Mulana Inam Ullah Raiese Hanfi

Mulana Inam Ullah Raiese Hanfi انعام اللہ رئیسی حنفی

ہری پور تھانہ سٹی کی حدود رنگیلا روڈ سے ایک بچہ قمر ضیاء جو پاوں سے باندھ ھوا تھا بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔ بچے کو ٹرا...
18/08/2026

ہری پور تھانہ سٹی کی حدود رنگیلا روڈ سے ایک بچہ قمر ضیاء جو پاوں سے باندھ ھوا تھا بے ہوشی کی حالت میں ملا ہے۔ بچے کو ٹراماسنٹر ہری پور منتقل کر دیا گیا ہے۔

17/08/2026

صلی الله علیه وسلم

09/08/2026

الحمد الله.
سات سال بعد الله تعالی نے بیٹی کی کی صورت میں اپنی رحمت سے نوازا

یہ اسد ہے۔ “تھا” کہنا تکلیف دہ ہے۔اسد 2014 میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا اور پھر ہمیشہ نشتر کا ہوکر رہ گیا۔ اسد کے سان...
07/08/2026

یہ اسد ہے۔ “تھا” کہنا تکلیف دہ ہے۔
اسد 2014 میں ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا اور پھر ہمیشہ نشتر کا ہوکر رہ گیا۔ اسد کے سانس کی پٹھے مستقل طور پر خراب ہوگئے اور اس کی زندگی صرف انتہائی نگہداشت وارڈ کی ہوکر رہ گئی۔

بارہ سال اسد آئی سی یو میں رہا، اسد نے کئی نئے ڈاکٹرز کو ٹریننگ میں آتے اور پھر جاتے دیکھا، نشتر کا شاید ہی کوئی ڈاکٹر ہو جو اس سے واقف نا ہو۔ اسد ایک کونے میں خوبصورت چہرے اور ہمیشہ شیو، کٹنگ کرائے، وارڈ کے کونے میں آباد لیپٹ ٹاپ دیکھتا ہوا ایک مسکراتا چہرہ تھا۔

زندگی کے کئی فیز ہوتے ہیں۔ انسان کئی سال کہاں اور کئی سال کہاں گزارتا ہے۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایک شخص 12 سال یعنی 144 مہینے، 4,380 دن، 625 ہفتے، 105,120 گھنٹے، 6,307,200 منٹس مشینوں کی آوازوں میں آئی سی یو میں رہ سکتا ہے۔

روزانہ نئے داخلے، کئی نوجوان زندگیوں کو اپنے سامنے موت کے منہ میں جاتے دیکھنا، کئی سیریس مریضوں کو نئی زندگی ملتے دیکھنا، بے ہوش مریضوں کو ہوش میں آتے دیکھنا، کئی لوگوں کی امید ختم ہوتے دیکھنا سے لیکر کئی امید کھو جانے والے بندوں کی اللہ سے آس اور پھر معجزوں کے مشاہدے کرنا صرف اسد جانتا ہے۔ اسد نے عملے کو روسٹر پہ لڑتے دیکھا، اکٹھے ڈیوٹی کرتے دیکھا، راؤنڈ پہ جونئیر پہ ہونے والی سختی دیکھی، ٹرینی ڈاکٹرز کو پڑھتے دیکھا، سخت کنسلٹنٹ کے راؤنڈ سے پہلے جونئیرز کی تیاری دیکھی، کئی سی پی آر دیکھے، کئی مرگی کے مریض، کئی گردوں کے فیل مریض اور کئی زہر کی گولیاں کھاکر خود کو موت کی آغوش میں ڈالنے والے دیکھے۔ بچوں کو ماں کیلئے دعائیں کرتے ہوئے دیکھا تو ماؤں کو درود و وظائف کرتے اپنے تشویشناک حالت والے بچوں کے سٹریچر سے لپٹے آنکھوں سے متواتر بہنے والے آنسو کو دیکھا۔

اسد نے زندگی کی بارہ بہاریں نشتر ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں گزاریں۔ عملے نے اسد کا خیال اپنے فیملی ممبر کی طرح رکھا۔ اسد کی سالگرہ منائی جاتی اور اسد کو گفٹ دئے جاتے۔ اس عملے نے اسد سے محبت اپنے بچوں کی طرح کی، اسد پندرہ سال کی عمر میں آیا اور ستائس سال کی عمر کے بعد آئی سی یو کو خیر آباد کہہ گیا۔ وہ بستر ہمیشہ اسد کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ آئی سی یو کے ڈاکٹر، نرسز اور اسپورٹ اسٹاف یقیناً تعریف کے لائق ہے۔

اللہ پاک اسد کے درجات بلند کرے، ان کی فیملی کو صبر عطا کرے جن کا دوسرا گھر نشتر کا آئی سی یو رہا ہے۔

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mulana Inam Ullah Raiese Hanfi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share