16/05/2026
اگر کسان دودھ کی پیداوار بڑھانا چاہتے ہیں اور گرمی کے دباؤ (Heat Stress) سے بچاؤ کرنا چاہتے ہیں، تو ایک آسان اور محفوظ طریقہ یہ ہے کہ سائیلیج اور گندم کے بھوسے کو ہلکا سا پانی لگا کر گیلا کریں، پھر اس میں اپنا وانڈا مکس کریں، یا پوری TMR کو ہلکا سا گیلا کر لیں۔
اس سے جانوروں کو گرمی کے دباؤ سے نمٹنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
ہم نے خود یہ طریقہ آزمایا اور اس کے بہت اچھے نتائج دیکھے۔
سائیلیج، گندم کے بھوسے یا TMR کو ہلکا سا گیلا کرنے سے:
• جانور زیادہ شوق سے کھاتے ہیں
• کم فیڈ ضائع ہوتی ہے
• پانی کی کمی کم ہوتی ہے
• اور گرمی کے موسم میں جانور زیادہ آرام میں رہتے ہیں