23/06/2026
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن
آج ہمارا پیارا مرجان اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔
الحمدللہ، جتنا وقت بھی مرجان ہمارے ساتھ رہا، بے شمار محبتوں، خوشیوں اور خوبصورت یادوں کا سبب بنا۔ اس نے اپنے چاہنے والوں کے لیے بے انتہا محبت، خلوص اور وفاداری کا مظاہرہ کیا اور ہمیشہ دلوں میں اپنی خاص جگہ بنائے رکھی۔
اللہ تعالیٰ کی رضا پر کامل ایمان ہے۔ دعا ہے کہ اللہ کریم مرجان کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں اور اپنی شان کے مطابق اس سے بہتر نعم البدل عطا فرمائیں۔
تمام بھائیوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کے جان و مال کی حفاظت فرمائیں اور اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔
آمین یا رب العالمین۔