12/06/2026
Balochi Tikka Boti Recipe
https://m.youtube.com/watch?v=JLktlEGYJsw&pp=ygUiQmFsb2NoaSB0aWtrYSBib3RpIGJ5IFNoYXppYVphZmFyIA%3D%3D
Tender, juicy, and packed with flavor!
This Balochi Tikka Boti is coated in a crispy, spicy seasoning on the outside while staying incredibly soft and succulent on the inside. Served with cooling raita and flaky chapati/paratha, it's a feast for every meat lover.
Perfect for family dinners, BBQ nights, or whenever you're craving something truly special!
Would you enjoy it with raita, paratha, or just on its own?
آج بن رہی ہے ۔۔۔ بلوچی تکہ بوٹی ۔۔۔
بہت سارے ساتھیوں نے بلوچی چکن تکہ کڑاہی کھائی اور بنائی ہوگی ۔۔۔ ریسٹورنٹس میں ۔۔ شادیوں اور دعوتوں کے مینیو میں یہ چٹپٹی مصالحہ دار ڈش بہت پسند کی جاتی ہے۔۔ لیکن آج ہم اسے ذرا مختلف انداز میں بنائیں گے ۔۔۔
آج بن رہی ہے بلوچی تکہ بوٹی ۔۔۔ یہ بہت ہی مذیدار سا روسٹڈ بیف ہے ۔۔ آپ مٹن سے بھی بنا سکتے ہیں ۔۔ہڈی والے گوشت سے بھی بنا سکتے ہیں ۔۔ لیکن اگر بغیر ہڈی کے گوشت سے بنائیں گے تو اسے چار چاند لگ جائیں ۔۔۔
اوپر سے کرسپی اور اندر سے بہت گلا ہوا ، جوسی مذیدار یہ بیف روسٹ کسی بھی دعوت کے لیے نہایت موزوں ہے ۔۔ پراٹھے چپاتی اور پودینے کے ساتھ مین ڈش کے طور پہ کھایئے ۔۔۔ ہائی ٹی میں اسنکیس کے طور پہ رکھیئے یا پھر دال سبزی کے ساتھ پیش کیجیئے۔۔ اسے کھانے والے بس انگلیاں چاٹتے رہ جائیں گے ۔۔۔
بنا کر اپنا فیڈ بیک ضرور دیجیئے ۔۔ اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے ۔۔۔
شاذیہ ظفر
12/6/2026