋

✍️ صبا ملک

❤️ احباب فوڈ

18/06/2026

قرآنِ کریم میں ارشاد ہے:

"کھاؤ اور پیو، مگر حد سے نہ بڑھو۔ بے شک اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔"

صحت مند زندگی کا راز صرف پرہیز میں نہیں، بلکہ اعتدال میں ہے۔

چینی، نمک، چکنائی اور دیگر غذائیں جسم کی ضرورت ہیں، لیکن مناسب مقدار میں۔ اسی طرح ضرورت سے زیادہ پرہیز بھی جسم کو کمزور کر سکتا ہے۔

ہر نعمت سے فائدہ اٹھائیے، مگر توازن کے ساتھ۔
کیونکہ اچھی صحت کا راستہ محرومی نہیں، اعتدال سے گزر کر جاتا ہے۔

✍️ صبا ملک

❤️ احباب فوڈ

کھانا صرف بھوک مٹانے کا ذریعہ نہیں،یہ محبت بانٹنے، رشتے جوڑنے اور یادیں بنانے کا بھی ایک خوبصورت بہانہ ہے۔جب کھانے میں خ...
17/06/2026

کھانا صرف بھوک مٹانے کا ذریعہ نہیں،

یہ محبت بانٹنے، رشتے جوڑنے اور یادیں بنانے کا بھی ایک خوبصورت بہانہ ہے۔

جب کھانے میں خلوص شامل ہو،
تو سادہ سا نوالہ بھی خاص بن جاتا ہے۔

✍️ صبا ملک

❤️احباب فوڈ

16/06/2026

یوٹیوبر بہنیں میک اپ لگا کر کہتی ہیں:

"آج بس ایک سادہ سا کھانا بنائیں گے۔"

پھر اچانک:
بریانی، کڑاہی، قورمہ، کھیر، سلاد اور تین قسم کی روٹیاں تیار! 😄

اور ہم؟

آلو چھیلتے چھیلتے ہی سوچنے لگتے ہیں کہ
چائے پہلے بنا لیں یا خود ہی بیٹھ کر رو لیں! 😂

✍️ صبا ملک

❤️ احباب فوڈ

Address

Islamabad
46000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahbaab Foods. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share