07/09/2026
ایک غریب لڑکا ایک بہت امیر لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ لڑکی کی زندگی میں دولت، بڑی گاڑیاں اور ہر آسائش موجود تھی، جبکہ لڑکا ایک عام اور غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔
لڑکے کو ڈر تھا کہ اگر لڑکی کو اس کی حقیقت معلوم ہوگئی تو شاید وہ اسے چھوڑ دے گی۔ اسی خوف کی وجہ سے اس نے لڑکی کے سامنے خود کو امیر ظاہر کرنا شروع کردیا۔ مہنگے کپڑے، بڑا اٹیٹیوڈ اور جھوٹی شان دکھا کر وہ لڑکی کو یقین دلاتا رہا کہ وہ بھی بہت پیسے والا ہے۔
وقت گزرتا گیا اور دونوں کی محبت اتنی گہری ہوگئی کہ اب لڑکا ہر لمحہ اپنی محبت کھونے کے خوف میں رہنے لگا۔
ایک دن وہ پریشان ہو کر ہیری کے پاس آیا اور بولا:
"ہیری بھائی! میں نے اس لڑکی سے جھوٹ بولا ہے۔ میں غریب ہوں، لیکن میں اسے سچے دل سے محبت کرتا ہوں۔ اب میں اپنی حقیقت بتانا چاہتا ہوں، مگر ڈرتا ہوں کہ کہیں وہ مجھ سے جدا نہ ہوجائے۔ مجھے بتاؤ، اب میں کیا کروں؟"
ہیری نے لڑکے کی بات غور سے سنی اور مسکرا کر کہا:
"اگر تمہاری محبت صرف تمہارے پیسوں کی وجہ سے ہے تو سچ سامنے آنا ضروری ہے، اور اگر تمہاری محبت سچی ہے تو سچ ہی تمہیں تمہاری منزل تک پہنچائے گا۔ اب دیکھو، میں کیا کرتا ہوں!"
ہیری نے لڑکے کی محبت کا ایک ایسا امتحان لینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد سب کو حقیقت معلوم ہوجانی تھی…
آخر تک ویڈیو ضرور دیکھیں، کیونکہ بعض اوقات محبت کا سب سے بڑا امتحان دولت نہیں، بلکہ سچ ہوتا ہے!
یاد رکھیں:
جھوٹ کے سہارے محبت تو شروع ہوسکتی ہے، مگر رشتہ ہمیشہ سچ اور اعتماد پر ہی قائم رہتا ہے۔