VC 5 Ghundi 2 Updates

VC 5 Ghundi 2 Updates سیاست کا مقصد
خدا کی زمین پر خدا کا نظام
انسانیت کا خدم?

 #عہدہ ختم ہوا  #خدمت کا سفر نہیں بلدیاتی نظام میں بطور چیئرمین ویلج کونسل غنڈی 2 میری چار سالہ مدت آج اختتام کو پہنچ گئ...
15/03/2026

#عہدہ ختم ہوا #خدمت کا سفر نہیں

بلدیاتی نظام میں بطور چیئرمین ویلج کونسل غنڈی 2 میری چار سالہ مدت آج اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

سب سے پہلے میں اپنے ویلج کونسل غنڈی 2 کے تمام #عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے چار سال کے لیے اپنا نمائندہ منتخب کیا۔

میں اپنی #جماعت کا بھی بے حد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھا اور اس میدان میں اتارا۔ ان شاہین صفت جوانوں نے میری کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا، جس پر میں ان سب کا دل سے ممنون ہوں۔

بلدیاتی انتخابات کے وقت سیاسی کارکنوں اور عوام الناس نے اس نظام سے بہت سی توقعات وابستہ کی تھیں، لیکن بدقسمتی سے جنہوں نے ماڈل بلدیاتی نظام کا وعدہ کیا تھا وہی اس نظام کو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔ حتیٰ کہ تاریخی اقدام کرتے ہوئے اپنی سالانہ بجٹ کے 25 فیصد حصے میں سے ایک پائی بھی بلدیاتی اداروں کو نہیں دی گئی۔

یوں ہمارا چار سالہ دور احتجاج اور دھرنوں میں گزر گیا۔ ہم نے اپنے عوام کے حقوق کے لیے آنسو گیس اور لاٹھی چارج تک برداشت کیا، لیکن اس کے باوجود چار سال بغیر ترقیاتی فنڈ کے گزر گئے۔

اس ساری صورتحال کے باوجود، مجھ سے جو کچھ بھی بغیر فنڈ کے اپنے عوام کے لیے ممکن تھا، میں نے بھرپور کوشش کی۔ میں نے ہر محاذ پر اپنے عوام کے لیے آواز اٹھائی، ہر مشکل مرحلے میں ان کا ساتھ دیا، اور جہاں بھی قوم کو ہماری ضرورت پڑی ہم نے صفِ اوّل میں کھڑے ہونے کی کوشش کی۔

بلدیاتی نمائندوں کے پاس ڈیتھ سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ جاری کرنے کے اختیارات تھے، جو براہِ راست عوامی ضرورت سے متعلق معاملات تھے۔ ہم نے اپنی استطاعت کے مطابق عوام کو اس حوالے سے ہر ممکن سہولت فراہم کی۔ جہاں غیر قانونی طور پر پانچ سے دس ہزار روپے تک وصول کیے جاتے تھے، الحمد للّٰہ ان چار سالوں میں کوئی ایک روپیہ بھی ثابت نہیں کرسکتا کہ ہمارے دفتر نے کسی سے لیا ہو۔ بلکہ جتنا ممکن تھا ہم نے عوام کو سہولت دینے کی کوشش کی اور زیادہ تر ذمہ داریاں کونسل ممبران کے ذریعے ادا کیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان سب کے باوجود انسان کمزور ہے۔ میں بھی اپنی کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے ویلج کونسل کے تمام عوام سے معذرت خواہ ہوں۔ اگر کسی بھی وجہ سے آپ کے حق میں مجھ سے کوئی کوتاہی ہوئی ہو، یا میں آپ کی اس طرح خدمت نہ کر سکا ہوں جو آپ کا حق تھا، یا میری وجہ سے آپ کو کسی قسم کی تکلیف پہنچی ہو تو اس پر میں دل سے #معافی کا طلبگار ہوں۔ امید ہے آپ مجھے معاف فرمائیں گے۔

الیکشن کے وقت میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ چاہے ہمیں کچھ ملے یا نہ ملے، لیکن اگر کچھ بھی ملا تو وہ آپ کی دہلیز تک بغیر کسی خیانت کے پہنچاؤں گا۔ الحمد للّٰہ میں نے اس وعدے کو نبھانے کی پوری کوشش کی ہے اور کسی کو نظر انداز نہیں کیا۔ جو جس کا حق تھا وہ اسی طرح اس تک پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

میں چونکہ ایک سیاسی کارکن ہوں اور سیاسی کارکن کو خدمت کے لیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ لہٰذا الحمد للّٰہ اپنے علاقے کے لیے چیئرمین شپ سے پہلے بھی جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اگرچہ موجودہ حکومت نے فنڈز اور اختیارات ختم کر کے ہمیں ناکام دکھانے کی کوشش کی تاکہ عوام ہم سے مایوس ہو جائیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ عوام اس ظالمانہ رویے کا جواب ضرور دیں گے اور ایک دن میدان میں انہیں شکست دے کر اس ظلم کا بدلہ لیں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ۔

آپکا خادم مولانا نورالامین حقانی
سابقہ چیئرمین ویلج کونسل غنڈی 2 جمرود

ویلج کونسل غنڈی 2 کے عوام کیلئے چیئرمین مولانا نورالامین حقانی کے خصوصی جدوجہد سے مندرجہ ذیل منصوبے منظور کئے گئے جو کہ ...
05/03/2026

ویلج کونسل غنڈی 2 کے عوام کیلئے چیئرمین مولانا نورالامین حقانی کے خصوصی جدوجہد سے مندرجہ ذیل منصوبے منظور کئے گئے جو کہ چار سالہ ڈویلپمنٹ شیئرز سے بنائی جائے گی۔
جن میں
1: 1.5 کلو میٹر کارون خیل مین گلی (نذیر خان کے گھر سے لیکر عظیم گل کے گھر تک) کی پختگی۔ تخمینہ لاگت 70 لاکھ روپے
2: کئ کلو میٹر پر مشتمل نکاسی آب اور زراعت کے لئے واٹر چینلز۔ تخمینہ لاگت 76 لاکھ
3: زکوخیل ایریا کیلئے ٹیوب ویل ، واٹر ٹنکی بمع سولر سسٹم۔ تخمینہ لاگت 40 لاکھ روپے۔
4: جامعہ تعلیم القرآن زکو خیل کیلئے سولر سسٹم تخمینہ لاگت 10 لاکھ 5: سولر سسٹم برائے مسجد حاجی سید میر کلے تخمینہ لاگت 10 لاکھ
6: سولرسسٹم برائے مسجد حاجی غلام سرور کلے تخمینہ لاگت 10 لاکھ
7: سولر سسٹم برائے مدرسہ للبنات غنڈی تخمینہ لاگت 20 لاکھ روپے
8: سولر سسٹم برائے مسجد اویس قرنی تخمینہ لاگت 10 لاکھ روپے
9:سولر سسٹم برائے حاجی انداز گل مسجد تخمینہ لاگت 05 لاکھ روپے
10: خواتین کیلئے مستقل اسکیل سنٹر کٹھیا خیل ایریا میں تخمینہ لاگت 50 لاکھ روپے
11: جبکہ صفائی کے مہم کو جاری رکھنے کیلئے 10 لاکھ روہے شامل ہیں

یہ وہ منصوبے ہیں جو کہ آئندہ چار سال میں مکمل ہوں گے ان شاءاللہ تعالیٰ جبکہ اس کے علاوہ بھی پچاس سے زائد منصوبوں کے سفارشات بھیجے جاچکے ہیں جس میں بہت جلد دیگر منصوبے بھی منظور کئے جائیں گے۔

جاری کردہ: میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام ویلج کونسل غنڈی 2

 #اہم  #اطلاع  #برائےعوام  #ویلج  #کونسل  #غنڈی2چیئرمین ویلج کونسل غنڈی مولانا نور الامین حقانی نے آئندہ سال کیلئے  #مول...
01/02/2026

#اہم #اطلاع #برائےعوام #ویلج #کونسل #غنڈی2

چیئرمین ویلج کونسل غنڈی مولانا نور الامین حقانی نے آئندہ سال کیلئے #مولانارضوان اللہ حقانی خطیب جامع مسجد عثمان اسد خیل غنڈی کو نکاح رجسٹرار مقرر کیا۔
جو باشندہ گان غنڈی نکاح فارم بنائیں گے تو نکاح رجسٹرار مولانا رضوان اللہ حقانی سے تصدیق ضروری ہوگی۔
برائے رابطہ نمبر
03491933949

ویلج کونسل غنڈی 2 کے زیر اہتمام "الجمعیۃ کرکٹ ٹورنامنٹ" سکندر آباد کرکٹ گراؤنڈ غنڈی پر اسد خیل الیون اور حمید الیوان کے ...
04/12/2025

ویلج کونسل غنڈی 2 کے زیر اہتمام "الجمعیۃ کرکٹ ٹورنامنٹ" سکندر آباد کرکٹ گراؤنڈ غنڈی پر اسد خیل الیون اور حمید الیوان کے درمیان میچ ہوا۔
اسد خیل الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 اورز میں 9 وکٹ کی نقصان پر 85 رنز بنا ڈالیں۔۔۔
جواب میں حمید الیوان
7وکٹوں کی نقصان پر87 رنز بنا ڈالیں۔۔۔
حمید الیوان نے میچ جیت لیا۔۔۔۔ پلیر آف دی میچ عمران ہوا اور فوٹ بال پلیر قاری افسر خان کے ہاتھوں اپنا ٹرافی وصول کیا اور حمید الیوان فائنل کو کولیفای ہوگیا

Address

Ghundi
Jamrud Fort

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VC 5 Ghundi 2 Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category