Pakistani Basmati Rice Exporters

Pakistani Basmati Rice Exporters We M/S Hamza Commodities Export deals in all kind of long grain basmati and non basmati rice.

13/08/2026
میری پیاری بیٹی حفصہ کے نامآج میری پیاری بیٹی حفصہ کی 25ویں سالگرہ ہے۔ صرف چھ سال کی عمر میں وہ مرگی (Epilepsy) جیسے مرض...
07/08/2026

میری پیاری بیٹی حفصہ کے نام
آج میری پیاری بیٹی حفصہ کی 25ویں سالگرہ ہے۔ صرف چھ سال کی عمر میں وہ مرگی (Epilepsy) جیسے مرض کا شکار ہوگئی تھی، اور آج اس بیماری کو تقریباً 20 سال ہو چکے ہیں۔
ایک باپ کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے کہ میری بیٹی اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مکمل صحت کے ساتھ ایک خوشحال، باوقار اور معمول کی زندگی گزارے۔
میں اپنی بیٹی کے لیے دل سے دعا کرتا ہوں۔ اگرچہ ایک باپ کا دل دکھتا ہے، مگر میں اپنے رب کے ہر فیصلے پر راضی ہوں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ میرا اللہ جس آزمائش میں ڈالتا ہے، اسی کے ساتھ شفا اور آسانی کے راستے بھی پیدا فرماتا ہے۔ اس کا ہر فیصلہ ہمارے لیے بہتر ہے۔
یا اللہ! میری بیٹی حفصہ کو کامل شفا عطا فرما، اسے صحت، خوشیاں، سکون، لمبی عمر اور بہترین زندگی نصیب فرما۔ اس کی ہر تکلیف کو اپنی رحمت سے دور فرما اور اسے دنیا و آخرت کی تمام بھلائیاں عطا فرما۔ آمین۔
بے شک میرا اللہ رحمٰن بھی ہے اور رحیم بھی۔

آج میرے پیارے بیٹے دانیال حسن کی برسی ہے۔24 جولائی میری زندگی کا سب سے مشکل دن ہے۔ اسی دن میرے پیارے بیٹے دانیال حسن نے ...
24/07/2026

آج میرے پیارے بیٹے دانیال حسن کی برسی ہے۔

24 جولائی میری زندگی کا سب سے مشکل دن ہے۔ اسی دن میرے پیارے بیٹے دانیال حسن نے کینسر کی تشخیص کے صرف تین ماہ بعد اپنی جان، جانِ آفریں کے سپرد کر دی۔ الحمدللہ، اس مختصر مدت میں اللہ تعالیٰ نے اسے عمرہ ادا کرنے کی سعادت عطا فرمائی، اور وہ کلمۂ طیبہ پڑھتے ہوئے اور قرآنِ مجید سنتے ہوئے اپنے ربِ کریم کے حضور حاضر ہوا۔

اللہ تعالیٰ میرے پیارے بیٹے کی کامل مغفرت فرمائے، اس کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے، اور اسے اپنے حبیبِ کریم ﷺ، اہلِ بیتِ اطہارؓ، صحابۂ کرامؓ اور صالحین کی رفاقت نصیب فرمائے۔ آمین۔

تمام احباب سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ آج، اس کی برسی کے موقع پر، میرے پیارے بیٹے دانیال حسن کے لیے خصوصی دعائے مغفرت فرمائیں۔

اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ، وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ، وَاجْعَلْهُ مِنْ أَهْلِ الْفِرْدَوْسِ الْأَعْلَى، وَاحْشُرْهُ مَعَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ.

اے اللہ! میرے پیارے بیٹے دانیال حسن کی کامل مغفرت فرما، اس پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرما، اس کی قبر کو نور اور راحت سے بھر دے، اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرما، اور ہمیں بھی صبرِ جمیل عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔

آج میرے پیارے بیٹے دانیال حسن (مرحوم) کی سالگرہ ہے۔20 نومبر 1999 کو میرا بیٹا اس دنیا میں آیا تھا—خوشیوں، روشنی اور رحمت...
19/11/2025

آج میرے پیارے بیٹے دانیال حسن (مرحوم) کی سالگرہ ہے۔
20 نومبر 1999 کو میرا بیٹا اس دنیا میں آیا تھا—خوشیوں، روشنی اور رحمتوں کا پیغام بن کر۔
24 جولائی 2022 کو وہ کینسر جیسے موذی مرض کی وجہ سے اس دارِ فانی سے رخصت ہو گیا۔
اولاد کی جدائی ایسا زخم ہے جو کبھی نہیں بھرتا، مگر میرے دل کو یہ سکون ہے کہ میرا دانیال اپنے رب کی رحمت میں ہے۔

اس کی آخری خواہش تھی کہ میں اسے آقا و مولا کے در پر حاضری کے لیے لے جاؤں۔
الحمدللہ! اللہ ربّ العزت نے یہ توفیق عطا فرمائی، اور میرے بیٹے کو وہ مبارک حاضری نصیب ہوئی۔
اسی روحانی سفر کے ٹھیک دو ماہ بعد، میرا دانیال کلمہ طیبہ ادا کرتے ہوئے اپنے رب کے حضور پیش ہو گیا۔
کیا ہی سعادت اور کیا ہی رحمت کی بات ہے کہ اس کا آخری لمحہ بھی کلمہ اور درِ مصطفیٰ ﷺ کی حاضری کی برکتوں سے روشن تھا۔

اے اللہ!
دانیال کی قبر کو نور سے منور فرما،
اسے جنت کے باغوں میں اعلیٰ مقام عطا کر،
اس کی ہر کروٹ کو راحت و رحمت کا سایہ بنا دے،
اور اسے اپنے مقرب بندوں میں شامل فرما۔

اے رب! میرے بیٹے پر اپنی بے پایاں رحمت نازل فرما۔
آمین ثم آمین۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistani Basmati Rice Exporters posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistani Basmati Rice Exporters:

Shortcuts

Share

Category