27/04/2026
معروف صحافی ، (سنو ٹی وی )اور (اسکردو ٹی وی )سے وابستہ محمد علی انجم نے اپنے آفیشل پیج پر اسکردو حلقہ نمبر 1 کی آن لائن پولنگ کا انعقاد کیا، جس کے نتائج کے مطابق مبشر حیدر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی،
جبکہ
اکبر تابان دوسرے اور
وزیر حسنین تیسرے نمبر پر رہے۔
آن لائن پولنگ میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور اپنی رائے کا آزادانہ اظہار کیا۔ واضح رہے کہ محمد علی انجم کے پیج پر تقریباً ساڑھے تین لاکھ کے قریب فالوورز موجود ہیں، اور انہیں نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ قومی سطح پر بھی ایک غیر جانبدار اور معتبر صحافی کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے