20/07/2026
الحمدللہ… ایک خواب جو حقیقت بنتا جا رہا ہے!
یہ صرف ہمارے فارم کے جانور نہیں، بلکہ ہمارے خواب، ہماری محنت اور پاکستان کے مویشیوں کے بہتر مستقبل کی ایک امید ہیں۔
یہ خوبصورت نیلور (Nelore) اور براہمن (Brahman) ہمارے فارم کے ہوم بریڈ اسٹارز ہیں۔
ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ امپورٹڈ بریڈ کے بچے ہماری قومی فخر نسل چولستانی گائیوں میں اعلیٰ معیار کے امپورٹڈ سیمین (Artificial Insemination - AI) کے ذریعے پیدا ہوے ہیں۔
ہماری کوشش صرف اچھے جانور پالنا نہیں، بلکہ پاکستان میں ایسی نسل تیار کرنا ہے جو:
مضبوط ہو،
ہمارے ماحول سے ہم آہنگ ہو،
بہترین گروتھ اور کارکردگی رکھتی ہو،
اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرے۔
ہم دل سے دعا کرتے ہیں کہ پاکستان کی فخر نسل چولستانی اور عالمی معیار کی امپورٹڈ بریڈز کے اس امتزاج سے ایسے شاندار نتائج سامنے آئیں جو پاکستان کی لائیوسٹاک انڈسٹری کے لیے ایک نئی مثال بن جائیں۔
ہر کامیاب نسل کے پیچھے برسوں کی محنت، صبر اور اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہوتا ہے۔
اگر آپ بھی اس خواب میں ہمارے ساتھ ہیں تو:
❤️ ایک لائک ضرور کریں،
📲 پوسٹ شیئر کریں،
اور کمنٹ میں بتائیں کہ آپ کو نیلور زیادہ پسند آیا یا براہمن؟
آپ کی ہر دعا اور حوصلہ افزائی ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔
اللہ ہر اس دل کی نیت پوری فرمائے جو اس سال قربانی کرنا چاہتا ہے، اور ہر گھر کے لیے قربانی آسان فرمائے۔ آمین۔
Durkhan Cattle Farm