Noshahi Dairy Farm Kahuta

Noshahi Dairy Farm Kahuta We provide fresh and healthy milk at market competitive rates. Milk is 100 % pure. check and taste before you buy...! original pure desi ghee is also available.

Butter
Milk

09/11/2021

جانوروں کو زیادہ بھوک لگانے کا نسخہ:-
اگر جانور کی بھوک کم ہوجائے اور وہ کھانے سے جان چھڑائے یا تھوڑا سا کھا کے چھوڑ دے تو
✔️ بڑی الائچی 125 گرام اچھی طرح کوٹ پیس کر
✔️میٹھا،سوڈا 125 گرام میں مکس کر کے کھلائیں۔
بکروں چھتروں بھیڑوں اور چھوٹے بچوں کیلیے کیلیے اس مقدار کو 5 گنا کم کر دیں۔ یہ آزمایا ہوا ٹوٹکا ہے اور اس سے بہت فائدہ ملتا ہے جانور کی بھوک کھل جاتی ہے اور وہ رج کے کھاتا ہے۔
پوسٹ جو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

ڈاکٹر حیوانات نعمان چوہان: credit

تندرست اور بیمار جانور کی پہچان مندرجہ ذیل نقاط سے آپ تندرست اور بیمار جانور میں پہچان کر سکتے ہیںڈاکٹر حیوانات نعمان چو...
03/11/2021

تندرست اور بیمار جانور کی پہچان
مندرجہ ذیل نقاط سے آپ تندرست اور بیمار جانور میں پہچان کر سکتے ہیں
ڈاکٹر حیوانات نعمان چوہان:credit:

24/10/2021

منرلز ( معدنیات ) کیا ہیں ؟
منرلز میں کیلشیم ، فاسفورس ، میگنیشیم ، سوڈیم ، پوٹاشیئم ، کلورائیڈ اور سلفر ، آئرن ، مینگانیز ، تانبہ ، آیوڈین ، زنک ، کوبالٹ ، فلورائیڈ اور سلینیئم سب آجاتے ہیں .
کیلشیم پٹھوں ، آنتوں ، معدے ، ہڈیوں اور دیگر اعصاب کو مضبوط بناتا ہے، اس کی کمی سے زیادہ دودھ دینے والے جانور کو ملک فیور یعنی دودھ کا بخار ہو جاتا ہے اور جانور گر جاتا ہے اٹھ نہیں سکتا ایسے جانور کا دودھ ایک دم نکالنے کے بجائے وقفے وقفے سے نکالنا چاہئے ، بچہ دینے کے بعد کیلشیئم کی کمی بھی ہوجاتی ہے ، کیلشیئم جانور کے خون میں 12 سے 24 گھنٹے میں شامل ہو جاتا ہے اور عام طور پر نارمل جانور میں دو سے تین دن میں بچہ دینے کے بعد واپس آجاتا ہے.
فاسفورس کی کمی کی وجہ سے جانور وزن نہیں بڑھا پاتا ، جانور کمزور ہو جاتے ہیں ، سخت پٹھوں اور جوڑوں کی کمزوری ، ہڈیوں کی کمزوری اور ان کا ناقص ہو جانا ، ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ رہتا ہے ، نشانی یہ ہے کہ جانور باہر کی گندی چیزیں ، ہڈیاں ، پتھر لکڑی ، کپڑے کا ٹکڑا چبا رہے ہوتے ہیں . فاسفورس کی کمی جانوروں میں زیادہ پائی جاتی ہے. فاسفورس جانوروں میں حمل ہونے کی زرخیزی کو بڑھاتا ہے اس سے مادہ جانور میں بچے دینے کی شرح بڑھتی ہے.
میگنیشیئم کا کردار یہ ہے کہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور نظام ہضم کو درست رکھتا ہے اگر چارے میں میگنیشیئم نہ ملے تو نظام ہضم درست نہیں رہتا .
سوڈیم کا کام جسم میں پانی اور مایہ چیزوں کو بحال رکھنا ہوتا ہے.
اگرچہ دودھ دینے والے جانوروں کیلئے پوٹاشیئم ضروری ہے لیکن اس سے دودھ کا بخار اور میٹابولٹین بیماریون کا خدشہ رہتا ہے.
سلفر جانور کے پہلے معدے رومن کے کام میں مدد کرتا ہے . رومن معدے میں بیکٹریا بناتا ہے جانور کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے.
فولاد ( آئرن ) جسم کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے . جسم میں پروٹین ، ہیموگلوبن ، مایوگلوبن بنانے میں مد د کرتا ہے ، خون کی کمی کو دور کرتا ہے ، جانور صحت مند رہتا ہے ، اس کی کمی سے جانور کی صحیح نشو نما نہیں ہوسکتی.
مینگانیز خوراک سے خون کے سفید خلیے بناتا ہے جس کو پلازمہ کہتے ہیں.
کاپر (تانبہ) امیون سسٹم بڑھاتا ہے ، اینٹی باڈیز بناتا ہے ، اینٹی اوکسیڈنٹ بناتا ہے ، انفیکشن کو ختم کرتا ہے .
آیوڈین میٹابولٹین بناتا ہے تھایورائیڈس کو بنائے رکھتا ہے ، ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے. اس کی کمی کی وجہ سے جانور کے نومولود پیدا کردہ بچوں میں بھی آیوڈین کی کمی ہوتی ہے جس سے بچوں کے حلق میں گلٹیاں یعنی ٹانسلز نکلتے ہیں اور بچے دودھ بھی نہیں پی سکتے ، ان کو آیوڈین نمک تھوڑا تھوڑا پلانا چاہئے جس سے وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں.
زنک نظام تولیدیت ، رحم کو تقویت دیتا ہے
کوبالٹ وٹامن بی ٹویلو بناتا ہے جو میٹابولیین کے سرشتے کو مؤثر بناتا ہے جو خون کے سرخ خلیے بناتا ہے ، خون میں آکسیجن پیدا کرتا ہے.
اس کی متوازن تعداد دانتوں اور ہڈیوں کو طاقت دیتی ہے لیکن اس کی بہتات گردوں کو خراب کرسکتی ہے اور بہت نقصان دہ ثابت ہوتی ہے. دانتوں کے پیسٹس میں فلورائیڈ ہوتا ہے جس کے برش کرنے سے دانت صاف اور مضبوط رہتے ہیں.
سلینیئم کا استعمال بھی ضروری ہے حوانہ کی سوزش نہیں ہونے دیتا اور جانور صحت مند بچے پیدا کرتا ہے
ڈاکٹر حیوانات نعمان چوہان

پاکستان کی ٹاپ بھینسیں...!
14/10/2021

پاکستان کی ٹاپ بھینسیں...!

13/10/2021

آج ایک بہت اچھا نسخہ آپ سب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں امید ھے آپ کے جانوروں کو اس سے انشاءاللہ بہت اچھا فائدہ ہوگا ۔یہ نسخہ ایسے جانوروں کے لیے ہے جو دن بدن کمزور ہوتے جا رہے ہیں خوراک ٹھیک سے ہضم نہیں کر رہے دودھ میں اضافہ نہیں ہو رہا اور معدے کے بہت سارے مسائل اس نسخے سے حل ہو جائیں گے.

نسخہ کے اجزاء :-

1:- اجوائن / 100 گرام
2:- ہرڑ / 30 گرام
3:- سونڈھ / 20 گرام
4:- سونف / 50 گرام
5:- میٹھا سوڈا / 100 گرام
6:- کالا نمک / 100 گرام
7:- کوڑ تمبا / 40 گرام

ترکیب اور کھلانے کا طریقہ:-

ان سب اجزاء کو الگ الگ پیس کر پھر سب کو مکس کر لیں اور اس کی 5 دن کی خوراک بنا لیں ہر روز رات کو ایک خوراک 200 گرام گڑ میں مکس کر کے کھلائیں۔ زیادہ کمزور جانوروں کو 15 دن تک ہر روز کھلائیں اور صحت مند جانوروں کو ہفتے میں دو بار یہ نسخہ استعمال کروائیں انشاءاللہ کمزور جانوروں کی صحت بھی بحال ہو جائے گی جانور چارہ اور ونڈا اچھے طریقے سے کھائیں گے انکا ہاضمہ بھی بالکل درست رہے گا اور انشاء اللہ دودھ میں بھی بہت اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر حیوانات نعمان چوہان ::::credit
0300-9188629

new addition. ماشاءاللہ
11/10/2021

new addition. ماشاءاللہ

02/10/2021

💥 دودھ چوائی کے سنہری اصول💥
🔴پہلا اصول -- حیوانہ کو باقاعدگی سے چیک کریں
گائے اور ہرڈ کے لیئے حیوانے کا ایک معیار مقرر کریں اور باقاعدگی سے حیوانہ چیک کریں ۔ اگر حیوانہ مقررہ میعار سے مطابقت نہ رکھتا ہو تو فوراً احتیاطی تدابیر اپنائیں -

🟡دوسرا اصول -- دودھ چوائی کی ترتیب
شیڈ میں ھاوئسنگ کے نظام اور ھرڈ سائز سے قطع نظر، سب سے پہلے تازہ سوئی ہوئی بچھڑیوں کی چوائی کی جائے، اسکے بعد تازہ گایوں کی اور پھر باقی ھرڈ کی۔ سب سے آخر میں بیمار گایوں کی چوائی کی جائے ۔ اور اسکے بعد ملکنگ مشین، ملکنگ لائن یا ملکنگ پارلر کی جراسیم کش محلول سے صفائی کی جائے۔
جن فارمرز نے ملکنگ پارلر لگائے ہوئے ہیں، ان کو چاہئے کہ بیمار گایئوں کی ملکنگ پارلر کی بجائے، ملکنگ مشین سے چوائ کریں۔

🔵تیسرا اصول -- تھنوں کی صفائی
میسٹائٹس سے بچاؤ اور دودھ کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ گائے کے تھن صاف اور خشک ہو جب انہیں کلسٹر کے ساتھ اٹیچ کیا جائے- دودھ کی چوائی سے پہلے گائے کے تھنوں کو پری ملکنگ ٹیٹ ڈپ سلوشن کے اندر بھگویا جائے اور اس کے بعد ان کو کسی نرم تولیے کے ساتھ صاف کیا جائے. یاد رکھئے کہ ٹیٹ ڈپ سلوشن کے اپلائی کرنے کے فورا بعد تھنوں کو کلسٹر کے ساتھ اٹیچ نہیں کرنا چاہیے بلکہ پہلے ہر تھن میں سے ایک ایک دھار نکالنی چاہیے - اس کا فائدہ یہ ہے کہ تھنوں میں موجود جتنے بھی بیکٹیریا ہوں گے وہ پہلی دھار کے ساتھ ہی باہر نکل جائیں گے.
ا

🟢چوتھا اصول --- چوائی سے پہلے ایک دھار نکالیں
انگریزی میں اس طریقے کو فور ملکنگ کہا جاتا ہے گائے کے ہر تھن میں سے ایک ایک دھار آپ کسی کپ میں لے لیں اس کے دو بہترین فائدے ہیں - پہلا یہ کہ گائے کو سگنل مل جاتا ہے کہ دودھ کی چوائی کا وقت ہو چکا ہے اور وہ دودھ اتار دیتی ہے دوسرا فائدہ یہ ہے کہ دودھ کی چوائی سے پہلے ہی آپ چیک کر سکتے ہیں کہ آیا دودھ کے رنگ بو اور ذائقہ کے اندر کسی قسم کی کوئی غیر معمولی تبدیلی تو نہیں ہے-
اکثر اوقات میسٹائٹس کی وجہ سے دودھ کے اندر خون شامل ہو جاتا ہے یا گائے میں معدے کے کسی مسئلے کی وجہ سے دودھ کے اندر خاص قسم کی بدبو آتی ہے فور ملکنگ کرنے سے اس کی نشاندہی پہلے ہو جاتی ہے اور آپ کا باقی دودھ خراب ہونے سے بچ جاتا ہے-

🟠پانچواں اصول --- پریشر گیج چیک کریں
ملکنگ مشین سے اپنی گائے یا بھینس کی دودھ کی چوائی کے لیے ویکیوم لیول اور پلسیشن سسٹم کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ اس کا براہ راست منفی اور مثبت اثر آپ کے گائے کے تھنوں پر پڑے گا - تھنوں کے ساتھ کلسٹر لگانے سے پہلے یہ چیک کر لیں کہ کیا ویکیوم کا پریشر مطلوبہ معیار کے مطابق ہے یا نہیں-

🟣چھٹا اصول --- ملکنگ کلسٹر مناسب وقت پر لگائیں
حیوانہ کی تیاری کا تمام عمل مکمل کرنے کے 60 یا 90 سیکنڈ کے اندر اندر کلسٹر کو اٹیچ کر کے ملکنگ شروع کر دینی چاہیے- کلسٹر لگانے کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ کلسٹر کے اندرہوا نہ جاسکے- کلسٹر کو بلکل متوازن انداز میں لگایئں، کسی بھی ساییڈ سے بہت اوپر یا نیچے نہ ہو، اور نہ ہی کہیں سے ٹیڑھا یا مڑا ہوا ہو-

🟥ساتواں اصول --- مقررہ مقدار سے زیادہ ملکنگ نہ کریں
اوور ملکنگ, ٹیٹ ہائپرکیریٹوسس کی بینادی وجہ سمجھی جاتی ہے
جب حیوانہ تسلی بخش حد تک خالی ہو جائے تو کلسٹر کو اتار دینا چاہیے - اگر ملکنگ پارلر میں آٹومیٹک کلسٹر ریمور نہیں لگے ہوئے تو حیوانہ کا مشاہدہ آپ کو بنفس نفیس کرنا پڑے گا- جیسے ہی کلسٹر کلا سے آپ کو دودھ کی رفتار انتہائ کم ہوتی دکھائ دے تو سمجھ جایئں کہ ملکنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اورکلسٹر اتار دیں, ورنہ حیوانہ پرغیر ضروری دبائو کی وجہ سے گائے سٹریس میں بھی جا سکتی ہے، اور لمبے عرصے تک اوور ملکنگ کی وجہ سے حیوانہ بھی بہت سی پیچیدگیوں اور مسائل کا شکار ہو سکتا ہے، جسکی قیمت فارمر کودودھ کی کمی اور علاج کی مد میں مالی نقصان کی صورت میں چکانی پڑتی ہے.

🟨آٹھواں اصول --- کلسٹر کو صحیح طریقے سے اتاریں
جب ملکنگ مکمل ہو جائے توسب سے پہلے کلسٹر میں ویکیوم کی سپلائی کو بند کریں- کلسٹر میں ویکیوم کے مکمل طور پر کم یا ختم ہو جانے کا انتطار کریں۔ کبھی بھی تھن کوپکڑ کر اور زور لگا کر کلسٹر مت اتارِیں ورنہ جانور کو میسٹائیٹس ہو سکتا ہے-
نیوکس جنیٹکس نے اپنے چند معزز فارمرز کے فارمز پر اپنے لگاَئے ہوئے ملکنگ سسٹم کی معمول کی کارکردگی کو چیک کرتے ہوئے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ فارم کے ملازمین اپنا وقت بچانےکے لیے کلسٹر کوگائے کے تھنوں سے اتارتے ہوئے ویکیوم کے مکمل ختم ہونے کا انتطار نہیں کرتے اور زور لگا کر کلسٹر کو تھنوں سے اتارتے ہیں جو کہ ایک انتہائ غلط عمل ہے جس سے حیوانہ پرنہ صرف برے اثرات مرتب ہوتے ہیں بلہ وقت کیساتھ ساتھ تھن بھی ڈی شیپ ہو جاتے ہیں-

🟩نواں اصول --- ہرملکنگ کے بعد تھنوں کو سینیٹائز کریں
تھنوں سے کلسٹر اتارنے کے فورا" بعد تھنوں کو اعلی میعار کے پوسٹ ملکنگ ٹیٹ ڈپ یا سپرے کیساتھ سینیٹائز کریں - یہ ایک گائے سے دوسرِی گائے تک میسٹائیٹس کے جراسیم کے پھیلائوکو روکنے کا واحد اور انتہائی موئژ طریقہ ہے - اسکے علاوہ گائے کو ملکنگ کے فورا" بعد فرش یا زمین پر مت بیٹھنے دیں، کیونکہ ملکنگ کے بعد تھنون کے باریک مسام کچھ دیر تک کھلے رہتے ہِیں اور اگر گائے فورا" بیٹھ جائے تو بہت سے جراژیم اندر داخل ہو کر انفیکشن یا دیگر بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں-

🟪دسواں اصول ---ملکنگ کے بعد، سسٹم کی مکمل صفائ
ملکنگ کے دوران گاَے عموما" پیشاب اور گوبر کرتی ہے جس کے چھینٹے مشین یا پارلر پر پڑ جاتے ہیں، جو نہ صرف دیکھنے میں بہت برے لگتے ہیں بلکہ بعد ازاں دودھ کو بھی متائژکرنے کا زریعہ بنتے ہیں۔ ملکنگ سسٹم کی بیرونی سایڈز کوگرم پانی اور کسی اچھے ڈیٹرجنٹ سے اچھی طرح دھویئں - یہاں بھی فارم کے ملازمین اکژ ڈنڈی مار جاتے ہیں اور نئی مشین یا پارلر بھی کچھ عرصے بعد بہت گندا اور پرانا سا لگتا ہے - یاد رکھیے، ملکنگ پارلر یا مشین کی صفائ کی حالت آپ کے فارم کا اچھا یا برا تائژقائم کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے - دودھ کے بڑے خریدار سب سے پہلے آپ کے ملکنگ پارلر کا معایئنہ اور وزٹ کریں گے -
ملکنگ پارلرز میں چونکہ آٹومیٹک واشنگ سسٹم ہوتا ہے لیکن وہ عموما" واشنگ کے دوران مطلوبہ معیار کا گرم پا نی استعمال نہیں کرتے جسکی وجہ سے ملکنگ پارلر کے پارٹس جن میں کلسٹر، ملک ٹرانسفرلائن، ملک میٹرز، ملک ٹرانسفر پمپ، ملک رسیونگ ٹینک وغیرہ شامل ہیں، ان میں دودھ کی چکنائ جمع ہونا شروع ہو جاتی ہے جس میں بہت سے بیکٹیریا اور جراثیم پرورش پاتے ہیں۔ اس سے نہ صرف دودھ آلودہ ہوتا ہے بلکہ پورا پارلر انتہائی گندگی کا نمونہ پیش کرتا ہے-
ملکنگ مشین استعمال کرنے والے فارمرز کو چاہیے کہ مشین کو ڈس انفیکٹ اور سینیٹائز کریں جسکا مکمل طریقہ وہ نیوکس جنیٹکس کو واٹس اپ کر کے پوچھ سکتے ہیں - مشین کو دھونے کے بعد مکمل طور پر خشک ہونے دیں- دھلائی کے دوران الیکٹرک موٹر اور ویکیوم پمپ پر پانی نہ پڑنے دیں

🟧گیارھواں اصول ---- دودھ کو مطلوبہ میعار پر ٹھنڈا کریں
دودھ کو چلر میں سٹور کریں اور تسلی کریں کہ چلر آن ہے- مختلف دورانیہ میں چلر کا درجہ حرارت چیک کرتے رہیں - اگر دودھ کو درجہ بہ درجہ صحیح طریقے سے ٹھنڈا کیا جائے تو، دودھ میں بیکٹیریا اور دیگر جراثیم کی افزائش بہت حد تک کم ہو جاتی ہے اور دودھ کو لمبے دورانیے تک محفوظ کر کے قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے-

🟦بارھواں اصول ---- ملکنگ سسٹم کی دیکھ بھال اور احتیاطی تدابیر
کوشش کریں کہ ملکنگ پارلر یا اگر آپ ملکنگ مشین استعمال کر رہے ہیں تو اسکی دیکھ بھال کے لیے ایک رجسٹر یا لاگ بک مرتب کریں جس میں درج ہو کہ ملکنگ سسٹم کا کونسا پارٹ کتنے عرصے بعد یا کتنے استعمال کے بعد تبدیل ہونا ہے اور آپ نے اسے کب تبدیل کیا۔ اسکے علاوہ ملکنگ سسٹم میں آنیوالے مختلف مسائل کو بھی نوٹ کریں تاریخ کیساتھ اور یہ بھی نوٹ کریں کہ کوئی بھی مسئلہ کیوں پیش آیا اور وہ کیسے حل ہوا اور اسکے لیے احتیاطی تدابیر کیا ہیں - انشاءاللہ، اس طرح آپ ملکنگ سسٹم سے ایک لمبے عرصے تک فائدہ اٹھا سکیں گے -

تحریر پڑھنے کا شکریہ 💖
credit: Dr Nouman.!

18/09/2021

Amazing Water Buffalo Farming - Buffalo Milk Harvest technology - Excellent Buffalo Milk Product
Noal Farm
پانی والی بھینس ۔۔۔؟

14/09/2021

Why dairy farms fail?
ڈیری فارم فیل کیوں ہوتے
ہیں

Address

Kahuta
47330

Opening Hours

Monday 06:00 - 20:00
Tuesday 06:00 - 20:00
Wednesday 06:00 - 20:00
Thursday 06:00 - 20:00
Friday 06:00 - 20:00
Saturday 06:00 - 20:00
Sunday 06:00 - 20:00

Telephone

+923471542716

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noshahi Dairy Farm Kahuta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Noshahi Dairy Farm Kahuta:

Share

Category