27/07/2023
...........*غزل*..........
بچھڑ کے تم سے زندگی ویران لگتی ہے
یہ سانس کی روانی اب مجھ سے خفا لگتی ہے
تڑپ اٹھتے ہیں درد کے مارے ہم
جب زخموں کو تیرے شھر کی ہوا لگتی ہے
امید وفا کروں تو کس سے کروں
مجھے تو اپنی ہی زندگی بےوفا لگتی ہے