Home made Papar

Home made Papar We initiate a small business, made Sindhi saqafat home made shikarpuri papar.

The Healthify Food Library  Fried Papad is a popular Indian and Sindhi's snack made from a thin, crispy wafer-like flatb...
14/11/2024

The Healthify Food Library


Fried Papad is a popular Indian and Sindhi's snack made from a thin, crispy wafer-like flatbread.
It is usually made from a combination of lentils,, and spices. The dough is rolled out into thin discs and then deep-fried until golden and crisp. Fried Papad can be served as an accompaniment to a meal, as a snack, or as a crunchy topping for salads and other dishes. 😋

Recipe
Step 1:
Heat oil in a deep pan or kadhai.

Step 2:
Once the oil is hot, add the papad one by one and fry them until they turn golden brown.

Step 3:
Remove the fried papad from the oil and place them on a plate lined with paper towels to absorb the excess oil. ✨

Another feedback Alhamdulillah ♥️💫
20/10/2024

Another feedback Alhamdulillah ♥️💫

دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر ایک ساتھ لٹکے ہوئے ہیں، اِن میں سے ایک پہلے ہی پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے می...
27/06/2024

دونوں امرود ایک ہی درخت کی ایک ہی شاخ پر ایک ساتھ لٹکے ہوئے ہیں، اِن میں سے ایک پہلے ہی پک چکا ہے، جبکہ دوسرے کو پکنے میں مزید وقت درکار ہے، یاد رکھیں قُدرت ہمیں اِن دو امرودوں کے ذریعے ایک اہم سبق سکھا رہی ہے۔

جب ہم اپنے ارد گرد دوسروں کو کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جب کہ ہم نے کامیابی حاصل نہیں کی تو اِس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ناکام ہیں، اِس کا سیدھا مطلب ہے کہ ہمارے لیے ابھی صحیح وقت نہیں آیا، لہٰذا ہمیں صبر کرنا چاہیے اور مایوس بالکل بھی نہیں ہونا چاہیے۔

ہوسکتا ہے کہ ہم اپنی پکنے والی حالت تک پہنچنے سے صرف چند دن دور ہوں، یاد رکھیں ہمارا وقت بھی آئے گا، لیکن اِس کیلئے صبر اور استقامت کی ضرورت ہے، اپنے رب پر اپنی قوّتِ بازو اور اپنی محنت پر بھروسہ رکھیں صبر کریں آپ کا بھی وقت ضرور آئے گا۔

Thank u dear for ur valuable feedback 😊
09/02/2024

Thank u dear for ur valuable feedback 😊

By the Grace of ALLAHAlhamdulillah satisfied customer ❤️
09/02/2024

By the Grace of ALLAH
Alhamdulillah satisfied customer ❤️

09/02/2024

سنو ،
ہر چیز کا وقت مقرر ہے ،،ورنہ دعا تو رد نہیں ہوتی۔۔۔۔

جمعہ مبارک ✨

22/01/2024

Alhamdulillah Alhamdulillah got positive feedback for our pure home made Daal papar ♥️😋

21/01/2024

Order dispatch Karachi, Hyderabad to Quetta ✨✨

Taking orders for papar.... Hurry up nd book your orders 💫
25/12/2023

Taking orders for papar.... Hurry up nd book your orders 💫

A delicious nd crispy         😍😋😋
11/12/2023

A delicious nd crispy 😍😋😋

17/11/2023

بائیکاٹ کے بعد پتہ چلا ہم تو اس سرمایہ دارانہ نظام کے غلام ہیں ۔پرچون کی دکان سے آتا ہوا سودا سلف کب سپر اسٹور کی بڑی بڑی ٹرالیوں میں تبدیل ہوا پتہ ہی نہیں لگا ۔ضروری اشیاء کی فہرست میں کب غیر ضروری سامان کا اضافہ ہوا ہمیں معلوم نہ ہوسکا ۔
کب ہماری الماریاں ،ہمارے فریج گروسری کے نام پہ بیماریوں سے بھرے سامان سے بھرتے چلے گئے کب ہم اسٹیٹس کے نام پہ ،بچوں کی خواہشات کے آگے ان کے لنچ بکس کی فرمائشوں کے آگے دھڑا دھڑ بھرتے چلے گئے ،کب ہم instant food ،فروزن فوڈ کے نام پہ مہینے کے سامان کی فہرست طویل کرتے چلے گئے ہمیں واقعی میں علم نہ ہوا۔یہ غیر ضروری سامان کب ہمارے کچن سے ہمارے دسترخوان سے ہمارے فریج سے کب لذت لے گئے ،کب اچانک مہمان کے لیے جھٹ پٹ تیار کیا گیا کھانا بنانے کا ہنر لے گئے ،کب ہمارا سگھڑاپا لے گئے ہم لا علم رہے ۔۔۔چند برس پہلے ہی کی تو بات ہے ادھر مہمان آیے ہم نے اپنی امی کو دیکھاایک طرف سالن چڑھایا دوسرے چولہے پہ مٹر پلاؤ کی تیاری ہے ساتھ ٹماٹر کی چٹنی کے لیے لہسن چھیل رہے ہیں ادھر دسترخوان لگایا ادھر امی نے سویاں بھوننی شروع کردیں ۔دعوت کا کیا خوب اہتمام ہوتا وہ بھی اچانک آئے مہمان کے لیے ۔۔۔
اب جو اچانک کہیں پہنچ جائیں تو لاڈلی بیٹی نگٹس تل کے لے آئے گی یا بہو بیگم آن لائن کھانا آرڈر کردیں گی ۔۔۔۔
چائے بنانا مشکل لگتا ہے اس لیے Tang اور کولڈڈرنک کا بائیکاٹ بھی مشکل ہے کے اب تواضع کس سے کریں ۔بچے نے سبزی کھانے سے انکار کیا مما نے جھٹ سے نوڈلز تیار کردئیے اب نوڈلز کا بائیکاٹ بھی مشکل لگتا ہے ۔۔۔کیا ہی اچھا ہوتا سبزی کے ساتھ ہندوستانی اسٹائل میں پوری یا پراٹھہ پکا کے کھلادیتیں ۔
دیکھئیے جب ہم کہتے ہیں کوئ بھی نظام پوری تہذیب کو بدل ڈالتا ہے تو اس کی وجوہات ہوتی ہیں یہ میکڈونلڈز یہ کے ایف سی صرف فوڈ چین کا نام نہیں ہے یہ فاسٹ فوڈ کی تہذیب ہے اس نے نئ نسل سے شوربے والے سالن کی وہ افادیت چھین لی جس کا تذکرہ سیرت میں ملتا ہے ۔یہ محض برگر تو نہیں ہے اس کے پیچھے processed food کی پوری مارکیٹ ہے جس نے صحت کے نظام کو بگاڑ ڈالا ۔مائیں بہت فخر سے بتاتی ہیں ہمارے بچے سالن روٹی کھاتے ہی نہیں ہیں ۔
وہ آنٹی کل بتارہی تھیں گھر میں جس دن سبزی بنتی ہے بہو باہر سے کھانا آرڈر کردیتی ہے ۔اب ایک ہی بچے کے بعد اگر بیگم صاحبہ دس برس بڑی لگنے لگیں تو قصور کس کا ہے ؟ ۔پھر ساتھ کولڈڈرنک اور چپس کے لوازمات ۔۔۔۔

ایک دوسرا سوال جو بڑی شدت سے پوچھا گیا وہ Tea whitener Every day کا متبادل ۔حیرت ہے کہ یہ دودھ کب ہے یہ تو سفید پاؤڈر ہے جسے دودھ کے متبادل کے طور پہ چائے میں ڈالا جاتا ہے ۔مٹھاس سے بھرا پاؤڈر جو صرف وزن میں اضافہ کرتا ہے فایدہ کوئ نہیں دیتا ۔۔۔لیکن ہم اس کے بھی عادی ہیں ۔
خوبصورت پیکنگ میں بھرے سامان جن میں آرٹیفیشل فلیورز کی بہتات ہے ،preservatives سے بھری رنگ برنگی اشیاء ،ااور ان سب کے ساتھ ٹھنڈی بوتل کا مزہ ہماری زندگی کا لازمی جزو بن چکا ہے ۔آپ لاکھ کہیں یہ نقصان دہ ہیں ہم پیتے ہیں، پلاتے ہیں وہ تو شکر کریں اہل غزہ کا ان کے ساتھ یکجہتی کرنے کھڑے ہوئے تو ہمیں علم ہوا ہم تو چیزوں کے غلام ہیں ان کے آگے ہاتھ باندھے کھڑے ہیں ۔جب لوگ Pakola کو متبادل بتاتے ہیں تو ہنسی آتی ہے یہ تو خود شدید میٹھا زہر ہے ۔کچھ پینا ہے تو لیموں کا شربت بنالیجئے ،لسی بنالیں یا سادہ پانی ہی بہترین ہے ۔مسئلہ تو یہ ہے ہم پانی بھی برینڈڈ پیتے ہیں گویا دنیا کی لذتوں کے آگے مجبور ہیں اب جو رسی ڈھیلی کرنا شروع کی ہے تو حیران ہیں خود سے سوال کرتے ہیں کیا ہم واقعی اس قدر بے بس ہیں ۔
صرف Nestle کی پراڈکٹس پہ غور کریں 90 فیصد غیر ضروری اشیاء جنہیں ہم نے لازم و ملزوم ٹہرایا پھر ہم شکایت کرتے ہیں بچوں کے قد نہیں بڑھ رہے ،موٹاپا ہے نوجوان جلدی تھک جاتے ہیں ۔یہ سب کیا ہے ۔یہ اسی عالمی معاشی نظام کی جکڑ بندیاں ہیں جس میں ہم برسوں سے جکڑے ہوئے تھے جس نے ہمارے خاندان ہمارے،ہماری روایات کو بدل ڈالا ، ہمارے پروان چڑھتے نوجوان سب کو اثر انداز کیا ہے۔۔۔۔آپ غور کریں مہینے کا لاکھ روپے کمانے والا بھی روتا ہے وجہ کیا ہے غیر ضروری اشیاء کا ہماری زندگی میں ضروری بن جانا ۔
آپ نے اسرائیلی و مغربی پراڈکٹس کا بائیکاٹ کیا آپ کو مبارک ہو کچھ عرصہ بعد آپ محسوس کریں گے یہ تو وہ چیزیں تھیں جن کی ہمیں ضرورت ہی نہیں تھی اور ہم نے بلاوجہ ضروری سمجھا تھا ۔سادگی و کفایت شعاری کا سبق ملے گا ،تازہ کھانے ملیں گے صحتیں اچھی ہوں گی تو انشاء اللہ آپ کے گھر میں برکتوں کا نزول ہوگا زندگی خود بخود سہل اور ہلکی پھلکی لگنے لگے گی۔ ۔۔۔
شکریہ اہل غزہ آپ نے ہمیں ایک نئے رخ پہ سوچنے کا موقع دیا۔۔۔

(از منیبہ)

اے شہیدو تمھارا یہ احسان ہے
آج ہم سر اٹھانے کے قابل ہوئے ہیں

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Home made Papar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share