Naich fruit Farm

Naich fruit Farm we are providing the exports Quality � Mangoes domestic and international level at orchard rate

28/07/2026

Naich fruit Farm Umar Naich

۔ نمبر دار گاؤں میں مفت سبزی تقسیم کریگا ۔بحکم میڈم ADCR ہر لمبردار جس کے پاس لمبرداری گرانٹ ہے وہ CM پنجاب کی direction...
21/07/2026

۔ نمبر دار گاؤں میں مفت سبزی تقسیم کریگا
۔بحکم میڈم ADCR ہر لمبردار جس کے پاس لمبرداری گرانٹ ہے
وہ CM پنجاب کی direction پر کم از کم ایک ایکڑ سبزی کاشت کرے گا
جو مُفت عوام کو دی جائے گی۔ اس سکیم پر آج سے عمل درآمد ہو گا،
کاشت کی تمام زمہ داری لمبردار کی ہو گی
جو وہاں پر ایک فلیکس بھی لگوائے گا۔
میں خود اور تمام ریوینیو آفیسرز ابھی فیلڈ میں آ رہے ہیں۔
پٹواری صاحبان کی یہ ڈیوٹی ہے
کہ وہ تمام نمبرداروں سے اس پر عمل کروائیں گے
، ہر جگہ کی کاشت کرتے وقت ویڈیو اور تصاویر گروپ میں شیئر کی جائیں گی۔
Naich fruit Farm Naich fruit Farm Mahar Akhtar Dahillo Malik Imran Naeem Malik Muhammad Aamir Jutt Mahar Abdul Malik Mirali Malik Khizar Naich Govt of Punjab France Diplomatie Rana Sikandar Hayat Malik Mohsin Talib Naich Qasim Hussain Umar Naich Malik Asadali Education Reforms Asif Ramay Page Muhammad Umair Rashid Ijaz

وزارتِ تجارت کا بڑا اقدام، ایران اور وسط ایشیائی ریاستوں کو آم کی برآمدات کیلئے شرط ختماسلام آباد: وفاقی وزارتِ تجارت نے...
23/05/2026

وزارتِ تجارت کا بڑا اقدام، ایران اور وسط ایشیائی ریاستوں کو آم کی برآمدات کیلئے شرط ختم

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ تجارت نے پاکستانی آم کی برآمدات بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایران اور ایران کے زمینی راستے سے وسط ایشیائی ریاستوں کو آم کی برآمدات پر فنانشل انسٹرومنٹ کی شرط 4 ماہ کیلئے ختم کر دی۔
وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ استثنیٰ یکم جون 2026 سے 30 ستمبر 2026 تک مؤثر رہے گا۔ فیصلے کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فارن ایکسچینج قواعد کے مطابق فنانشل انسٹرومنٹ کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔
حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پاکستانی آم کی برآمدات میں اضافہ، نئی منڈیوں تک رسائی آسان بنانا اور برآمدکنندگان کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن (PFVA) کے سرپرستِ اعلیٰ وحید احمد نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آم کی برآمدات کا سیزن یکم جون سے شروع ہو رہا ہے اور اس فیصلے سے ایران اور وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی آم کی برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی کشیدگی کے باعث فریٹ چارجز میں کئی گنا اضافہ اور پروازوں میں تعطل کا سامنا ہے، ایسے میں ایرانی مارکیٹ میں پاکستانی آم کی طلب بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ یہ اقدام خلیجی منڈیوں میں ممکنہ کمی کو متوازن کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
پی ایف وی اے کے مطابق وسط ایشیائی ریاستوں میں پاکستانی آم کی تشہیر کیلئے روڈ شوز بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ نئی منڈیوں میں پاکستانی پھلوں کی رسائی کو فروغ دیا جا سکے۔
Follow RYK NEWS DIGITAL Naich fruit Farm Naich fruit Farm Umar Naich Govt of Punjab

17/05/2026

Session 2k26 Naich fruit Farm

      To Again  Naich fruit Farm     from    of Agriculture France Diplomatie Thank you  Govt of Punjab  Thank you   Dep...
17/05/2026


To Again
Naich fruit Farm

from
of Agriculture France Diplomatie
Thank you Govt of Punjab
Thank you
Department
-1_Completion
#الحمدلله
Started
Naich fruit Farm Asif Ramay Latif Ahmad Muhammad Aamir Jutt Malik Imran Qasim Hussain Rana Sikandar Hayat Rashid Bashir Bashir Ammad Rana Waqar Anjum Muhmmad Asif Malik Naeem Malik Umar Naich Asif Ramay Page Malik Mohsin Talib Naich Muhammad Umair Umar Malik Malik Farooq Malik Asif Naich Malik Khizar Naich Mahar Abdul Malik Mirali

14/05/2026


To




of
Thank you
Thank you

Naich fruit Farm Asif Ramay Latif Ahmad Agri Solution JUTT Muhammad Yar Hussain Ammar Sajid Abbas Naich Umair Naich Umar Naich Asif saeed (Asghar hayat haraj MPA .sandhu.hs
Umar Naich Naeem Malik Rana Waqar Anjum Rana Sikandar Hayat Asif Ramay Page Ahsan Malik

آم کے درخت پر بور (Flowers) کا لگتے ہی کالا ہو کر جل جانا یا گر جانا کاشتکاروں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اس کی چند اہم وج...
18/03/2026

آم کے درخت پر بور (Flowers) کا لگتے ہی کالا ہو کر جل جانا یا گر جانا کاشتکاروں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ اس کی چند اہم وجوہات اور ان کا تدارک نیچے تفصیل سے دیا گیا ہے:
وجوہات (Causes)
آم کا تیلا (Mango Hopper): یہ سب سے بڑی وجہ ہے۔ چھوٹے جسامت کا یہ کیڑا بور کا رس چوستا ہے، جس سے بور مرجھا کر کالا ہو جاتا ہے اور گر جاتا ہے۔ یہ ایک چپچپا مادہ (Honeydew) بھی خارج کرتا ہے جس پر کالی الی جم جاتی ہے۔
سفید پاؤڈر والی الی (Powdery Mildew): اس بیماری میں بور پر سفید رنگ کا پاؤڈر سا نظر آتا ہے۔ یہ بیماری بور کو خشک کر دیتی ہے اور پھل بننے کا عمل رک جاتا ہے۔
انتھراکنوز (Anthracnose): یہ ایک فنگس ہے جو نمی والے موسم میں زیادہ پھیلتی ہے۔ اس سے بور پر سیاہ دھبے پڑتے ہیں اور وہ جل کر ختم ہو جاتا ہے۔
موسمیاتی تبدیلیاں: اچانک درجہ حرارت میں اضافہ یا بے وقت بارشیں اور شدید دھند بھی بور کے جلنے کا سبب بنتی ہیں۔
غذائی کمی: زنک اور بوران جیسے اجزاء کی کمی سے بھی بور کمزور ہو کر گر جاتا ہے۔
تدارک اور حفاظتی تدابیر (Management)
1. کیمیائی سپرے (بروقت استعمال):
تیلے کے لیے: جب بور نکلنا شروع ہو، تو تیلے کے خاتمے کے لیے Imidacloprid یا Thiamethoxam کا سپرے کریں۔
پاؤڈر والی الی کے لیے: سفید پاؤڈر نظر آتے ہی سلفر (Sulfur) یا Dinocap کا سپرے کریں۔
فنگس کے لیے: Copper Oxychloride یا کسی اچھے فنگس کش زہر کا استعمال کریں۔
2. بوران کا استعمال:
بور نکلنے سے پہلے یا نکلتے وقت بوران (Boron) کا سپرے پھل کی سیٹنگ میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے اور بور کو گرنے سے بچاتا ہے۔
3. آبپاشی کا انتظام:
بور آنے کے دوران پانی کا خاص خیال رکھیں۔ نہ تو بہت زیادہ پانی دیں اور نہ ہی زمین کو بالکل خشک ہونے دیں۔ نمی کا توازن برقرار رکھیں۔
4. صفائی ستھرائی:
درختوں کے نیچے گرے ہوئے بیمار بور اور پتے اکٹھے کر کے جلا دیں تاکہ بیماری دوبارہ نہ پھیلے۔

🥭 آم کے بور کو جلنے سے بچائیں اور بہتر پیداوار حاصل کریں!
اہم نکات:
تیلے اور الی کا بروقت معائنہ کریں۔
دھند اور نمی والے موسم میں فنگس کش ادویات کا سپرے کریں۔
پھل کی بہتر گرفت کے لیے بوران کا استعمال یقینی بنائیں۔
"صحت مند بور، شاندار فصل!"

Naich fruit Farm Malik Mohsin Talib Naich

18/03/2026

؟
آج کل آم کے پھولوں میں دانہ بننے کا عمل عروج پر ہے۔ پھولوں کا نکلنا اور پھل کا بننا چونکہ ایک انتہائی حساس مرحلہ ہے لہذا تھوڑی سی بھی غیر معمولی تبدیلی باغبان حضرات کی فکر میں اضافہ کر دیتی ہے۔ بہت سارے دوست بور کی تصاویر شئیر کے پوچھتے ہیں کہ آیا کہ یہ پھولوں کی رنگت میں تبدیلی، سوکھنا یا گرنا معمول کا ہے یا کوئی خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے؟
یاد رہے کہ اس وقت تین مختلف وجوہات کی وجہ سے تبدیلی آ سکتی ہے۔
1۔ پولی نیشن کے بعد پتیوں کا گرنا۔
2۔ گرمی کی وجہ سے جلنا۔
3۔ اینتھریکنوز
1۔ پولی نیشن کے بعد پتیوں کا جھڑنا
اس میں پھول یا ننھے پھل بغیر کسی دھبے یا بیماری کے نشان کےگرتے ہیں۔ جبکہ پینیکل (منجھری) سبز اور صحت مند رہتی ہے۔ یہ عمل عام طور پر غذائی توازن یا قدرتی thinning کی وجہ سے ہوتا ہے اور کچھ حد تک نارمل ہے۔
2۔ ہیٹ ویو یا زیادہ درجہ حرارت کا اثر
اچانک شدید گرمی یا گرم خشک ہوا چلنے سے پھول مرجھا کر سوکھ جاتے ہیں۔ پینیکل اور پھول بھورے یا ہلکے بھورےرنگ کے ہو جاتے ہیں، لیکن ان پر سیاہ دھبے نہیں ہوتے۔ پورا گچھا یکساں طور پر سوکھا ہوا یا جلا ہوا لگتا ہے۔زیادہ تر یہ مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب درجہ حرارت تقریباً 35–40°C سے زیادہ ہو جائے۔
3۔ اینتھراکنوز (Anthracnose) بیماری
اس میں پھولوں اور پینیکل پر چھوٹے سیاہ یا گہرے بھورے دھبے واضح نظر آتے ہیں۔ یہ دھبے بڑھ کر آپس میں مل جاتے ہیں اور منجھری کو سیاہ کر دیتے ہیں۔ مزید یہ کہ متاثرہ پھول سیاہ ہو کر سوکھ جاتے ہیں اور گر جاتے ہیں۔ یہ بیماری عموماً نمی یا بارش والے موسم میں زیادہ پھیلتی ہے۔

محمد اقبال، سائینٹفک آفیسر، پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ۔
ایم فل ہارٹیکلچر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد۔
پی ایچ ڈی سکالر ہارٹیکلچر، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان۔

Address

Kabirwala
58250

Telephone

+923006368356

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naich fruit Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Naich fruit Farm:

Shortcuts

Share